سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معمر شہریوں کےلئے سہولیات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 JUL 2022 4:44PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کی سرپرستی میں چلائی جا رہی مختلف اسکیموں میں اٹل وایو ابھیودے یوجنا کی اسکیم شامل ہےجس کا مقصد بزرگ شہریوں کے لیے مالی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، غذائیت، پناہ گاہ، بہبود وغیرہ فراہم کرنا ہے۔ ایسی اسکیموں میں سے ایک کے تحت، بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کے تحت بزرگ شہریوں کے گھروں کو چلانے اور دیکھ بھال فراہم کرنےکے لئے رقومات اور مدد،نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو دی جاتی ہے تاکہ نادار بزرگ شہریوں کو خوراک، طبی دیکھ بھال، پناہ گاہ تفریحی مواقع وغیرہ کی بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جاسکیں ۔ مزید یہ کہ سرپرستی کی یہ اسکیم ایک مضبوط کمیونٹی بنانے کے لیے بچوں اور بزرگ شہریوں کے درمیان بین نسلی تعلقات کو مضبوط کرنے کے تئیں حساسیت پیدا کرنے کے پروگراموں کی بھی حمایت کرتی ہے۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.11908
(ریلیز آئی ڈی: 1871227)
وزیٹر کاؤنٹر : 111