ٹیکسٹائلز کی وزارت
مقامی کپاس کی قیمت میں تقریباً 16,600 روپے فی گٹھر کی کمی ہوئی
سوت کی قیمتوں میں جولائی 2022کے مہینے میں 35 سے 40 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی
Posted On:
27 JUL 2022 4:50PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت نے کہا ہے کہ کپاس اور سوتی دھاگے کی قیمتوں کا انحصار مارکیٹ کی مانگ اور رسد اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے پر ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کپاس اور سوتی دھاگے کی قیمتوں کے سلسلے میں پوری کاٹن ویلیو چین کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی دلچسپی کو ہم آہنگ کرنے کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔ وزارت خزانہ نے خام روئی کی درآمدات پر 31 اکتوبر 2022 تک کسٹم ڈیوٹی کو مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
مقامی کپاس کی قیمتیں مئی 2022 کے مہینے میں 1,03,000 روپے کی بلند ترین سطح سے کم ہوکر 86,400 فی کینڈی ہوگئی ہے۔ سوت کی قیمتیں بھی جو اپریل اور مئی 2022 کے مہینے میں 40 کون کے لئے 400 سے 440 روپے فی کلو گرام کی حد میں تھیں جولائی2022 کے مہینےمیں فی کلو گرام 35 سے 40 روپے کم ہوگئی ہیں۔
ش ح۔ اک - ج
Uno11894
(Release ID: 1871178)
Visitor Counter : 107