پنچایتی راج کی وزارت

دیہی ٹیکنالوجی ایکشن گروپ

Posted On: 26 JUL 2022 7:44PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  یہ جانکاری دی ہے کہ دیہی علاقوں میں استعمال کئے جانے کی غرض سے  ڈیمانڈ پر مبنی  جدید  قسم کی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ ایک پہل، دیہی ٹیکنالوجی ایکشن گروپ (آر یو ٹی اے جی) کو حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر(پی ایس اے) کے دفتر سے تعاون دیا جارہا ہے۔ اس کے مطابق، سات آئی آئی ٹی ایس یعنی مدراس، گوہاٹی، کھڑگپور، روڑکی، دہلی، بمبئی اور کانپور میں آر یو ٹی اے جی  مراکز کو پی ایس اے کے دفتر سے تعاون حاصل ہے۔ یہ سات  آر یو ٹی اے جی مراکز ضرورت پر مبنی ٹکنالوجی تیار کرتے ہیں اور ضرورتوں کی نشاندہی مرکزی اور ریاستی حکومت کی ایجنسیوں، سرکاری خدمات کی کمپنیوں  اور غیر سرکاری تنظیمیوں کے ذریعہ کی جاتی  ہیں۔

مختلف شعبوں میں آر یو ٹی اے جی مراکز کے ذریعہ ملک کی گرام پنچایتوں کے لیے ڈیمانڈ پر مبنی 52 ٹیکنالوجیز کی فہرست درج ذیل ہے۔ دیہی عوام  کے فائدے کے لیے یہ فہرست پنچایتی راج کی وزارت کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہے۔

زراعت (13 ٹیکنالوجیز)

  1. آملہ پرکنگ مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی  کانپور)
  2. بیل کٹنگ مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی  کانپور)
  3. بیٹل نٹ کٹر (این ای آئی آئی  آر یو ٹی اے  جی گوہاٹی)
  4. چاف کٹر (این ای آئی آئی  آر یو ٹی اے  جی گوہاٹ)
  5. مخروطی رولر جامن  عرق  کشید کار (آئی آئی ٹی  آر یو ٹی اے  جی کھڑگپور)
  6. اندرون ملک آبی زراعت کے لیے تیرتی مچھلی کے پنجرے (این ای آئی آئی  آر یو ٹی اے  جی آئی آئی ٹی   بامبے)
  7. ایکوا کلچر ٹیکنالوجی کے ساتھ تیرتی مچھلی کا پنجرا (آر یو ٹی اے  جی آئی آئی ٹی   کھڑگپور)
  8. ہیوی ڈیوٹی سائیکل (این ای آئی آئی ٹی  آر یو ٹی اے  جی گوہاٹی)
  9. بتاشا بنانے کے عمل میں بہتری (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی دہلی)
  10. انٹیگریٹڈ رائس پفنگ (موری) مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی کھڑگپور)
  11. ہردا پھلوں کی سجاوٹ کے لیے مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی بامبے)
  12. مشینی  ڈھینکی ( چاول کوٹنے والی مشین) (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی کھڑگپور)
  13. ملٹی نیوٹرینٹ کمپریسڈ فیڈ بلاک مشین (آر یو ٹی اے جی   این ای آئی آئی ٹی گوہاٹی)

معاون ٹیکنالوجیز (2 ٹیکنالوجیز)

  1.  اپاہج  گائے کی مدد کے لیے پورٹ ایبل کاؤ لفٹ (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی بامبے)
  2. نقل و حرکت سے معذور افراد کے لیے ٹرائی سائیکل (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی مدراس)

ڈرافٹ اینیمل پاور (3 ٹیکنالوجیز)

  1. جانوروں کی مدد  سے چلنے والا گیئر باکس (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی  دہلی)
  2. گھوڑوں کے جوتوں کی زندگی کو بڑھانا (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی کانپور)
  3.  ماحولیات کاری  کے  طور پر ڈیزائن کیا گیا بیل کی مدد سے چلنے والا ٹریکٹر (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی  دہلی)

 توانائی (4 ٹیکنالوجیز)

  1. بایوماس ڈرائر (آر یو ٹی اے جی   این ای آئی آئی ٹی گوہاٹی)
  2. گھریلو تیل نکالنے والی مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی  مدراس)
  3. سولر تھرمل ڈرائر (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی  کانپور)
  4. پروسوپیس جولی فلورا (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی  مدراس) سے چارکول بنانے کا بھٹہ

     ماحولیات/پانی (4 ٹیکنالوجیز)

