وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے عوامی مشاورت کیلئے قومی کریڈٹ فریم ورک کے مسودے کا آغاز کیا
قومی کریڈٹ فریم ورک طلباء اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے این ای پی کے تحت اگلی نسل کا ایک کثیر جہتی ٹول ہے: جناب دھرمیندر پردھان
جن بھاگیداری وزیر اعظم نریندر مودی کی اچھی حکمرانی کا ایک اہم ستون ہے : جناب دھرمیندر پردھان
مرکزی وزیر نے تمام تعلیمی اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے عوامی مشاورت کے عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی
Posted On:
19 OCT 2022 6:49PM by PIB Delhi
تعلیم، ہنرمندی کی ترقی اور کاروباریت کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے بدھ کو نئی دہلی میں قومی کریڈٹ فریم ورک برائے اسکولی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور ہنر مندی (این سی آر ایف) کے مسودے کو بہتر بنانے کے لیے ایک عوامی مشاورت کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے تحت نیشنل کریڈٹ فریم ورک طلباء اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک کثیر جہتی ذریعہ ہے۔
تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ اناپورنا دیوی، ہنرمندی کی ترقی، انٹرپرینیورشپ، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، سکریٹری محترمہ انیتا کروال، اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب سنجے مورتی؛ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری، این سی وی ای ٹی کے چیئرمین جناب ڈاکٹر نرمل جیت سنگھ کلسی اور وزارت تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی شاندار قیادت میں تصور کی گئی نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومت ہند نے تعلیمی اور پیشہ ورانہ شعبوں کے انضمام کو یقینی بنانے کے لیے قومی کریڈٹ فریم ورک (این سی آر ایف) تیار کیا ہے۔ تاکہ دونوں کے درمیان لچیلاپن اور نقل و حرکت کے درمیان ہم آہنگی بنی رہے۔ این سی آر ایف ایک بڑا چینجر ثابت ہوگا۔ یہ طلباء کی مزید ترقی کے لیے بہت سے اختیارات کھولے گا اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تجرباتی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول اور اعلیٰ تعلیم کے درمیان ایک ربط پیدا کرے گا، اس طرح ہنر کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تعلیم کو مرکزی دھارے میں لایا جائے گا۔ ایسے طلبا کے لیے جو مرکزی دھارے کی تعلیم چھوڑ چکے ہیں،این سی آر ایف انہیں تعلیمی ماحولیاتی نظام میں دوبارہ داخل ہونے کے قابل بنائے گا۔
اس موقع پر جناب پردھان نے کہا کہ جن بھاگیداری وزیر اعظم نریندر مودی کی بہترین حکمرانی کا ایک اہم ستون ہے اور این ای پی 2020 بھی جن بھاگیداری کے جذبے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای پی کے تحت نیشنل کریڈٹ فریم ورک ایک اگلی نسل کا کثیر جہتی آلہ ہے۔ ہم این سی آر ایف کو مزید متحرک بنانے کے لیے جن پرامرش کے لیے وقف کررہے ہیں۔ جناب پردھان نے مزید کہا کہ قومی کریڈٹ فریم ورک ہنر کی تربیت، ری اسکلنگ، اپ اسکلنگ، تعلیمی اور ہنر مندی کے اداروں اور ان میں شامل افرادی قوت میں ہمارے لوگوں کی تصدیق اور تشخیص کے لیے ایک اہم فریم ورک ہے۔
جناب پردھان نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ہندوستان کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا ہے، اگلے 25 سالوں میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو پورا کرنا ہے اور اپنی 100 فیصد آبادی کو بااختیار بنانا ہے اور این ای پی کے تحت ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے نیشنل کریڈٹ فریم ورک سب سے زیادہ اہم آلہ ثابت ہوگا۔ ہندوستان ٹیکنالوجی کو بے مثال رفتار سے اپنا رہا ہے۔ ہمیں علم، ہنر اور تجربے کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات لانی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ علم کا حصول، عملی تربیت، مثبت سماجی نتائج کا کریڈٹ اگلے دو سے تین سالوں میں سو فیصد خواندگی کے حصول کے لیے اہم اقدامات ثابت ہوں گے۔
وزیر موصوف نے تمام اداروں، اسکولوں، آئی ٹی آئیز، اے آئی سی ٹی ای سے منسلک انجینئرنگ کالجوں، مرکز کی اعانت یافتہ ایچ ای آئیز، ریاستی یونیورسٹیوں اور ریگولیٹری اتھارٹیز/ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں سے تجاویز لینے کے لیے اپنی ویب سائٹ پر نیشنل کریڈٹ فریم ورک کے لیے عوامی مشاورت کی میزبانی کریں۔
یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای، این سی وی ای ٹی، این آئی او ایس، سی بی ایس ای، این سی ای آر ٹی، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی اور محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت تعلیم، ڈی جی ٹی اور ہنر کی ترقی کی وزارت کے ارکان کے ساتھ حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی تعلیم اور ہنر کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر کی رہنمائی میں اس جامع اہم فریم ورک کا مقصد اعلیٰ تعلیم، اسکولی تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم میں داخلے کے ایک سے زیادہ خارجی اختیارات کو آسان بنانا اور ان پر عمل درآمد کرنا ہے، جس سے طلبا کو اپنے سیکھنے کے راستے اور پروگرام منتخب کرنے کی سہولت ملتی ہے۔
نیشنل ہائیر ایجوکیشن کوالیفکیشن فریم ورک (این ایچ کیو ایف)، نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) اور نیشنل اسکول ایجوکیشن کوالیفکیشن فریم ورک (این ایس ای کیو ایف) کو شامل کرکے نیشنل کریڈٹ فریم ورک اسکولنگ، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ اور ہنر مندی کی تعلیم کے ذریعے حاصل کردہ کریڈٹس کو بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط کرے گا۔ یہ ان طلبا کے لیے تیز رفتار تعلیم کی حمایت کرتا ہے جن کے پاس سیکھنے کی منفرد صلاحیتیں ہیں اور یہ اس افرادی قوت کے پہلے سے تربیت یافتہ ہونے کی منظوری دیتا جس نے روایتی خاندانی ورثے، کام کے تجربے، یا دیگر ذرائع سے غیر رسمی طور پر علم اور ہنر حاصل کیا ہے۔
حکومت نے اب اس دستاویز پر تبصرے اور آراء کو مدعو کیا ہے جو comments.ncrf[at]gmail[dot]com پر بھیجا جا سکتا ہے۔
مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے مجوزہ فوائد درج ذیل ہیں:
- طلباء کے لیے: یہ فریم ورک ایک سے زیادہ داخلے اور اخراج/فنکشن کے اختیارات کی فراہمی کے ذریعے مطالعہ/کورس کے دورانیے میں لچک کو یقینی بنائے گا اور ساتھ ہی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور تجرباتی تعلیم سمیت تمام سیکھنے کے اوقات کو کریڈٹ کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ زندگی بھر سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا – یعنی کسی بھی وقت، کہیں بھی سیکھنا۔
یہ طلباء کی اس طرح مدد کرے گا:
لچکدار نصاب کے ساتھ کثیر الشعبہ اور جامع تعلیم کا قیام
• تعلیم کے مضامین کے درمیان سخت تفریق کو ختم کرنا اور مطالعہ کے انتخاب کو قابل احترام بنانا، ایک ہی مدت میں ایک سے زیادہ کی اجازت دینا
•آرٹس، سائنس، سوشل سائنس، کامرس وغیرہ کی تفریق کو ختم کرنا۔
• ہر تعلیم/مہارت/تجربہ کے لیے طالب علم کو کریڈٹ دینا
• بنیادی اور علمی دونوں کو شامل کرکے بنیادی تعلیم کے دائرہ کار کو بڑھانا
2. اداروں کے لیے: قومی کریڈٹ فریم ورک کثیر الضابطہ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انضمام لائے گا، اس طرح طلباء کا متنوع اور بھرپور علمی بنیاد تیار ہوگا۔
اس سے بھی مدد ملے گی:
• اداروں کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دینا
• آسان اور یکساں کریڈٹ میکانزم
• تحقیق اور اختراع پر توجہ بڑھانا
• ڈیجیٹل طور پر سیکھنے، بلینڈڈ لرننگ اور کھلی فاصلاتی تعلیم کو فروغ دینا
• ادارہ جاتی انفراسٹرکچر کا فائدہ اٹھانا
3. حکومت کے لیے: امید ہے کہ اس فریم ورک سے طلبہ کے اندراج میں اضافہ ہوگا، آبادیاتی منافع کی تکمیل اور ہندوستان کو دنیا کے ہنر مندانہ دارالحکومت میں تبدیل کرنے کے قومی وژن کو پورا کرنے میں حکومت کو مدد ملے گی ۔
یہ درج ذیل کام بھی کرے گا:
پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت/مہارتوں کو متوقع بنانا
• خود انحصار ہندوستان کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ افرادی قوت
4. صنعتوں کے لیے: یہ فریم ورک طلباء کو صنعتوں کے ذریعہ تیار کردہ این ایس کیو ایف سے منظور شدہ بنیادی مہارتوں کو حاصل کرنے اور زیادہ ملازمت کے قابل بننے میں مدد کرے گا۔ اس میں جو مائیکرو اسنادکا التزام ہے وہ فوری تعلیمی اپ گریڈیشن/اپ سکلنگ کے انضمام کی اجازت دے گا۔
اس سے درج ذیل مدد ملے گی:
• موجودہ ملازمین/انجینئرز کی دوبارہ ہنر مندی اور اعلیٰ مہارت
• مطالعہ کے زیادہ جامع ڈیزائن کو فعال کر کے طلباء کو مزید ملازمت کے قابل بنائیں
• روزگار کے قابل نوجوانوں کا کثیر/انٹر سیکٹرل سکل پول بنانا
*****
ش ح۔ ع ح
Uno-11634
(Release ID: 1869539)
Visitor Counter : 210