محنت اور روزگار کی وزارت
خصوصی مہم 2.0: صفائی ستھرائی اور اچھی حکمرانی کی راہ ہموار کرنے کا ایک قدم
تعمیل سے متعلق بوجھ کو کم کرنے اور زندگی بسر کرنا آسان بنانے کو فروغ دینا اس مہم کا اہم مقصد ہے
Posted On:
20 OCT 2022 4:01PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت نے 2 اکتوبر 2022 کو خصوصی مہم 2.0 کا آغاز کیا۔ یہ مہم محنت و روزگار کی وزارت کی تمام تنظیموں میں چلائی جا رہی ہے۔ محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو اور محنت و روزگار کی وزارت کی سکریٹری محترمہ آرتی آہوجا وزارت اور علاقائی تنظیموں کے افسران کے ساتھ خصوصی مہم 2.0 کے تحت جاری سرگرمیوں کا ہفتہ واری جائزہ لے رہے ہیں۔

اس مہم کا اہم مقصد سرکاری دفاتر اور وزارت میں زیر التوا معاملات کے نپٹارے کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ، اس میں داخلی نگرنی کے نظام کو مضبوط بنانا اور ریکارڈ کی بہتر انتظام کاری کے لیے افسران کو ریکارڈ انتظام کاری اور فزیکل ریکارڈس کو ڈجیٹل شکل دینے کے کام کے لیے تربیت فراہم کرانا شامل ہے۔
خصوصی مہم 2.0 دو مراحل میں چلائی جا رہی ہے – تیاری کا مرحلہ: 14 ستمبر 2022 سے لے کر 30 ستمبر 2022 تک اور عمل درآمد کا مرحلہ: 2 اکتوبر سے لے کر 31 اکتوبر 2022 تک۔ مہم 2.0 کے تحت اراکین پارلیمنٹ کے ریفرینسز، ریاستی حکومتوں کے ریفرینسز، بین وزارتی ریفرینسز، پارلیمانی یقین دہانیاں، پی ایم او ریفرینسز، عوامی شکایات کے ازالے اور اس سے متعلق اپیلیں، ریکارڈ انتظام کاری اور تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے اور شہریوں کے لیے زندگی بسر کرنا آسان بنانے کو بڑھاوا دینے کے لیے موجودہ قواعد و ضوابط کا جائزہ جیسے امور شامل ہیں۔
وزارت اور تمام فیلڈ دفاتر کی صفائی ستھرائی ، جگہ کی انتظام کاری اور تزئین کاری کے لیے جامع منصوبہ بندی اور نگرانی کو تیاری کے مرحلہ کا حصہ بنایا گیا۔ اس مرحلے میں نگرانی کے لائق دیگر معیارات کے ساتھ مجموعی طور پر مہم کے 1248 مقامات کی شناخت کی گئی۔ نفاذ کے مرحلے میں یومیہ ڈاٹا جمع کیا جا رہا ہے اور مسائل کے جلد از جلد حل کے سلسلے میں زیر التوا معاملات کے نپٹارے کے لیے ایک خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم)پورٹل بنایا گیا ہے۔
محنت و روزگار کی وزارت میں خصوصی مہم 2.0 کے تحت اب تک کی گئی سرگرمیوں کی پیش رفت پورٹ اس طرح ہے:

خصوصی مہم 2.0 کے دوران محنت و روزگار کی وزارت کے ذریعہ اختیار کیے گئے کچھ اختراعی اور بہترین طور طریقہ مندرجہ ذیل ہیں:
- دوردرشن کی ٹیم کے ذریعہ 115 برس قدیم ڈی جی ایم ایس دفتر (دھنباد) اور رہائشی عمارت، کتب خانے، میٹنگ ہال، وغیرہ کی فلمنگ۔ اس میں 100 برس سے زائد پرانے ریکارڈ کی نگرانی کرنے والے ریکارڈ روم کے ساتھ ساتھ مونی ڈیھ کولیئری میں تعینات مونوریل مین رائیڈنگ سسٹم اور ڈجیٹائزیشن سے متعلق سرگرمیوں پر بھی احاطہ کیا گیا۔
- ای پی ایف او، گورکھپور کے ذریعہ تقریباً 2000 مربع فٹ رقبہ میں بکھرے پرانی عمارت کے ملبے کی صفائی کے بعد اِن ہاؤس نرسری کی تجویز اور اس کے بعد طبی خواص کے حامل پودے لگانا۔
- ای پی ایف او، گورکھپور کے ذریعہ دفتر کے گیٹ سے استقبالیہ تک تقریباً 200 میٹر طویل پیدل راستے پر بزرگ وزیرٹر حضرات کو وہیل چیئر کی سہولت فراہم کرنا۔
خصوصی مہم 2.0 ابھی بھی جاری ہے اور اس کا مقصد سرکاری دفاتر میں تمام زیر التوا معاملات کے جلد از نپٹارے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے۔
***************
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.11659
(Release ID: 1869789)
Visitor Counter : 122