سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ ترقی اور اختراعات کو بروئے کار لانے کی قومی پہل (این آئی ڈی ایچ آئی) - انٹرپرینیورز ان ریزیڈنس (ای آئی آر) پروگرام کے تحت اب تک 604 خواہشمند کاروباریوں یا اسٹارٹ اپس کی مدد کی گئی ہے
یہ گرانٹس 29 ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر (ٹی بی آئیز) کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں منتخب خواہشمند کاروباری افراد یا اسٹارٹ اپس کو فیلوشپ کی صورت میں تقسیم کی گئی ہیں
مہاراشٹر، کرناٹک اور تمل ناڈو سرفہرست تین ریاستیں ہیں، جنھوں نے این آئی ڈی ایچ آئی-ای آئی آر پروگرام کے تحت اسٹارٹ اپس کے لیے تعاون حاصل کیا ہے
Posted On:
27 JUL 2022 2:13PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج) کے مرکزی وزیر مملکت ؛ ارضیاتی سائنسز (آزادانہ چارج) کےوزیر مملکت ؛ پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ترقی اور اختراعات کو بروئے کار لانے کی قومی پہل (این آئی ڈی ایچ آئی) - انٹرپرینیورز ان ریزیڈنس (ای آئی آر) پروگرام کے تحت اب تک 604 خواہشمند کاروباریوں یا اسٹارٹ اپس کی مدد کی گئی ہے۔
لوک سبھا کی میز پر پیش کئے گئے ایک بیان میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ گرانٹ 29 ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹر (ٹی بی آئیز) کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں منتخب خواہشمند کاروباریوں یا اسٹارٹ اپس کو فیلوشپ کی شکل میں دی گئی ہے جو این آئی ڈی ایچ آئی ای آر پروگرام کے نفاذ کے شراکت دار کے طور پر کام کرتے ہیں۔
انٹرپرینیورز ان ریزیڈنس (ای آئی آر) وہ پروگرام ہے جسے نیشنل انیشی ایٹو فار ڈیولپنگ اینڈ ہارنسنگ انوویشنز (این آئی ڈی ایچ آئی) کے تحت مالی سال 17-2016 میں محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) نے متعارف کرایا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد ایس اور ٹی کے اہل افراد کی حوصلہ افزائی اور مدد فراہم کرنا ہے جو ایک کاروباری بننے کی خواہش رکھتے ہیں اور ایک اختراعی سوچ رکھتے ہیں۔ این آئی ڈی ایچ آئی- ای آئی آر پروگرام کو ایک پری انکیوبیشن پروگرام کے طور پر رکھا گیا ہے تاکہ کاروباری افراد یا اسٹارٹ اپس کی نئی صف تیار کی جا سکے۔
این آئی ڈی ایچ آئی ای آئی آر پروگرام کا بنیادی مقصد فارغ التحصیل طلباء کو نوکریوں کی تلاش کے بجائے کاروباری بننے کی ترغیب دینا ہے۔ منتخب کردہ این آئی ڈی ایچ آئی-ای آئی آر سپورٹ وصول کنندہ (خواہشمند کاروباری/اسٹارٹ اپ) 12 ماہ کی مدت کے لیے 30,000/- ماہانہ گرانٹ کے لیے اہل ہیں۔ یہ فیلو شپ مستحق امیدواروں کی صورت میں 18 ماہ تک قابل توسیع ہے۔ این آئی ڈی ایچ آئی-ای آئی آر پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک 19.03 کروڑ روپے کی گرانٹ 604 خواہشمند کاروباریوں یا اسٹارٹ اپس کو تقسیم کی جا چکی ہے۔ این آئی ڈی ایچ آئی-ای آئی آر کے وصول کنندگان کی یہ ریاست وار فہرست جدول 1 میں دی گئی ہے۔
جدول 1
ریاستیں
|
این آئی ڈی ایچ آئی ای آئی کی حمایت یافتہ کاروباریوں/اسٹارٹ اپس کی تعداد
|
آندھرا پردیش
|
6
|
آسام
|
12
|
بہار
|
10
|
چھتیس گڑھ
|
8
|
گوا
|
6
|
گجرات
|
33
|
ہریانہ
|
13
|
ہماچل پردیش
|
2
|
جموں و کشمیر
|
3
|
جھارکھنڈ
|
4
|
کرناٹک
|
90
|
کیرالہ
|
31
|
مدھیہ پردیش
|
18
|
مہاراشٹر
|
94
|
منی پور
|
1
|
اوڈیشہ
|
47
|
پنجاب
|
2
|
راجستھان
|
18
|
تمل ناڈو
|
77
|
تلنگانہ
|
18
|
اتراکھنڈ
|
6
|
اتر پردیش
|
54
|
مغربی بنگال
|
25
|
دلی
|
25
|
پڈوچیری
|
1
|
مجموعی تعداد
|
604
|
***********
ش ح ۔ ع ح ۔
U. No.11853
(Release ID: 1870935)
Visitor Counter : 77