اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی میٹلرجسٹ  ایوارڈ 2022 درخواست حاصل کرنے کی آخری تاریخ  میں 31 اکتوبر 2022 تک توسیع کی گئی


درخواست صرف آن لائن ہی داخل کی جاسکتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 OCT 2022 4:53PM by PIB Delhi

فولاد کی وزارت نے قومی میٹلرجسٹ ایوارڈ 2022 کے لئے درخواست وصول کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022 تک بڑھادی ہے ۔ اس سے پہلے درخواست وصول کرنے کی آخری تاریخ 11 اکتوبر 2022 مقرر کی گئی تھی ۔اس ایوارڈ اسکیم کے تحت درخواست صرف آن لائن قومی میٹلرجسٹ  ایوارڈ –این اے ایم پورٹل  پر وصول کی جائے گی ۔این اے ایم پورٹل کے لئے ویب ایڈرس مندرجہ ذیل ہے:

https://awards.steel.gov.in/

 

اسکیم کا پس منظر

قومی میٹلرجسٹ  ڈے ایوارڈ سال 1962 میں اس وقت کی فولاد اور کان کنی کی وزارت کے ذریعہ میٹلرجیکل شعبہ میں میٹلرجسٹ کی امتیازی خدمات کو اہمیت دینے اور عزت افزائی کے لئےقائم کیا گیا تھا۔اس کے تحت آپریشن ،تحقیق ،ڈیزائن ،تعلیم ،ویسٹ مینجمنٹ اورتوانائی کے تحفظ کے موضوعات شامل ہیں۔ایوارڈ صرف بھارتی شہریوں کو سالانہ بنیاد پر دئے جاتے ہیں ۔پہلا ایوارڈ سال 1963 میں اور اس کے بعد ہر سال دیا جاتا رہا ہے۔ان برسوں کے دوران ایوارڈ کے زمروں کی تعداد اور ایوارڈ کی رقم میں مسلسل ترمیم کی جاتی رہی ہے ۔

اسکیم کا نام :نیشنل میٹلرجسٹ ایوارڈ

مقصد:مینوفیکچرنگ ،تحقیق ،ڈیزائن،تعلیم ، ویسٹ مینجمنٹ ،توانائی کے تحفظ اور آتم نربھر بھارت کے تصور کے مقاصد کے حصول کے لئے  ان کے خصوصی تعاون کے شعبوں کو شامل کرنے والے لوہے اور فولاد کے شعبوں میں کام کرنے والے میٹلرجسٹ کے نمایاں تعاون کو تسلیم کرنا ہے ۔

نامزدگی کا طریقہ:ایوارڈ کے لئے نامزدگی فولاد کی وزارت کے پورٹل یا وزارت داخلہ کے ذریعہ تیار کئے جارہے سینٹرلائزڈ پورٹل پر آن لائن وصول کی جاتی ہے ۔نامزدگی کمپنیوں /تنظیموں کے توسط سے یا لوگوں سے از خود نامزدگی کے ذریعہ کی جاتی ہے ۔

نیشنل میٹلرجسٹ ایوارڈ فراہم کرنے کی تاریخ:ہر سال 3 فروری (3 فروری 1959کو اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجیندر پرساد نے آزادی کے بعد راؤر کیلا میں ملک کی پہلی بلاسٹ فرنیس  قائم کی تھی  )

ایوارڈ کی تعداد اور ایوارڈ کی رقم:

نمبر شمار

ایوارڈ کا نام

ایوارڈ کی تعداد

ایوارڈ کی رقم

1

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

1

صفر

2

 نیشنل میٹلرجسٹ ایوارڈ

1

صفر

3

ینگ میٹلرجسٹ (انوائر منٹ سائنس)

1

Rs 100000

4

ینگ میٹلرجسٹ (میٹل سائنس)

1

Rs 100000

5

لوہا اور فولاد کے شعبہ میں تحقیق اور ترقی کے لئے ایوارڈ

1

Rs 100000

میزان

 

5

Rs 300000

 

اہلیت کی شرائط:

 

نمبر شمار

ایوارڈ کیٹگری

کم از کم تجربہ کے سال کی تعداد

عمر کی حد(سال میں)

کوالفکیشن کا معیار

1

لائف ٹائم

20

کم از کم: 50

کم سے کم بیچلر ڈگری

میٹلرجیکل انجینئرنگ /میٹرئل سائنس یا مساوی

 

 

2

نیشنل میٹلرجسٹ

15

کم از کم: 40

کم سے کم بیچلر ڈگری

میٹلرجیکل انجینئرنگ /میٹرئل سائنس یا مساوی

3

ینگ میٹلرجسٹ (انوائرمنٹ سائنس)

