اسٹیل کی وزارت

این ایم ڈی سی، حیدرآباد میں ایکتا دیوس اور ویجیلنس بیداری ہفتہ 2022 کا انعقاد

Posted On: 01 NOV 2022 2:24PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں اور سنٹرل ویجیلنس کمیشن کی ہدایت کے مطابق، ایکتا دیوس منانے اور ویجیلنس بیداری ہفتہ - 2022 (وی اے ڈبلیو2022-) کا افتتاح این ایم ڈی سی میں 31 اکتوبر 2022 کو منایا گیا۔ وی اے ڈبلیو2022—، "ایک ترقی یافتہ قوم کے لئے بدعنوانی سے پاک ہندوستان" کے موضوع پر31 اکتوبر 2022سے 06نومبر2022 تک منایا جائے گا۔

وی اے ڈبلیو2022— کے افتتاحی دن، این ایم ڈی سی لمیٹڈ کےسی وی او جناب بی وشواناتھنے اپنے ہیڈ آفس، حیدرآباد میں ملازمین سے سالمیت کا عہد لیا۔ انہوں نے ویجیلنس بیداری ہفتہ 2022 کے موقع پر صدر جمہوریہ کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ وہیں، جناب بی ساہو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پی سی) نے نائب صدر جمہوریہ کا پیغام پڑھ کر سنایا، جبکہ اے کے پادھی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کمرشل) نے وزیر اعظم کاپیغام پڑھ کر سنایا۔

جناب ایم جے پال ریڈی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (آر پی) نے وی اے ڈبلیو2022—  کی تعمیل پرسنٹرل ویجیلنس کمیشن کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ تمام پروجیکٹس، آر اور ڈی/ این ایم ڈی سی لمیٹڈ کے علاقائی دفاتر (آر اوز) چھتیس گڑھ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ اور نئی دہلی کی ریاستوں میں واقع ہیں جنہوں نے مناسب طریقے سے تجویز کردہ صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کووڈ-19 وبا کے سلسلے میں وہاں تعینات مزید پانچ ہزار ملازمین کو ایک ساتھ دیانتداری کا عہد لینے کے قابل بنایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A3B4.jpg

این ایم ڈی سی میں ویجیلنس آگاہی ویک-2022 کے دوران ملازمین، اسکول کے بچوں، سیکیورٹی اور دیگر آؤٹ سورس اہلکاروں، دکانداروں، سپلائرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے انفرادی اور بین محکمہ جاتی مقابلوں اور حساسیت کے پروگراموں سمیت مختلف سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو کہ مکمل اجلاسی تقریب اور مختلف مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات کی تقسیم کے ساتھ 05  نومبر2022 کو اختتام پذیر ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EPSA.jpg

وی اے ڈبلیو - 2022کے افتتاحی دن سی کے نائیڈو کرکٹ اسٹیڈیم میں این ایم ڈی سی ملازمین اور اسکولی بچوں کے لیے میراتھن/ دوڑ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مہمان خصوصی این ایم ڈی سی کے چیف ویجیلنس آفیسر جناب بی وشواناتھ، آئی آر ایس ایس نے یونٹی رن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دوپہر میں، این ایم ڈی سی ایچ او بلڈنگ میں وی اے ڈبلیو - 2022 کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں نامور شخصیت اور کلیدی مقرر شری اے ایس راجن، آئی پی ایس ڈائریکٹر ایس وی پی، نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد نے اپنا لیکچر دیا۔جناب ایس راجن نے بدعنوانی سے نمٹنے کے بارے میں اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔

اس موقع پر جناب سمیت دیب، سی ایم ڈی، این ایم ڈی سی نے کہا، ’’ہمارا ویجیلنس ڈپارٹمنٹ فیصلہ سازی میں مستقل مزاجی کو بہتر بنانے اور شفافیت کو آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کرنے میں سرگرم رہا ہے۔ این ایم ڈی سی اپنے نظام میں سالمیت کو ادارہ بنا رہا ہے اور عوامی ملازمین کے طور پر، ہمیں بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کو یقینی بنانا جاری رکھنا چاہیے‘‘۔

*****

U.No.12090

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1872811) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi