کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے شعبہ میں خصوصی مہم 2.0 کامیابی سے چلائی گئی


اس مدت کے دوران 95 شناخت شدہ مہم کے مقامات پر  مہم کے پروگرام چلائے گئے

1,63,997 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا، 3559 ای فائلوں کا جائزہ لینے کے بعد اُنہیں بند کر دیا گیا

Posted On: 31 OCT 2022 7:43PM by PIB Delhi

خصوصی مہم 2.0 کے ایک حصے کے طور پر، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے لیے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور اس کی 18 تنظیمیں  2 سے 31 اکتوبر 2022 تک 95 شناخت شدہ مہم سائٹس پر مہم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے نوڈل افسر کے تحت تشکیل دی گئی ایک رابطہ کمیٹی اور صنعت بھون اور وانجیہ بھون میں مہم کے نفاذ کی نگرانی کے لیے بنائی گئی صفائی کمیٹی کے ذریعے مزید سہولت فراہم کی گئی۔

محکمہ نے پی ایم اوکے ریفرینسز ، وی آئی پی ریفرینسز ، ڈی او خطوط، پی جی وغیرہ کی نگرانی کے لئے ایک وقف شدہ ڈیش بورڈ لگایا ہے اور اس نے  خصوصی مہم دوئم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران زیر التوا پڑے ہوئے معاملات کے انبار کو ختم کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ مہم   دوئم پر عمل درآمد کے آخری 30 دنوں میں، 44 عوامی شکایات میں سے 37، پی ایم او کے 16 میں سے 9 حوالوں کو کامیابی کے ساتھ ختم کیا گیا/نمٹا دیا گیا ہے۔ ریکارڈ کے بندوبست کے معاملے میں  ، 5.42 لاکھ سے زیادہ فزیکل فائلوں کا جائزہ لینے کے بعد 1,63,997 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا ہے۔ اسی طرح 46,616 ای فائلوں کا جائزہ لینے کے بعد 3559 ای فائلوں کو بند کیا گیا ہے۔

 

Udyog Bhavan | Ya, saya inBaliTimur | Flickr

Vanijya Bhawan – Details of the new premises of Ministry of Commerce and  Industry - YouTube

Udyog Bhavan

Vanijya Bhavan

 

 

تیاری کے مرحلے اور عمل آوری کے مرحلے کے دوران، محکمے نے افسران کو حساس بنانے اور ان کے لائحہ عمل کو سمجھنے کے مقصد سے اپنے اداروں کے زمینی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ وی سی میٹنگوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ تنظیموں کی کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے، محکمہ نے انڈر سکریٹری اور سیکشن آفیسر کی سطح پر 49 افسران کو  مہم کے 75مقامات کا دورہ کرنے اور مہم کی پیشرفت کی رپورٹ دینے کے لیے تعینات کیا تھا۔ اب تک مہم کے اکتالیس مقامات سے رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔ مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ ڈی پی آئی آئی ٹی کے عہدیداروں کی بات چیت اور پیش کی گئی رپورٹس اور تصویروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تمام دفاتر نے پورے دل سے مہم میں حصہ لیا ہے اور اسے کامیابی  کو یقینی بنایا ہے۔ اس مہم نے کام  کاج کی جگہوں پر سوچھتا کے کردار، کام کی کارکردگی میں آئی سی ٹی  کے کردار کو سمجھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ہے اور سب سے بڑھ کر، تنظیموں کو احاطے کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے کے لیے ایک پائیدار طریقہ کار کو ادارہ جاتی بنانے میں سہولت فراہم کی ہے۔ ان تنظیموں کی طرف سے کام کاج  کی جگہ اور دفتری طریقوں دونوں میں بہتری لانے کے لیے بہت سے قابل ستائش طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔

انڈین ربر مینوفیکچررز ریسرچ ایسوسی ایشن(آئی آر ایم آر اے)

