ایٹمی توانائی کا محکمہ

بی اے آر سی ٹریننگ اسکول کے 65ویں بیچ کے 109 طلباء گریجویٹ بن گئے


بارہ مختلف شعبوں کے بہترین اداکاروں کو ہومی بھابھا تمغہ دیئے گئے

Posted On: 22 OCT 2022 6:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 22اکتوبر، 2022/ بی اے آر سی ٹریننگ اسکول، ممبئی کے 65ویں بیچ کا گریجویشن فنکشن جمعہ (21 اکتوبر 2022) کو سینٹرل کمپلیکس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ سائنس اور انجینئرنگ کے 12 شعبوں کے 109 گریجویٹس نے انجینئرنگ گریجویٹس اور سائنس پوسٹ گریجویٹس (او سی ای ایس -2021) کے لیے ایک سالہ اورئنٹیشن کورسز کی کامیاب تکمیل پر سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں۔

12 شعبوں میں سے ہر ایک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو باوقار ہومی بھابھا میڈل سے نوازا گیا۔ مہمان خصوصی کے ہاتھوں اعزاز حاصل کرنے والوں نے میڈلز اور اسناد وصول کیں۔

ڈاکٹر پرمود کمار مشرا، وزیر اعظم ہند کے پرنسپل سکریٹری اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر مشرا نے 15 اگست 2022 کو لال قلعہ سے وزیر اعظم ہند کی طرف سے اعلان کردہ اگلے 25 سال کے لیے "پنچ پرن" مقصد پر زور دیتے ہوئے ایک مواثر گفتگو کی۔

تقریب کی صدارت جناب کے این ویاس، سکریٹری ڈی اے ای اور چیئرمین اے ای سی نے کی۔

گریجویشن کرنے والے ٹرینیز کے والدین نے بڑی تعداد میں اپنے بچوں کی خوشی اور کامیابی کا جشن منانے کے لیے اس تقریب میں شرکت کی۔

بی اے آر سی ٹریننگ اسکول کے بارے میں

بی اے آر سی ٹریننگ سکول 1957 میں ڈاکٹر ہومی جہانگیر بھابھا نے قائم کیا تھا جس کا مقصد نیوکلیئر سائنس اور انجینئرنگ کے شعبے میں خصوصی تعلیم اور تربیت فراہم کرنا تھا۔

  ۔۔۔

                    

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                                 

U – 11764



(Release ID: 1870502) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi