سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لئے صنعت کاری اور اختراعی اسکیمیں

Posted On: 27 JUL 2022 1:58PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض ا ختیارات کے وزیرمملکت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں جناب اے نارائن سوامی کو بتایا کہ درج فہرست ذاتوں میں صنعت کاری کو فروغ دینے اور انہیں مالی رعایات فراہم کرنے کی غرض سے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے مالی سال 2014-15 میں درج فہرست ذاتوں کے لئے ایک ونچر کپیٹل فنڈ (وی سی ایف / ایس سی ) شروع کیا ہے ۔ اس کے علاوہ  اس وزارت  نے  درج فہرست ذاتوں کے طلباء ، نوجوانوں نیز درج فہرست ذات  کی نوجوان خواتین میں اختراع اور صنعت کاری کو فروغ دینےکے لئے 30 ستمبر 2020 کو وی سی ایف / ایس سی کے تحت امبیڈکر سوشل اختراعی انکیوبیشن مشن (اے ایس آئی آئی ایم) شروع کیاہے۔ یہ اسکیمیں ملک بھر میں کام کررہی ہیں اوران پر عمل ہورہاہے ۔

وی سی ایف – ایس سی ، وی سی ایف۔ ایس سی فنڈ کی موجودہ حد 683.18 کروڑ روپئے ہے، ساتھ ہی حکومت ہند کی طرف سے 609.22 کروڑ  کا عطیہ دیا گیا ہے ۔  اور آئی ایف سی آئی لمیٹیڈ کی طرف سے 73.96 کروڑ روپے کاعطیہ دیا گیا ہے، اس کامقصد  پروجکٹوں اور یونٹوں میں سرمایہ کاری کرنا ہے اور  فراہم کئےگئے فنڈز کے اثاثے قائم کرنے کو یقینی بنانا ہے ۔

وی سی ایف ایس سی کے تحت اے آئی آئی ایم  ٹکنالوجیکل بزنس انکیوبیٹرس کی جانب سے شناخت کئےگئےنوجوانوں ، اٹل ا نکیوبیشن سینٹر اور ٹکنالونی پارکس آف انڈیا( ایس ٹی پی آئی) کو سائنس و ٹکنالوجی کے محکمہ کی طرف سے فروغ دیا جارہا ہے اورحکومت ہند کی طرف سے دیگر انکیوبیشن سینٹروں کو تعاون فراہم کیا جارہا ہے ۔

وی سی ایف ۔ ایس سی اور اے ایس آئی آئی ایم اسکیموں کے تحت مستفیدین صرف وہ  کمپنیاں ہیں جن کے مالک ایس سی صنعت کار ہیں۔ درج فہرست ذاتوں کے صنعت کاروں کی ملکیت والی کمپنیوں کی تعداد  کو منظوری دی گئی ہے اور وی سی ایف ۔ ایس سی اور اے ایس آئی آئی ایم اسکیموں کے تحت تقسیم کی گئی مالی امداد ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔

وی سی ایف ۔ ا یس سی اور اے ایس آئی آئی ایم فنڈز سے ایس سی صنعت کاروں کو  باخبر رکھنے کے لئے اشتہاروں کے ذریعہ ساتھ ہی ساتھ مختلف کانفرنسوں، میٹنگوں اورویبینارکے ذریعہ میڈیا میں تشہیر کے ذریعہ برابر کوششیں کی جارہی ہیں ۔ یہ کوششیں لگاتار اس لئے کی جارہی ہیں تاکہ زیادہ درخواستیں وصول کی جاسکیں اور بیداری کو بہتر بنایاجاسکے ۔ 14 اپریل 2022 کو ڈاکٹر امبیڈکر ینگ صنعت کاروں کی لیگ کے نام سےایک قومی سطح کا مقابلہ کیا گیا تھا تاکہ وی سی ایف ۔ ا یس سی کے تحت امبیڈکٹر سوشل  اختراعی  انکیوبیشن مشن (اے ایس آئی آئی ایم) کے تحت تین سال کی مدت میں 30 لاکھ روپئے تک   کی اکویٹی امداد فراہم کی جاسکے ۔ اس پروگرام میں تقریبا 10042 درخواستیں وصول ہوئی تھیں، ا وریہ درخواستیں اے وائی لیگ کے تحت وصول ہوئیں اورڈاکٹر امبیڈکٹر بزنس ایکسیلنس اے  بی ای فلیسی ٹیشن کے تحت تقریبا 1463 نامزدگیاں وصول ہوئیں ۔اےوائی ای وی کے تحت 67 کو فاتحین قرار دیا گیا اور 9 مختلف زمروں میں اے بی ای فلیسٹیشن کے تحت 20 کوفاتح قرار دیا گیا۔ اس تقریب میں ملک کے مختلف حصوں سے تقریبا 1000 شراکت داروں نےشرکت کی۔ اس تقریب میں نوجوان درج فہرست ذات کے صنعت کاروں کو منٹرشپ تعاون فراہم کرنےکےلئےایک منٹرشپ پورٹل   www.aye-mentor.in کابھی آغاز کیا گیا ۔

ضمیمہ

ان مستفیدین کی تفصیلات جنہوں نے 20 جولائی 2022 کو وی سی ایف ۔ ایس سی اور اے ایس آئی آئی ایم اسکیم سے فائدہ اٹھایا

 

 

مجموعی اے ایس آئی آئی ایم سمیت وی سی ایم۔ ایس سی

وی سی ایف ۔ ا یس سی کی مجموعی حد  683.18 کروڑ روپئے

کل منظوری ۔ 430.10 کروڑ روپئے۔

منظور کئے گئے معاملوں کی تعداد ۔ 166 کمپنیاں

تقسیم کی گئی کل رقم ۔309.82 کرور روپئے

نمٹائے گئے  معاملو ں کی تعداد ۔ 122 کمپنیاں

 

وی سی ایف ۔ ایس سی

کل منظور کی گئی رقم ۔ 415.10 کروڑ روپئے

منظور کئے گئے معاملوں کی تعداد ۔ 116 کمپنیاں

تقسیم کی گئی کل رقم ۔ 307.846 کروڑ روپئے

نمٹائے گئے معاملوں کی تعداد ۔ 96 کمپنیاں

 

اے ایس آئی آئی ایم

کل منظور کی رقم ۔ 15.00 کرڑ روپئے

منظورکئےگئے معاملوں کی تعداد ۔ 50 کمپنیاں

تقسیم کی گئی کل رقم ۔ 1.97 کرو ڑ روپئے

نمٹائے گئے معاملوں کی تعداد ۔ 26 کمپنیاں

 

**********

 

 

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:11889


(Release ID: 1871165) Visitor Counter : 90
Read this release in: English