  1. صارفین کو موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک نکاتی مواصلاتی مرکز (کسٹمر سروس سینٹر) قائم کیا گیا ہے۔
  2. طویل خدمات اعزازات  ان ملازمین کو دیئے جاتے ہیں جنہوں نے 15 سال سے زیادہ عرصے تک تنظیم میں خدمات انجام دی ہیں۔ بہترین حاضری کا ایوارڈ ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QHI8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JHGL.jpg

 

نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹریلز(این سی سی بی ایم)، بلبھ گڑھ

  • ہر ماہ بہترین باغبانی اور  گھر کی دیکھ بھال  کرنے والے ا سٹاف کو ایوارڈ،
  • باغات کی دیکھ بھال/ترقی کے لیے باغبانی  کرنے والوں کو  علاقے کے مالکانہ حقوق
  •  ارد گرد  کا جائزہ لیتے ہوئے  انتظام۔ ہر روز اعلیٰ انتظامیہ سے متعلق افسران صبح کے وقت کسی بھی سیکشن میں جاتے ہیں  اور ڈیجیٹائزیشن، صفائی کی صورتحال وغیرہ کی نگرانی انجام دیتے  ہیں۔
  • عملے سے  جدت پسندانہ  تصورات  حاصل کرکے  جمع کرنے کے لیے تجویز خانہ
  • گیلے کچرے اور خشک کچرے کے ڈبوں کے لیے کیمپس میں فضلہ کو  چھانٹ کر  الگ الگ کرنا۔
  • پورے کیمپس میں سوچھتا بیداری کے پوسٹروں کی نمائش
  • خصوصی مہم کے نتیجے میں تنظیم میں ریکارڈ برقرار رکھنے کا شیڈول بنایا گیا ہے۔
  • مہم نے فائلوں کے صحیح انتظام، ڈیجیٹائزیشن کی وجہ سے اہم دستاویزات/فائلوں کی بہتر دریافت پذیری ، غیر ضروری کاغذات کو ہٹانے، اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کی سرگرمی شروع کرنے، سوچھتا سے متعلق آگاہی میں مدد کی ہے۔

 

پی ای ایس او بھوپال

تمام کیسز 21 دن میں نمٹائے جائیں۔

پی ای ایس او گوہاٹی

  1. دنوں کی مدت کے اندر درخواست کا آن لائن  نمٹارا

سی جی پی ڈی ٹی ایم، ناگپور

سی جی پی ڈی ٹی ایم ، ناگپور نے تعطیلات کے دوران عمارت کے تہہ خانے کو نمائش اور اختراعی گیلری کے لیے استعمال کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تربیت یافتہ/ اسکول کے بچوں میں نئی ​​اختراعات/ پیٹنٹ کی تلاش اور دریافت  کے جذبے کو ابھارنا ہے۔

پیٹنٹ آفس، چنئی

(i) مخصوص آئی پی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک انٹرفیس ماڈیول بنایا گیا ہے اور یہ  ہماری ویب سائٹ کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ (ii)  داخلے کے کاؤنٹر پر آف لائن درخواستوں کو آن لائن میں تبدیل کرنے کے لیے ہیلپ ڈیسک کے ذریعے کی جانے والی کوششیں۔

پی ای ایس او، چنئی

آٹو انورڈ اور پیپر لیس ایپلیکیشن لاگو کی جا رہی ہے۔ دیگر پہل قدمیوں میں ای-نیویش کی روزانہ نگرانی، زیر التواء معاملات کے لیے ڈیش بورڈ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005QESZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006YXBO.jpg

 

محکمہ اس بات میں  پختہ یقین  رکھتا ہے کہ وزارتوں/محکموں کے اقدامات ، خاص طور پر ڈی اے آر پی جی ، جیسا کہ خصوصی مہم 1.0 اور 2.0 کی شکل میں ہیں ۔ یہ محکمہ حکومت ہند کے کام کاجی افراد  کو سوچھتا پر تعلیم دینے، عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام کے بارے میں رائے عامہ کو تشکیل دینے اور مہاتما گاندھی کے اس  خواب کو پورا کرنے میں مدد کرنے  کا پابند ہے کہ ‘‘ خدا پرستی کے بعد صفائی  ہی کا نمبر آتا  ہے’’

*************

 

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12072



(Release ID: 1872621) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi