زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

خصوصی مہم 2.0 کے تحت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ کی  سرگرمیاں

Posted On: 31 OCT 2022 5:26PM by PIB Delhi

 خصوصی مہم 2.0 کے دوران زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ نے ہندوستان کی تمام ریاستوں (بشمول شمال مشرقی ریاست) میں تمام ماتحت/منسلک دفاتر، خود مختار اداروں اور تمام فیلڈ اکائیوں میں صفائی ستھرائی  کی مجموعی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ جن مختلف سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں دفتر کے احاطے کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کا کام ، اسکریپ کو ہٹانا، تمام پرانی اور فالتو فائلوں کو ٹھکانے لگانا، آؤٹ فیلڈ میں جھاڑیوں کی صفائی، دفتر کے احاطے کے اندرشجر کاری  شامل ہیں۔

خصوصی مہم کے کامیاب نفاذ کے نتیجے میں زیر التوا معاملات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور اس کے نتیجے میں محکمہ اور اس کے ماتحت / منسلک دفاتر میں جگہ کا موثر انتظام ہوا ہے۔

وزیر زراعت اور سکریٹری ،ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے خصوصی مہم کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ سکریٹری، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو نے اس محکمہ کے انتظامی کنٹرول کے تحت  ماتحت / منسلک دفاتر،پی ایس یو اور خود مختار اداروں کے تمام نوڈل افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس بھی کی۔

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کی حصولیابیاں :

تیاری کے مرحلے کے دوران 105 سوچھتا مہم  کے مقامات  کی نشاندہی کی گئی جبکہ 291 مقامات پر صفائی کی سرگرمیاں انجام دی  گئیں۔ ریکارڈ مینجمنٹ کے تحت جائزہ لینے اور ہٹائے  کے لیے شناخت کی گئی 38,249 فزیکل فائلوں کے ہدف کے مقابلے میں، 73,995 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 47,286 فزیکل فائلوں کو ہٹایا  گیا۔ 405 ای فائلیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

یکم اکتوبر 2022 تک،ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو میں 370 عوامی شکایات زیر التوا تھیں اور 2 سے 31 اکتوبر 2022 تک بہت سی نئی عوامی شکایات  بھی موصول ہوئی تھیں  اور خصوصی مہم 2.0 کے دوران کل 1,439 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کے 19 ریفرنس، 5 پارلیمانی اشیورنسز، 3 ریاستی حکومت کے ریفرنسز اور 2 پی ایم او ریفرنسز کو نمٹا دیا گیا ہے۔

اسکریپ مٹیریل اور فرسودہ فرنیچر اور مشینری وغیرہ کو ٹھکانے لگا کر 5,16,240روپئے  کی رقم حاصل کی گئی ہے۔ ان اسکریپ مٹیریل کو ٹھکانے لگانے کے بعد 19,652 مربع فٹ کی کام کے لائق جگہ  خالی کرائی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XKR9.jpg

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود، کرشی بھون

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XKR9.jpg

ڈائریکٹوریٹ آف کاٹن ڈیولپمنٹ، ناگپور

پہلے

بعد میں

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HHEC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036J8T.jpg

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 12042) 



(Release ID: 1872531) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi