وزارتِ تعلیم
ڈاکٹر سبھاس سرکار نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 102 ویں یوم تاسیس سے خطاب کیا
Posted On:
29 OCT 2022 8:21PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے وزیر مملکت برائے تعلیم ، ڈاکٹر سبھاس سرکار نے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 102ویں یوم تاسیس سے خطاب کیا۔
جامعمہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کی وائس چانسلر، پروفیسر نجمہ اختر اور تقریب کے مہمان خصوصی ، امریکہ کےکیلیفورنیا میں اپ بلڈ گلوبل انک کےبانی اور سی ای او، ڈاکٹر اوپیندر گری نے اس تقریب میں شرکت کی۔
ڈاکٹر سبھاس سرکار نے اپنے خطاب کا آغاز تدریسی اور غیر تدریسی برادری، طلباء، سابق طلباء اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بے شمار سنگ میل حاصل کیے ہیں جو قوم کے لیے یادگار اور نمایاں رہیں گے۔ ڈاکٹر سبھاس سرکار نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 یکسر تبدیلی کے حامل نصاب کو شامل کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا بنیادی توجہ سیکھنے والوں کی مجموعی ترقی، انہیں 21ویں صدی کی کلیدی مہارتوں سے آراستہ کرنے، اور ضروری تعلیم اور تنقیدی سوچ کو بڑھانے پر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، تجرباتی تعلیم اور تعلیم کے عمل کو ایک جامع نقطہ نظر فراہم کرنے پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔
وزیر موصوف نے جے ایم آئی کو 2021 میں این اے اے سی کی طرف سےدیے گئے سب سے زیادہ باوقار گریڈ A++ کے لیے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے جامعہ کے فیکلٹی ممبران کے تئیں بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جنہیں امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ عالمی سائنسدانوں کی 2فیصد فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
جے ایم آئی کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے گزشتہ چند سالوں میں یونیورسٹی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ایک میڈیکل اور نرسنگ کالج کے قیام کی منظوری دے جو نہ صرف اس علاقے کے لیے انتہائی ضروری ہے بلکہ اس سے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے بھی مفید ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
11999
(Release ID: 1871912)
Visitor Counter : 115