وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے موزمبیق اور تنزانیہ کے ساتھ پہلی سہ فریقی مشق میں حصہ لیا

Posted On: 29 OCT 2022 5:19PM by PIB Delhi

بھارت -موزمبیق-تنزانیہ سہ فریقی مشق ( آئی ایم ٹی ٹرائلیٹ ) کا پہلا ایڈیشن بھارتی ، موزمبیق اور تنزانیہ کی بحریہ کے درمیان ایک مشترکہ بحری مشق 27 اکتوبر ، 2022 ء  کو تنزایہ کے دارالسلام میں شروع ہوئی۔  بھارتی بحریہ کی نمائندگی آئی این ایس ترکش، ایک چیتک ہیلی کاپٹر اور مارکوس (خصوصی افواج) گائیڈڈ میزائل فریگیٹ کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔

مشق کے تین وسیع مقاصد ہیں: تربیت اور بہترین طریقوں کے اشتراک کے ذریعے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ، باہمی تعاون کو بڑھانا اور سمندری تعاون کو مضبوط بنانا۔ یہ مشق 27 سے 29 اکتوبر 2022 ء  تک تین دن کی مدت پر محیط ہے اور اس مشق میں بندرگاہ اور سمندری مراحل شامل ہیں۔

بندرگاہ کے مرحلے کے حصے کے طور پر، صلاحیت سازی کی سرگرمیاں جیسے کہ دورہ، لنگر اندازی ، تلاش اور ضبطی ؛ چھوٹے ہتھیاروں کی تربیت؛ مشترکہ غوطہ خوری کے آپریشن؛ نقصان پر قابو پانے اور آگ بجھانے کی مشقیں اور کراس ڈیک وزٹ جیسی مشقیں کی جائیں گی ۔ سمندری مرحلے میں کشتیوں کی کارروائیاں، بحری بیڑے کی مشقیں، دورہ ، لنگر اندازی ، تلاش اور ضبطی کی کارروائیاں، ہیلی کاپٹر آپریشن، چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ، فارمیشن اینکرنگ اور ای ای زیڈ  گشت جیسی مشقیں شامل ہیں۔

یہ مشقیں بھارت اور بھارتی بحریہ کے بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری سلامتی اور بحری ہمسایوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے اور ساگر ، تحفظ اور خطے میں سب کے لئے ترقی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  11988



(Release ID: 1871913) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Marathi , Hindi