سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں کوڑاچننے والوں کی صورتحال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 JUL 2022 2:00PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں کوڑاچننے والوں کی  نشاندہی کے لئے کوئی جائزہ نہیں کیا گیا ہے۔

قومی صفائی ملازمین فائننس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) کے ذریعہ  نافذ کی گئی قرضوں اور ہنر کے فروغ سے متعلق اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لیے کوڑا چننے  والوں (جنہیں ریگ پیکرس کہا جاتا ہے) کی سہولت کے لیے، انہیں 2016 میں صفائی کرمچاریوں کے ساتھ ساتھ این ایس کے ایف ڈی سی کے ہدف گروپ میں شامل کیا گیا تھا۔کوڑا چننے والوں سمیت مجموعی طور پر 66,365 صفائی ملازمین کو ہنر کی تربیت دی گئی  ہےاور 1,56,215 صفائی کرمچاریوں جس میں کچرا چننے والوں کواین ایس کے ایف ڈی سی کی  ذریعہ 2016 سے سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام کے لیے اپنی اسکیموں کے ذریعہ رعایتی شرح سود پر قرضہ دیا گیا ہے۔

***********

 

 

ش ح ۔   ش ر ۔ م ش

U. No.11890


(ریلیز آئی ڈی: 1871167) وزیٹر کاؤنٹر : 99
یہ ریلیز پڑھیں: English