سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ثالثی کے ذریعہ اراضی کے حصول سے متعلق معاوضہ
Posted On:
27 JUL 2022 2:45PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ
قومی شاہراہوں (این ایچ) کے فروغ اور دیکھ بھال کے لیے اراضی نیشنل ہائی ویز (این ایچز)قانون 1956 کی دفعہ 3 کے تحت حاصل کی جاتی ہے اور حاصل کی گئی زمین کے بدلے میں معاوضہ کا تعین منصفانہ معاوضہ کے حق کے پہلے شیڈول کے مطابق کیا جاتا ہے۔اراضی کے حصول میں بازآباد کاری اور پھر سے بسائے جانے میں شفافیت (آر ایف سی ٹی ایل اے آر آر)ایکٹ، 2013 کے تحت برتی جاتی ہے۔ اگر مجاز اتھارٹی حصول اراضی کے لئے (سی اے ایل اے) کی جانب سے مقرر کردہ رقم زمین کے مالکان کے لیے قابل قبول نہیں ہے تب وہ مرد عورت ثالث کے سامنے اعتراض دائر کر سکتا ہے۔
مرکزی حکومت این ایچز ایکٹ، 1956 کی دفعہ 3جی(5) کے تحت، عام طور پر ڈویژنل کمشنر/ایڈیشنل ڈویژنل کمشنر/ضلع مجسٹریٹ/کلیکٹر کے عہدے کے متعلقہ ریاستی سرکاری افسران کو ثالث کے طور پر مقرر کرتی ہے۔
این ایچز ایکٹ 1956 کی دفعہ 3 جی (6) کے لحاظ سے، ثالثی اور مفاہمت قانون، 1996 (1996 کے26) کی دفعات این ایچز ایکٹ، 1956 کے تحت ہر ثالث کار پر لاگو ہوتی ہیں۔ اس لیے ثالثی کی کارروائی نیم عدالتی کارروائی کے تحت انجام دی جاتی ہیں۔
***********
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.11822
(Release ID: 1870773)