قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت (ایم او ٹی اے) نے قبائلی برادریوں کے طلباء کے ڈیجیٹل رابطے کو بڑھانے کے لیے کئی پروجیکٹ شروع کیے

Posted On: 27 JUL 2022 8:16PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزیرمملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتانے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ قبائلی امور کی  وزارت (ایم او ٹی اے) نے ملک بھر میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ایم ایم ا ٓر ایس) میں زیر تعلیم قبائلی برادریوں کے طلباء کے ڈیجیٹل رابطے کو بڑھانے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان پروجیکٹوں میں ای آر این ای ٹی، ایم ای آئی ٹی وائی کے تعاون سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ اسمارٹ کلاس بنیادی ڈھانچے کا قیام بھی شامل ہے۔

مواصلات کی وزارت  (ایم او سی) ملک بھر میں  نیز قبائلی کے علاقے  میں ٹیلی کام اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کرنے والی نوڈل وزارت ہے ۔ اس کے علاوہ مواصلات کی وزارت کو مختلف اسکیموں کے تحت ایک علیحدہ ایس ٹی سی کمپونینٹ رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جس کا استعمال قبائلی برادری کے درمیان ڈیجیٹل رابطے کو بڑھانے کے لیے کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے، ملک کے  احاطہ نہ کئے جانے والے گاؤوں میں ایم او سی اور ٹیلی کام سروسز پرووائیڈر (ٹی ایس پیز) کے ذریعے مرحلہ وار موبائل/ براڈ بینڈ/ انٹرنیٹ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) سے  حکومت کے پاس آرزومند اضلاع اسکیموں کے لئے بھارت نیٹ جامع ٹیلی مواصلاتی ترقیاتی منصوبہ، اورجزائر کے لئے جامع ٹیلی کام ترقیاتی منصوبہ کئی اسکیمیں ہیں تاکہ ملک کی گرام پنچاییتوں ، احاطہ نہ کئےگئے گاؤں میں موبائل/براڈ بینڈ/انٹرنیٹ خدمات  فراہم کی جاسکیں ۔

 

**********

 

 

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:11896



(Release ID: 1871179) Visitor Counter : 87


Read this release in: English