جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے ملک میں سبز ملازمتوں کو فروغ دینے کے لیے سوریا مترا اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام نافذ کیاہے

Posted On: 26 JUL 2022 7:10PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگوانت کھوبا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت مالی سال 16-2015سے  گرو گرام کے شمسی توانائی کے قومی ادارے کے ذریعہ  سوریا مترا اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام  نافذ کررہی ہے جس کا مقصد 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کو شمسی توانائی کے منصوبوں کی تنصیب، آپریشن اورشمسی طاقت کے پروجیکٹوں کی دیکھ بھال کے لیے سولر پی وی ٹیکنیشن کے طور پر تربیت دینا ہے۔ جون 2022 تک، کل 51331 امیدواروں نے سوری مترا پروگرام کے تحت فراہم کی گئی ہنر مندی کی تربیت سے فائدہ اٹھایا ہے، جن میں سے 26967 امیدواروں نے روزگار حاصل کیا ہے۔

مئی 2021 میں پیش کی گئی انسانی وسائل ترقی  پروگرام کی تیسری پارٹی کی تشخیصی رپورٹ نے سوری مترا پروگرام کو اشاریوں جیسے کہ پیمانہ/آپریشن کا پھیلاؤ، ہنرمندی  خلا  کی تکمیل ، زیر تربیت لوگوں کی کام کی تیاری اور روز گار کی فی صد کے لحاظ سے اعلیٰ سطحی اثرات کے ساتھ درجہ بندی کی ہے۔

مزید، دسمبر 2020 میں اسکل کونسل آف گرین جابس کے ذریعہ تیار کردہ سوریہ مترا ٹریننگ پروگرام کے لیے امپیکٹ اسسمنٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 90فی صد سے زیادہ زیر تربیت افراد  نے تکنیکی جانکاری میں بہتری، سیکٹر میں بہتر کارکردگی اور 88فی صد زیر تربیت افراد نے ملازمت کے مواقع میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔ .

 

ش ح۔  اک - ج

Uno11903

 



(Release ID: 1871192) Visitor Counter : 92


Read this release in: English