وزارت دفاع
صفائی ستھرائی پر خصوصی مہم 2.0 کے ذریعے ڈی جی اے کیو اے نے ملک بھر میں صدر دفاتر اور اپنے فیلڈ دفاتر میں ’’سوچھتا‘‘ کو ادارہ جاتی شکل دی
Posted On:
27 OCT 2022 5:57PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایروناٹیکل کوالٹی اشورینس (ڈی جی اے کیو اے) 02 اکتوبر 2022 سے نئی دہلی کے ہیڈکوارٹر اور اپنے تمام فیلڈ اداروں میں ’’سوچھتا‘‘ پر خصوصی مہم 2.0 چلا رہا ہے۔ اس مہم کی تیاری 17 ستمبر سے 30 ستمبر 2022 تک کی گئی۔ 1363 فائلوں سمیت ریکارڈز کی ایک بڑی تعداد کا جائزہ لیا گیا، 50 فائلوں کو ختم کیا گیا، اور تقریباً 215 مربع فٹ آفس کی جگہ کو خالی کیا گیا۔ شکایات کے ازالے اور آر ٹی آئی درخواستوں کو نمٹانے کے سلسلے میں صفر زیر التوا کی پالیسی نے موصولہ تمام شکایات کو بروقت نمٹانے کو یقینی بنایا۔
محکمہ ڈی جی اے کیو اے دفاعی پیداوار، وزارت دفاع کے تحت ایک تنظیم ہے جو کوالٹی اشورینس اور ملٹری ایئر کرافٹ، بغیر پائلٹ والے طیارے (یو اے وی)، ایئرو انجن، ایئربورن سسٹم وغیرہ کی حتمی منظوری کے لیے وقف ہے۔ اس تنظیم کے تحت قائم ادارے پورے ملک میں ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز، ڈی آر ڈی او لیبز، ایچ اے ایل یونٹس اور ملٹری ایوی ایشن سے وابستہ پرائیویٹ فرموں میں پھیلے ہوئے ہیں۔
وزارت دفاع نئی دہلی میں واقع اپنے دفاتر اور تمام فیلڈ دفاتر اور مقامی اکائیوں میں سوچھتا پر خصوصی مہم 2.0 چلا رہی ہے۔ اس سال، فیلڈ / بیرونی دفاتر پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد وزارت کے تحت دفاتر میں جگہ کے انتظام اور کام کی جگہ کے تجربے میں اضافہ کرنا ہے۔ اس مہم کے دوران پبلک انٹرفیس اور سروس ڈلیوری کے ذمہ دار دفاتر کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2014 میں سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ لوگوں میں طرز عمل میں تبدیلی لائی جا سکے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنھوں نے صفائی ستھرائی کو ایک طرز زندگی کے طور پر پیش کیا تھا۔ بعد ازاں 2021 میں سرکاری محکموں اور وزارتوں میں زیر التوا ریفرنسز کو نمٹانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا۔ گذشتہ سال کے دوران خصوصی مہم کی کامیابی کے بعد مرکزی حکومت کی وزارتوں / محکموں، منسلک / ماتحت دفاتر میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر، 2022 تک سوچھتا پر خصوصی مہم 2.0 منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس مہم کے مقصد میں زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا، سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا، داخلی نگرانی کے میکانزم کو مضبوط بنانا، ریکارڈ مینجمنٹ میں عہدیداروں کی تربیت، فزیکل ریکارڈوں کی ڈیجیٹلائزیشن، سوچھتا کے لیے پروٹوکول اور نگرانی کے میکانزم کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔
***
(ش ح - ع ا - ع ر)
U. No. 11928
(Release ID: 1871351)
Visitor Counter : 121