ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ایک بار استعمال کیے جانے والے پلاسٹک کو ختم کرنے کی ملک گیر مہم


ایک بار استعمال کیے جانے والے46ٹن پلاسٹک کی ضبطی

ایک بار استعمال کیے جانے والے پلاسٹک کے خاتمے کاجائزہ لینے کے کام میں سی پی سی بی تیزی لائے گا

Posted On: 20 OCT 2022 5:56PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت نے ایک بار کے استعمال کی پلاسٹک کی چیزیں  تیار کرنے، انہیں فروخت کرنے، انہیں جمع کرکے تقسیم کرنے، درآمد کرنے اور استعمال کرنے پر پابندی لگانے کیلئے 12اگست 2022 کو ایک نوٹیفکیشن جاری  کیا۔ ان چیزوں میں ظروف، پیکیجنگ کی باریک فلمیں، کینڈی اور آئس کریم، اسٹکس شامل ہیں، یہ پابندی یکم جولائی 2022 سے نافذہے۔

اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے قبل ازیں ریاستی انسداد آلودگی بورڈ (ایس پی سی بی) انسداد آلودگی کمیٹیوں (پی سی سی) اور دیگر ذمہ داران کو جامع ہدایات جاری کی تھیں۔ مینوفیکچرنگ کرنےوالوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ایک بار کے استعمال کے پلاسٹک تیار کرنےو الوں اور ای۔کامرس کمپنیوں کو خام مال کی سپلائی بند کریں تاکہ ان کے پلیٹ فارم سے ایک بار کے استعمال کی پلاسٹک کی چیزیوں کی فروخت اور استعمال کا سلسلہ بند ہو۔ اس مدت میں سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ نے پلاسٹک کے متبادل سے رجوع کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے جن میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی تربیت شامل ہے۔ ڈیجیٹل مداخلت سے بھی کام لیا گیا جن میں نگراں پورٹل اور عوامی شکایت کے ایپ تیار کرنے کاکام شامل ہے۔ یہ اقدامات اس لئے کئے گئے تاکہ پابندی کے رُخ پر مؤثر نگرانی کی جاسکے۔ سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ نے ریاستی انسداد آلودگی بورڈس اور انسداد آلودگی کمیٹیوں کے ساتھ ملکر جولائی اور اگست 2022 کے دوران بڑے کمرشیل اداروں کی جانچ بھی کی۔

اپنی کوششوں کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ نے 17اکتوبر 2022 سے ایک خصوصی شروع کی اور جانچ کیلئے 50 سے زیادہ ٹیمیں میدان عمل میں اتاریں تاکہ گل فروشوں، خوانچہ فروشوں، سبزی منڈیوں، مچھلی بازار، تھوک بازاروغیرہ  کو ایک بار کے استعمال کی پلاسٹک کی چیزوں کو استعمال کرنے سے روکا جاسکے۔ آلودگی پر کنٹرول پانے والے ریاستی بورڈس اور کمیٹیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اسی طرح کی مہم چلائیں۔

17 سے 19 اکتوبر 2022 تک 20036جانچ پڑتال کیے گئے۔ ان میں سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کی طرف سے 6448 جانچ شامل ہیں۔ 4 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں گرفت میں آئیں اور خاطیوں کو 2900 چلان جاری کیے گئے۔  ایک مرتبہ کے استعمال کی پلاسٹک کی کوئی 46 ٹن چیزیں ضبط کی گئیں اور متعلقہ حکام نے 41 لاکھ روپئے کے جرمانے عائد کیے۔

مارکیٹ میں کارروائی کرکے ایک مرتبہ کے استعمال کی پلاسٹک کی چیزوں کی سپلائی کا سلسلہ توڑنے کی کوشش کی گئی ۔ ایک مرتبہ کہ استعمال کے پلاسٹک کی چیزوں کو تیار کرنے میں ملوث خوردہ فروشوں، تھوک فروشوں اور کارخانوں کا پتہ چلا کر بڑے پیمانے پر ممنوعہ چیزوں کی ضبطی عمل میں لائی گئی۔ ایک مرتبہ کے استعمال کی ممنوعہ پلاسٹک کی چیزوں کی بین ریاستی ترسیل روکنے کیلئے بین ریاستی سرحدوں پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔

سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ تمام معاشی حلقوں سے ایک مرتبہ کے استعمال کے پلاسٹک کے خاتمے کیلئے آنے والے دنوں میں جانچ کی مہم مزید تیز کرنے کاارادہ رکھتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع س۔ ع ن۔

U-11692



(Release ID: 1869871) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Marathi , Hindi