عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زیر التواء معاملات کو نمٹانے کی خصوصی مہم 2.0 (ایس سی ڈی پی ایم) کے تحت پنشن شکایات کا ازالہ

प्रविष्टि तिथि: 20 OCT 2022 2:57PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو) مرکزی حکومت کے پنشن پانے والوں / فیملی پنشنرز کی پنشن اور دیگر فائدوں سے متعلق پالیسیاں وضع کرنے کا نوڈل ڈپارٹمنٹ ہے۔ ایس سی ڈی پی ایم 2.0 مہم کے تحت محکمے 4200نے  زیر التواء شکایات کو نمٹانے کا نشانہ مقرر کیا ہے تاکہ مرکزی حکومت کے 68 لاکھ وضیفہ یاب ملازمین کی شکایات کا تیزی سے ازالہ کیا جائے اور ان کی زندگی کو مزید آسان بنایا جائے۔

مہم شروع ہونے کے اٹھارہ دن کے اندر 19 اکتوبر 2022 تک 3080 پنشن شکایات کو نمٹایا جاچکا تھا ۔ محکمہ مقررہ وقت کے اندر تمام شکایات کا زالہ کرنے کے لئے متعلقہ وزارتوں / محکموں کے ساتھ بین وزارتی میٹنگیں کررہا ہے۔ محکمہ اپنے مقرر نشانے کو پوراکرنے کے لئے تیزی سے کام کررہا ہے۔

IMRM2-recovered-image.png

****

U.No:11652

ش ح۔رف۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 1869566) आगंतुक पटल : 118
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati