بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت خصوصی مہم 2.0 کے تحت اپنے روزمرہ کے کاموں میں صفائی ستھرائی اور زیر التوا مسائل کو ادارہ جاتی بنانے پر زور دے رہی ہے
زیادہ شفافیت کے ساتھ زیر التواء مسائل کو حل کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ ہے
Posted On:
27 OCT 2022 4:54PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے زیرالتواء معاملات کے نمٹارے کے لیے خصوصی مہم کے تحت کئی اقدامات کیے ہیں۔ آبی گزرگاہوں کی وزارت نے زیر التواء مسائل کو حل کرنے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے جس کے نتیجے میں ریکارڈ بہتر انتظام، کارکردگی میں بہتری اورشفافیت میں اضافہ ہوا ہے اور ایک پائیدار مستقبل کی طرف بڑھنے میں مدد ملی ہے ۔ سرکاری فائلوں کو برقرار رکھنے اور پرانی فائلوں سے جان چھڑانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، خصوصی مہم 2.0 کے تحت سرکاری دفاتر کے ریکارڈ مینجمنٹ کی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور آفس پروسیجر کے نظرثانی شدہ مینول کے تحت ای فائل ریکارڈز کے انتظام پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے۔
خصوصی مہم 2.0، صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہ صرف ایک بار اپنانے کے لیے ہے بلکہ اسے روزمرہ کے کاموں میں ایک عادت کے طور پر شامل کرنے کی کوشش پر بھی زور ہے۔ اس مرحلے میں، مہم کی متعدد سائٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں ملک میں سب سے زیادہ آؤٹ ریچ سائٹس کے ساتھ دور دراز کی سائٹس اور دفاتر شامل ہیں۔
جیسا کہ اس مہم کے رہنما خطوط میں بیان کیا گیا ہے، وزارتوں/محکموں اور ان کے منسلک/ماتحت دفاتر کے علاوہ فیلڈ/باہر دفاتر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تمام بڑی بندرگاہیں اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ماتحت/ منسلک دفاتر زیر التواء مسائل کو حل کرنے اور اپنے دفاتر اور دفتر کے احاطے میں صفائی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف کوششیں کر رہے ہیں۔
جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، پردیپ پورٹ نے اب تک 900 ٹن کباڑ کو ٹھکانے لگایا ہے، جس سے 4.3 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ انہوں نے پرانے فرنیچر کو ٹھیک کر کے اسکولوں کو عطیہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بندرگاہ کے احاطے میں پرانی عمارتوں کو منہدم کرکے آدھا ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ہے جسے مستقبل کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ بھی قائم کیا ہے جس کا افتتاح 31 اکتوبر 2022 کو کیا جائے گا۔ آج کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ایک آیوروید ڈاکٹر بھی مقرر کیا ہے۔


بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور اس کی مختلف تنظیموں کی طرف سے سوچھتا مہہم 2.0 کے تحت انجام دی گئیں سرگرمیاں اس خصوصی صفائی مہم کے اصل تقاضوں کے مطابق ہیں، جس کا بنیادی مقصد کارکردگی کو حاصل کرنا، کاروبار کرنے میں آسانی اور کام کی جگہ پر بدنظمی کوکم کرنے کے ساتھ ساتھ پرانے قواعد و ضوابط سے جان چھڑانے کے لیے تیزی سے فیصلے کرنا ہے۔ یہ ہندوستان اور سمندری شعبے کو امرت کال میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری اقدامات ہیں، جو شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں گے۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔
U. No.11945
(Release ID: 1871466)