کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی  ٹی) نے خصوصی مہم دوئم کا مشاہدہ کیا

Posted On: 27 OCT 2022 2:48PM by PIB Delhi

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کا محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) خصوصی مہم  دوئم کے تحت سووچھتا مہم کو اس کی کامیابی کے لیے پوری کوششوں کے ساتھ نافذ کر رہا ہے۔ محکمہ نے 95 مہم کی جگہوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں ادیوگ بھون اور وانجیہ بھون میں محکمہ کے مرکزی احاطے اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے تحت 19 تنظیمیں شامل ہیں، جو ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔ڈی اے آر پی جی کی طرف سے شناخت کیے گئے تمام 11 پیرامیٹرز کی باقاعدہ طور پر محکمہ کی طرف سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DYF6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GAEO.jpg

ادیوگ  بھون، نئی دہلی میں خصوصی مہم

 

محکمہ نے سرگرمیوں کے مجموعی تال میل کے لیے نوڈل افسر کے تحت ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ رابطہ کاری کو آسان بنانے کے لیے، محکمہ نے ایک کُلی طور پر وقف پورٹل بنایا ہے، جہاں تنظیمیں مہم میں حاصل کی گئی پیش رفت کو اپ لوڈ کرتی ہیں۔ اسی طرح ادیوگ بھون اور وانجیہ بھون میں صفائی کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک سووچھتا کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

تیاری کے مرحلے کے دوران محکمہ نے تقریباً 5.42 لاکھ فزیکل فائلوں اور 46,616  ای-فائلوں کو نظرثانی کے لیے شناخت کیا ہے۔ ان میں سے 73,389 فزیکل فائلوں کو پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے اور 1096 ای - فائلیں بند کر دی گئی ہیں۔

سنٹرل پیپر پلپ ریسرچ آرگنائزیشن، سہارنپور۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WPN8.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004JH8O.png

 

سالٹ کمشنر آرگنائزیشن،  جے پور

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ANOO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006UC97.jpg

 

محکمہ نے عوامی شکایات،  پارلیمنٹ کی یقین دہانی، آئی ایم سی حوالہ جات، ایم پی ایس کے حوالہ جات وغیرہ سے متعلق زیر التواء حوالہ جات کی بھی نشاندہی کی ہے اور ان حوالہ جات کو روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے کے لئے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ قواعد/ عمل کو آسان بنانے کے شعبے میں، محکمہ نے خصوصی مہم اول  میں 134 قواعد/ عمل کو آسان بنایا تھا اور اب خصوصی مہم  دوئم  کے لیے 6 قواعد/ عمل کی نشاندہی کی ہے۔

نگرانی اور جائزہ

سی آئی ایم  اورایم او ایس کی طرف سے مہم کی پیش رفت کی نگرانی مہم کو فروغ دیتی ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری ہفتہ وار سینئر افسران کی میٹنگ میں بھی اس کی نگرانی کرتے ہیں۔ محکمہ نے ملک بھر میں کل 75 مہم کے مقامات کا معائنہ کرنے اور رپورٹس پیش کرنے کے لیے 49 افسران کو تعینات کیا ہے۔ محکمہ اور اس کی تنظیمیں مہم کی پیش رفت پر ٹوئٹس بھیجتی  ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-11940


(Release ID: 1871456) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Telugu