دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم جی این آر ای جی ایس پر مزدوروں کی نقل مکانی کا اثر

Posted On: 26 JUL 2022 7:41PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ روزگار کی تلاش میں دیہی، قبائلی اور دور دراز علاقوں سے شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر مزدوروں کی نقل مکانی کے حوالے سے کوئی مخصوص معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ تاہم، جولائی 2020 سے جون 2021 کے دوران کیے گئے متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کے مطابق، نقل مکانی کی وجہ سے شہری علاقوں میں مہاجرین کی تخمینی فیصد تقسیم حسب ذیل ہے:

جولائی 2020  تا  جون 2021 کے دوران پی ایل ایف ایس سے نقل مکانی کی وجہ سے شہری علاقوں میں مہاجرین کی فیصد تقسیم

نقل مکانی کی وجہ

 شہری علاقوں میں نقل مکانی کرنے والوں کی فیصد

روز گار / بہتر روز گار کی تلاش میں

10.8

روز گار/کام کے لیے (روزگار لینے کے لیے/بہتر روزگار لینے کے لیے/کاروبار/کام کی جگہ سے قربت/منتقلی)

8.9

روز گار  کا نقصان/ یونٹ کی بندش/ روزگار کے مواقع کی کمی

1.3

والدین/خاندان کے کمانے والے رکن کی  نقل مکانی

19.9

تعلیم جاری رکھنے کے لئے

2.4

 شادی

47.5

قدرتی آفات  (خشک سالی، سیلاب، سونامی وغیرہ)

0.2

سماجی / سیاسی مسائل (فسادات، دہشت گردی، سیاسی پناہ گزین، خراب امن و امان، وغیرہ)

0.2

ترقیاتی پروجیکٹوں کی وجہ سے نقل مکانی

0.2

صحت سے متعلق وجوہات

0.6

اپنے گھر/فلیٹ کا حصول

1.7

گھریلو مسائل

2.6

ریٹائرمنٹ کے بعد

0.5

 دیگر

3.2

کُل

100.0

نوٹ: یہ تخمینے جولائی 2020  تا  جون 2021 کے دوران کیے گئے پی ایل ایف ایس سے حاصل کیے گئے ہیں،

ماخذ: این ایس ایس رپورٹ مائیگریشن ان انڈیا،21-2020

مہاتما گاندھی قومی  دیہی  روز گار گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) ایک مانگ  پر مبنی اجرت کا روزگار پروگرام ہے،  جو ہر مالی  سال میں کم از کم ایک سو دن کی گارنٹی شدہ اجرت روزگار فراہم کرکے ملک کے دیہی علاقوں میں گھرانوں کی روزی روٹی کی حفاظت کو بڑھاتا ہے، ہر اس گھرانے کے لیے جس کے بالغ ارکان رضاکارانہ طور پر غیر ہنر مند دستی کام کرتے ہیں۔ یہ روزی روٹی کی حفاظت فراہم کرتا ہے، یعنی دیہی گھرانوں کے لیے روزی روٹی کے لیے واپسی کے اختیارات، جب روزگار کا کوئی بہتر موقع دستیاب نہیں ہوتا ہے اور کسی حد تک نقل مکانی کے لیے دباؤ والے عوامل کو کم کرتا ہے۔

گزشتہ تین مالی سال 20-2019 ، 21-2020 اور 22-2021اور موجودہ مالی سال 23-2022 (21 جولائی 2022 تک) میں مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت فراہم کردہ (شخصی-  دنوں میں پیدا کردہ) روزگار کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

مالی سال

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

(as on 21.07.2022)

روزگار فراہم کیا گیا

(شخصی - دنوں میں پیدا کردہ)

(اعداد و شمار کروڑ میں)

265.32

389.08

363.46

119.85

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-11949


(Release ID: 1871482) Visitor Counter : 124
Read this release in: English