صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان پر اپ ڈیٹ
Posted On:
21 OCT 2022 3:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2025 تک بھارت سے ٹی بی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان (پی ایم ٹی بی ایم بی اے) کے تحت کمیونٹی کی شمولیت پر خصوصی زور دیا جارہا ہے، افراد اور تنظیموں کو غذائیت اور تشخیصی مدد کے لیے مریضوں کو اپنانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
کابینہ سکریٹری نے 7 اکتوبر 2022 کو تمام سکریٹریوں کو لکھا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی کہ وہ "نکشے مترا" پہل کے تحت ٹی بی کے مریضوں کو اپنانے کے لیے افسران کی حوصلہ افزائی کریں۔ کابینہ سکریٹری سمیت کابینہ سکریٹریٹ کے تمام افسران اس پہل میں شامل ہوئے ہیں۔ کابینہ سکریٹری نے جھارکھنڈ کے جامتارا کے ایک ٹی بی کلینک میں زیر علاج تمام 15 ٹی بی مریضوں کو اپنایا ہے، جو 1984 میں ان کی پہلی پوسٹنگ کی جگہ تھی۔ کابینہ سکریٹریٹ کے افسران نے اب تک ٹی بی کے کل 54 مریضوں کو اپنایا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 11714
(Release ID: 1869994)
Visitor Counter : 130
Read this release in:
Hindi