اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل میں سووچھتا  خصوصی مہم 2.0 کی جانب ایک اور پہل


آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے آر آئی این ایل کے لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر میں نو تعمیر شدہ کوشل پارک کا افتتاح کیا

Posted On: 26 OCT 2022 7:03PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے ذریعے شروع کی گئی سووچھتا 2.0 پہل کے ایک حصے کے طور پر راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ ( آر آئی این ایل ) کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے آج وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ میں آر آئی این ایل کے لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر ( ایل اینڈ ڈی سی ) میں نو تعمیر شدہ کوشل پارک کا افتتاح کیا ۔

بعد میں ، آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے کوشل پارک میں ایک پودا لگایا اور کنٹریکٹ ورکروں اور تربیت پانے والوں کو کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے ، جو ماحولیات کے لئے مضر واحد استعمال والے پلاسٹک پر پابندی کی جانب آر آئی این ایل کے ذریعے کیا جانے والا ایک اور اقدام ہے ۔ جناب اتل بھٹ نے  آر آئی این ایل کے ملازمین اور تربیت پانے والوں کو خطاب کیا ۔ انہوں نے اسکریپ مٹیریل کو استعمال کرتے ہوئے کوشل پارک تیار کرنے میں ایل اینڈ ڈی کی پوری ٹیم کو ، اُن کی تخلیقی صلاحیت پر مبارکباد دی اور سووچھتا اور ماحولیات کے لئے، اُن کی تشویش کی ستائش کی ۔ جناب اتل بھٹ نے تربیت پانے والوں اور ایل اینڈ ڈی سی کے عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے آس پاس کی صفائی اور ماحول کو بہتر بنانے میں سرگرمی سے شامل ہوں ۔  جناب اتل بھٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر ( ایس ڈی سی ) کا دورہ کیا، اپرنٹس ٹرینیز اسٹیبلشمنٹ اور علیحدہ شدہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور امداد ( آر آئی این ایل –  سیوا  ) سیل کا معائنہ کیا اور ایل اینڈ ڈی کے پورے احاطے کو اجتماعی طور پر  صاف ستھرا رکھنے کی ایل اینڈ ڈی کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی ۔

کوشل پارک کو اسکریپ میٹریل کو استعمال میں لا کر غیر استعمال شدہ جگہ کو خوبصورت انداز میں تیار کیا گیا ہے ۔ استقبالیہ محراب بنائی گئی ہے، گِرلز کے ساتھ باؤنڈری بنائی گئی ہے ، اینٹیں بچھا کر راستے بنائے گئے اور راستوں پر ، گرِلز پر مناسب پینٹنگ کی گئی ہے  اور پارک میں دیگر مختص زونز کو خوبصورت بنایا گیا ہے ۔ مندرجہ بالا تمام کام ایل اینڈ ڈی سی کے پرجوش ملازمین، ٹرینیز اور کنٹریکٹ ورکرز نے مل کر مکمل کیا ہے ۔

چیف جنرل مینیجر (ایچ آر) -  سی ایس جناب جی گاندھی نے جی ایم ( ٹریننگ ) اور ایچ او  ڈی ( ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ – ایل اینڈ ڈی سی ) محترمہ  این بھانو اور  جی ایم  ( سی ایس آر ) جناب اے اشوک کے ساتھ مل کر ایل اینڈ ڈی سی کی تربیت حاصل کرنے والوں کو سووچھتا کا حلف دلایا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  11878




(Release ID: 1871124) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi