خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی  کی وزارت کے ذریعہ  2.0 کی ایک خصو صی مہم کا انعقاد

Posted On: 20 OCT 2022 6:07PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور مختلف وزارتوں اور متعلقہ /ماتحت دفاتر کے علاوہ علاقائی /بیرونی دفاتر پر خصوصی توجہ  دینے کے ساتھ معاملوں میں تارخیر کو کم کرنے اور جگہ کے موثر نظام کےلئے خصوصی مہم 2.0کا انعقاد کررہی ہے۔

ڈی اے آر پی جی  کے ذریعہ جاری کئے گئے تمام رہنما خطوط کو سبھی متعلقین کو بھیج دیا گیا ہے اور خصوصی مہم 2.0 جت دوراب ان کے حل کےلئے  نشاندہی  کرکے  زیر التوا معاملوں  کے اہداف کی تفصیل دی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں (30-14 ستمبر ،2022) کے دوران ،وزارت نے اپنے محکموں اور خودمختار اداروں /متعلقہ دفاتر کو حساس بنایا،مہم کےلئے  زمینی کارکنان کو منظم کیا،زیر التوا معاملوں کی نشاندہی کی اورمہم کے مقامات کو حتمی شکل دی۔

وزارت کے سینئر افسران نے صفائی ستھرائی ،مقامی نظام وغیرہ کی صورت حال کا جائزہ لینے کےلئے 13.09.2022 اور  15.09.2022کو تین عمارتوں میں وزارت کے احاطوں /کمروں /سب ڈیویژن  کادورہ کیا،جس کے بعد حل کی صورت کا جائزہ لینے کےلئے بیوروہیڈ/ڈیویژنل  ہیڈکے ساتھ کئی میٹنگیں کیں۔

 

سیپٹک ٹینک کے اندر اور باہر کی صفائی اور شجرکاری

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FBW7.jpg

 

خصوصی مہم 2.0کے تحت  صفائی ستھرائی کےلئے  نشاندہی  کئے گئے مقامات پر  2758سوچھتا مہم چلائی جارہی ہیں،جن میں سے 2000 بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں،ملک کے مختلف ضلعوں میں  چلائے جارہے708 ون اسٹاپ سینٹروں اوروزارت کے  ماتحت /سبورڈینیٹ دفاتر جیسے سی اے آر اے،این سی ڈبلیو،این آئی پی سی سی ڈی،این سی پی سی آر اور سی ایس ڈبلیو بی شامل ہیں۔اس کے علاوہ چار مقامات  یعنی این آئی پی سی سی علاقائی  سینٹر ،گوہاٹی،این آئی پی سی سی ڈی علاقائی سینٹر ،موہالی،ون اسٹاپ سینٹر ،کوہیمہ،ناگالینڈ اور کرشن کوٹیر،متھرا کی نشاندہی ڈی ڈی نیوز کوریج کے لئے کی گئی ہے۔مہم کے دوران جائزے کےلئے نشاندہی کی گئی تقریباً 170000 فیزیکل /ای فائلز  میں سے 17.10.2022 تک 8595فائلوں کو ہٹا دیا گیا یا بند کردیا گیا۔

ڈبلیو سی ڈی سکریٹری نے نئی دہلی کے دوردرشن اسٹوڈیوز  میں 20.09.2022 کو خصوصی مہم 2.0 کے سلسلے میں  منعقد کئے گئےایک پینل ڈسکشن  میں حصہ لیا تھا۔

این سی پی سی آر کے کام کے احاطے میں خصوصی صفائی ستھرائی مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004EK9Y.jpg

 

مہم کے دوران منعقد کی جارہیں    صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کی  تصویریں /ویڈیوز کا اشتراک   علاقائی /بیرونی دفاتر  اور وزارت کے میڈیا ہینڈل کے ذریعہ  سوشل میڈیا پر کیا جارہاہے۔وزارت کے ایک خود مختار ادارے این آئی پی سی سی ڈی ،گوہاٹی کی ڈی اے آر پی جی   ،سکریٹری  کے سفر پر شارٹ فلم دوردرشن پر نشر کی گئی ہے اور اس کی تصویریں سوشل میڈیا کے ذریعہ سے شیئر کی گئی ہیں۔مہم کے دوران خواتین  اور بچوں کے فروغ کی وزارت کے تحت علاقائی دفاتر/انسٹی ٹیوٹس  کے ذریعہ مندرجہ ذیل بہترین اقدامات کئے جارہےہیں:

  • بے کار سازوسامان سے قابل استعمال  مصنوعات بنانے کی تربیت
  • ادارے سے متصل سڑک کے لئے صفائی ستھرائی مہم
  • سی اے آر اے کے ذریعہ گود لئےگئے بچوں پر ڈیٹا فیڈ کرنا
  • بند پائپ لائنوں کی صفائی
  • اداروں میں سیپٹک ٹینک میں اور اس کے آس پاس صفائی اور شجر کاری
  • اداروں میں فضلے کے انتظام اور پانی بھرنے کے مسئلےکو حل کرنا

زیر التوا معاملوں کے حل کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ ہفتہ وار بنیاد پر ڈبلیو سی ڈی سکریٹری  اور روزانہ کی بنیاد پر  جوائنٹ سکریٹری/ڈپٹی سکریٹری  کے ذریعہ لیا جاتا ہے۔حدل شدہ معاملوں کی تفصیلات کے سلسلے میں پیش رفت کی رپورٹ کو مستقل بنیاد پر ڈی اے آر پی جی پورٹل پر  اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔

وزارت اور اس کے خود مختار اداروں /ماتحت دفاتر  میں نشاندہی کئے گئے کباڑ کو نمٹانے کا عمل جاری ہے۔

 

*************

ش ح ۔ ا م ۔

U. No.11681


(Release ID: 1869837) Visitor Counter : 125


Read this release in: Hindi , English