صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سب کے لئے’صحت کا حق‘نافذ کرنے سے متعلق قوانین


حکومت نے قابل رسائی اور سستی صحت  دیکھ بھال فراہم کرنے میں ریاستی حکومت کی مدد کرکے عالمی صحت کا احاطہ کرنے کی سمت متعدد اقدامات کئے ہیں

2014 کے بعد سے یو جی  کی نشستوں کی تعداد میں 79 فیصد تک کااضافہ جبکہ پی جی نشستوں کی تعداد میں 93 فیصد تک کااضافہ  کیا گیا ہے

ملک میں تین مرحلوں میں 157 نئے میڈیکل کالجوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ 72  میڈیکل کالج پہلے ہی کام کر رہے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2022 6:46PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ’سب کے لیے صحت‘ کو یقینی بنانے  کی خاطر ماحول کو سازگار بنانے کے لیے قومی صحت پالیسی 2017 میں صحت کی مساوی دیکھ بھال کی فراہمی اور قیمت کو کم کرکے قابل  رسائی اور قابل استطاعت ایک معیاری خدمات تک عالمی رسائی فراہم کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔مذکورہ پالیسی اپنے مقصد کے طور پر تمام ترقیاتی پالیسیوں میں احتیاطی اور پروموشنل صحت کی دیکھ بھال کے رجحان کے ذریعے، ہر عمر میں سب کے لیے صحت اور بہبود کی اعلیٰ ترین سطح کا حصول، اور اچھے معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک عالمی رسائی کو کسی  مالی مشکل کا سامنا کیے بغیر تصور کرتی ہے  جو سستی، آفاقیت پر مرکوز مریضوں پر مرکوز اور دیکھ بھال کا معیار،جوابدہی ، سب کی شمولیت والی شراکت داری جامع شراکت داری اور غیر مرکوزیت کے کلیدی اصولوں پر مرکوز ہے ۔

مرکزی حکومت نے لوگوں کو معیاری اور سستی صحت سے متعلق دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ریاست کی کوششوں میں اضافے کی خاطر کئی اقدامات کیے ہیں۔

حکومت نے قومی صحت مشن کے تحت لوگوں کو قابل رسائی اور سستی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں ریاستی حکومت کی مدد سے عالمی صحت کااحاطہ کرنے کی سمت متعدد  قدم اٹھائے ہیں۔ اس میں قومی دیہی صحت مشن (این آر ایچ ایم) اور قومی شہری صحت مشن (این یو ایچ ایم) کو اس کے دو ذیلی مشنوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ قومی صحت مشن کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ بالخصوص آبادی کے غریب اور کمزور طبقوں کو، شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں قابل رسائی، سستی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔مذکورہ قومی صحت مشن صحت کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری، انسانی صحت کی سہولیات کے لیے مناسب انسانی وسائل کی دستیابی، خاص طور پر دیہی علاقوں میں پسماندہ اور پسماندہ گروپوں کے لیے معیاری صحت کی دیکھ بھال کی دستیابی اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے مدد فراہم کرتا ہے۔

حکومت نے  صحت کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق پی ایم آیوشمان بھارت مشن (پی ایم اے بی ایچ آئی ایم) آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز (اے بی ایچ ڈبلیو سیز)، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم)نام سے چار پروجیکٹوں کو مشن موڈ میں شروع کیا ہے۔

پی ایم اے بی ایچ آئی ایم  کی شروعات پرائمری، سیکنڈری اور  تیسرے درجے کے صحت کی دیکھ بھال سے متعلق  نظام کی صلاحیتوں کو فروغ دینے موجودہ قومی اداروں کو مضبوط کرنے اور نئی اور ابھرتی ہوئی بیماریوں کا پتہ لگانے اور علاج کرنے کے لیے نئے ادارے بنانے کا کام شروع کرنے کے لئے کی گئی تھی ۔ 64,180 کروڑروپے کی لاگت والی یہ مرکز کے ذریعہ چلائی جانے والی ایک اسکیم ہے  جس کے کچھ اجزا مرکزی سیکٹر سے تعلق رکھتے ہیں۔

آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز (ایچ ڈبلیو سیز) کے تحت، ذیلی صحت مراکز (ایس ایچ سیز) اور بنیادی صحت مراکز (پی ایچ سیز) کو مضبوط بنا کر جامع بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ایچ ڈبلیو سیزوسیع تر  خدمات کے لیے حفاظت، فروغ دینے  سے متعلق دیکھ بھال کی بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں، جس میں تولیدی اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات، متعدی امراض، غیر متعدی امراض اور صحت  سے متعلق دیگر مسائل شامل ہیں۔

پی ایم جے اے وائی  سماجی اقتصادی طور پر ذات سے متعلق مردم شماری کے اعداد و شمار 2011 کے مطابق دوسرے اور تیسرے درجہ کی دیکھ بھال کے لیے تقریباً 10.74 کروڑ غریب اورپسماندہ کنبوں کو سالانہ 5.00 لاکھ روپے کا ہیلتھ کوریج فراہم کرتا ہے۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کا مقصد ملک کے مربوط ڈیجیٹل صحت بنیادی ڈھانچے کی حمایت کرنا ہے جو ترقی کے لیے بنیادی کلید ہے۔

حکومت نے ملک میں ڈاکٹروں کی دستیابی کو مزید بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں،بالخصوص کم سہولت والے علاقوں میں۔انڈر گریجویٹ  سیٹوں کی تعداد جو2014 سے پہلے 51,348 تھی اب بڑھ کر 91927 ہو گئی ہے اس میں 79فیصد کا اضافہ ہے۔اسی طرح پی جی سیٹوں کی تعدادجو 2014 سے پہلے 31,185 تھی بڑھ کر 60202 ہو گئی ہےاور اس میں 93 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزیدیہ کہ  ملک میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے، حکومت نے مختلف مرحلوں میں پی ایم ای ایس وائی کے تحت22 ایمس  کے قیام اور سرکاری میڈیکل کالجوں کےجدید کاری کے 75 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔

’’موجودہ ضلعی/ریفرل اسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام‘‘ کی اسکیم کے تحت ملک میں تین مرحلوں میں 157 نئے میڈیکل کالجوں کی منظوری دی گئی ہے اورجبکہ  72 پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔

آیوش نظام کو پروان چڑھانے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے،آیوش نظام کی ترقی اور فروغ کے لیے قومی آیوش مشن (این اے ایم) ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے۔ سال 2023-24 تک مرحلہ وار انداز میں ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ذریعہ این اے ایم کے ایک جزو کے طور پر 12,500 آیوش صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز کو فعال بنانے کا ہدف  طے  کیا گیا ہے۔

***********

 

 

ش ح ۔   ش ر ۔ م ش

U. No.11902


(ریلیز آئی ڈی: 1871208) وزیٹر کاؤنٹر : 98
یہ ریلیز پڑھیں: English