بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مرکزی وزیر سربانند سونووال نے عوام تک رسائی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کشمیر میں گاندربل کا دورہ کیا
مرکزی وزیر نے سڑک پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور مستفیدین میں مالی امداد تقسیم کی
Posted On:
27 OCT 2022 8:40PM by PIB Delhi
آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج مرکزی حکومت کے عوام تک رسائی کے پروگرام کے تحت کشمیر کے ضلع گاندربل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے مختلف اسکیموں کے تحت مستفیدین کے درمیان 12.35 لاکھ روپے مالی امداد تقسیم کی جس میں محکمہ لیبر کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کی امداد اور سب کے لیے مکانات (شہری) شامل ہیں ۔ انہوں نے منی سیکرٹریٹ میں پی ایم ای جی پی کے تحت منظوری لیٹر، ہیئرنگ ایڈز، پروستھیٹکس اور آرتھوٹکس، وہیل چیئرز، لینڈ پاس بکس، انکم سرٹیفکیٹ، گولڈن کارڈز، کھیلوں کی کٹس، ٹراؤٹ اور کارپ مچھلی کے تالاب کی تعمیر کے لیے منظوری لیٹر بھی سونپے ۔

وزیر نے منی سیکرٹریٹ کمپلیکس گاندربل کے لان میں اپنی مصنوعات اور اسکیموں کی نمائش کے لیے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔ جناب سونووال نے ڈی ڈی سی کے وائس چیئرپرسن بلال احمد، ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیر، ڈائرکٹر آیوش، ڈاکٹر موہن سنگھ، ایس ایس پی گاندربل، نکھل بورکر اور دیگر افسران کے ساتھ اسٹالز کا معائنہ کیا اور ان اسکیموں کے بارے میں معلومات حاْصل کی، جس میں مقامی لوگوں کو ذریعہ معاش کے مواقع کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیر موصوف نے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے قصبے میں ای-رکشا سروس کا بھی آغاز کیا۔

اس موقع پر میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر پر خصوصی توجہ دی ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مثالی اور اہل قیادت میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ترقی، امن اور سلامتی اسی رفتار سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسے قابل وزیر اعظم ہیں جن کی رہنمائی میں ہندوستان آتم نربھر بن رہا ہے۔ بعد میں وزیر موصوف نے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منی گام کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے یوگا سیشن دیکھا اور اسکول کے احاطے میں تیار کردہ ڈیمو ہربل گارڈن کا بھی دورہ کیا۔

وزیر موصوف نے پی ایم جی ایس وائی کے تحت 222.90 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کئے جا رہے 3.20 کلومیٹر لمبی کھرمہ سے چیوا تک سڑک اور پی ایم جی ایس وائی فیز III کے تحت 311.95 روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی 3.65 کلومیٹر کے چنار سے ہوتی ہوئی این ایچ ڈبلیو سے کچنبل تک سڑک کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے بی ایچ ایس ایس منی گام کے لان میں آیوش کے ڈائریکٹوریٹ کے لگائے گئے استالز کا بھی دورہ کیا جس میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے کے لیے مقامی طور پر اُگائے گئے مختلف دواؤں کے پودے دکھائے گئے تھے اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ وزیر موصوف نے آیوش نیشنل مشن کے تحت مقامی لوگوں میں دواؤں کے پودے بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے علاقے میں صحت اور تندرستی کے مرکز کا مطالبہ کیا ، جس کے لئے انہوں یقین دلایا کہ ان کی مانگ ایک مقررہ مدت میں پوری کی جائے گی۔

مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں وزیر اعظم کی رہنمائی میں مختلف اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے جناب نریندر مودی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے سب سے تعاون کی اپیل کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا، ’’کشمیر اس وقت اور بھی زیادہ خوبصورت ہوگا، جب یہ پرامن، محفوظ اور تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی پرجوش قیادت میں جموں سے کشمیر اور لداخ پورے خطے کے عوام امرت کال کے آخر تک ایک آتم نربھر ملک بننے کی ہماری جدوجہد میں اہم شراکت دار بن گئے ہیں۔ جناب مودی جی کی سخت محنت اور مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے اس خطے نے پرامن دن دیکھے ہیں، جہاں زندگی محفوظ ہے کیونکہ لوگ اس کوشش میں شامل ہوتے ہیں۔ ایک نیا ہندوستان بنائیں اور خطے میں خوشحالی اور ترقی لائیں۔
***
ش ح-ح ا۔ ک ا
U NO 11943
(Release ID: 1871473)