  1. کم لاگت کے سینسرز کا استعمال کرتے ہوئے ہوا کے معیار کی پیمائش کا نظام (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی مدراس)
  2. احولیاتی مطالعے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ٹریڈل پمپ (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی  دہلی)
  3. زمینی پانی کی سطح ماپنے والا آلہ (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی دہلی)
  4. پیکو ہائیڈرو (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی روڑکی) کے لیے ٹربائن کے طور پر استعمال ہونے والا پمپ

دستکاری (13 ٹیکنالوجیز)

  1. خودکار پوٹر کا پہیہ (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی مدراس)
  2.  ماحولیات  کارانہ  طور پر ڈیزائن کیا گیا مالا بنانے کا آلہ (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی دہلی)
  3. جوائنٹ لیس شیشے کی چوڑیوں کے لیے بہتر فرنس (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی دہلی)
  4. بہتر بنایا ہوا ڈرافٹ مٹی کے برتنوں کی بھٹی (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی دہلی)
  5.  سرخ مٹی سے  مائیکرو ویو ایبل مٹی کے برتن (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی مدراس)
  6. تبدیل شدہ پوٹر کا پہیہ (آر یو ٹی اے جی این ای   آئی آئی ٹی  گوہاٹی)
  7. موٹرائزڈ کوائر رٹ (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی مدراس)
  8. موٹرائزڈ دھوپ اسٹک بنانے والی مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی کھڑگپور)
  9. موٹرائزڈ  ایک بل والی  سوتلی بنانے والی مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی کھڑگپور)
  10. پیڈل سے چلنے والا کمہار کا پہیہ (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی کھڑگپور)
  11. مٹی کے برتنوں کے آئٹم ڈائینگ چیمبر (آر یو ٹی اے جی   این ای آئی آئی ٹی گوہاٹی)
  12. سبائی گھاس کی  رسی بنانے والی مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی کھڑگپور)
  13. سیسل فائبر ایکسٹریکٹر (پیڈل آپریٹڈ اور موٹرائزڈ،  آر یو ٹی اے جی آئی آئی ٹی کھڑگپور

ٹیکسٹائل (13 ٹیکنالوجیز)

  1. چرخہ: پاؤں سے چلنے والا امبر چرخہ (آر یو ٹی اے جی آئی آئی ٹی کھڑگپور)
  2. چرخہ: نیا ماڈل (آر یو ٹی اے جی آئی آئی ٹی دہلی)
  3. چرخہ: ترمیم شدہ باگیشوری اون چرخہ (آر یو ٹی اے جی آئی آئی ٹی روڑکی)
  4. چرخہ: سوئچ ایٹ ول ڈوئل ڈرائیو (آر یو ٹی اے جی آئی آئی ٹی مدراس)
  5. فائن کورائی گراس ڈیزائنر چٹائی کی بنائی  کے لیے ڈیزائن سافٹ ویئر کے ساتھ الیکٹرانک جیکورڈ ہینڈلوم (آر یو ٹی اے جی آئی آئی ٹی مدراس)
  6. ایری کوکون اوپنر (آر یو ٹی اے جی  این ای آئی آئی ٹی گوہاٹی)
  7. ہانک ٹو بوبن مشین (آر یو ٹی اے جی  این ای آئی آئی ٹی گوہاٹی)
  8. دستکاری والے اونی فیلٹ بنانے کے لیے مشینی رولر ( آر یو ٹی اے جی آئی آئی روڑکی)
  9. پیرن وائنڈنگ مشین (آر یو ٹی اے جی  این ای آئی آئی ٹی گوہاٹی)
  10. پاور لوم فار موگا سلک (آر یو ٹی اے جی  این ای آئی آئی ٹی گوہاٹی)
  11. سیکشنل وارپنگ مشین (آر یو ٹی اے جی  این ای آئی آئی ٹی گوہاٹی)
  12. نیم خودکار پیرن وائنڈنگ مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی مدراس)
  13. بھیڑ کے بال کاٹنے والی مشین (آر یو ٹی اے جی  آئی آئی ٹی دہلی)

 پنچایت راج کی وزارت اور آر یو ٹی اے جی  مراکز کے ذریعہ کئے گئے دکانداروں کے سروے کی بنیاد پر پھل اور سبزی فروشوں کے لئے سائیکل سے لے کر ای کارٹس تک کی آر یو ٹی اے جی  ٹیکنالوجیز میں سے اختراعی وینڈنگ کارٹس تیار کی گئی ہیں۔ یہ اختراعی وینڈنگ کارٹس سبزیوں اور پھلوں کی عمر بڑھانے، بہتر آمدنی، ضیاع کو کم کرنے  میں مدد دیتی ہے اور سستے داموں میں دستیاب ہے۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.11904



(Release ID: 1871213) Visitor Counter : 73


Read this release in: English