05

زیاد سے زیادہ: 35

کم سے کم بیچلر ڈگری

میٹلرجیکل انجینئرنگ /میٹرئل سائنس یا مساوی

4

ینگ میٹلرجسٹ (میٹل سائنس)

05

زیادہ سے زیاد: 35

کم سے کم بیچلر ڈگری

میٹلرجیکل انجینئرنگ /میٹرئل سائنس یا مساوی

5

لوہا اور فولاد کے شعبہ میں تحقیق اور ترقی کے لئے ایوارڈ

10

کم سے کم: 35

کم سے کم بیچلر ڈگری

میٹلرجیکل انجینئرنگ /میٹرئل سائنس یا مساوی

 

7۔تعین کا پیمانہ اور اہمیت:ایوارڈ کے لئے صرف 100 میں سے 75 کے کم از کم اسکور پر ہی غور کیا جائے گا۔ایوارڈ پر غوروخوض کے لئے ہر زمرے کے لئے کم از کم 5 درخواستیں بھی ہونی چاہئیں۔

 

نمر شمار

 

تفصیلات

ویٹیج

معیار 1

کام سے متعلق حصول یابیاں/کامیابیاں

کاروبار کی مخصوص لائن میں کارکردگی ، نتائج اور اثرات

30%

معیار 2

پیشہ کی خدمت

بھارت میں عوامی تعلیم اور میٹلرجی  کے رول کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ،مختلف صنعت ، تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں سرگرم شراکتداری

30%

معیار 3

نامزد فرد کی مستقل روزگار سے الگ سماج اور کمیونٹی کی خدمت

تکنیکی صلاحیت کے علاوہ عام طور پر لوگوں اور کمیونٹی کے مسائل کو دور کرنے کے مقصد سے سماجی طورپر سامنے آنے والے مسائل کو دورکرنے کے لئے کی گئی کمیونٹی خدمات اور رضا کارانہ طور پر کیا گیا کام

10%

معیار 4

تکنیکی پبلیکیشن / پیٹنٹ  کاپی رائٹ

صنعتی ایپلیکیشن کے لئے کئے گئے اور پبلشڈ / استعمال کئے گئے کام  کی شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔ایسے مضامین / پیٹنٹ کی اہمیت اور معیار ایک اضافی صلاحیت ہوگی

30%

 

سلیکشن کا طریقہ کار:سلیکشن کے لئے تعین دو سطحی نظام کی بنیاد پر کیا جائے گا جس میں اسکریننگ کمیٹی اور سلیکشن کمیٹی شامل ہیں۔

اسکریننگ کمیٹی   درخواستوں اور متعلہ دستاویزات کی جانچ کرےگی اور اہلیت کی شرائط کی بنیاد پر درخواستوں کو منظور یا نا منظور کرےگی۔اس کے علاوہ یہ کمیٹی سلیکشن کمیٹی کے لئے درخواستوں کی مجموعی رپورٹ پیش کرےگی۔

سلیکشن کمیٹی دستاویزات کی جانچ کے بعد مقررہ معیار کے مطابق نمبر دےگی اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست کی سفارش کرےگی ۔

کمیٹیوں کی ترتیب:اسکریننگ /سلیکشن کمیٹیوں کے ممبران میں صرف ایسے لوگ شامل کئے جائیں گے جن کی ماضی کی زندگی کے بارے میں مکمل معلومات ہوں اور جو باوقار شخصیت کے حامل ہوں اور ان کے خلاف کوئی منفی رپورٹ نہ ہو ۔ممبر براہ راست یا باالواسطہ طور پر درخواست کنندگان /اسپانسر کرنے والے اداروں سے منسلک نہیں ہونا چاہئے ۔

اسکریننگ کمیٹی : فولاد کی وزارت کے ایڈشنل صنعتی وزیر کی صدارت میں اسکریننگ کمیٹی کے ممبران کے طور پر صنعت ،تحقیقی اداروں اور تعلیمی اداروں کے شعبہ جاتی ماہرین کے ایک پینل کا انتخاب کیا جائے گا۔

سلیکشن کمیٹی:نیشنل میٹلرجسٹ ایوارڈ /این ایم ڈی  ایوارڈ سلیکشن کمیٹی ،فولاد کی وزارت کے سکریٹری کی صدارت میں ہے اور دیگر ممبران نے ایڈشنل سکریٹری /جوائنٹ سکریٹری ،فولاد کی وزارت ،ڈائریکٹر جنرل ایوارڈ ،وزارت داخلہ :اور صنعت ،تحقیقی اداروں اور تعلیمی اداروں کے سیکٹورل  ماہرین شامل ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔ ف ا ۔ م ش

U. No.11582


(ریلیز آئی ڈی: 1869133) وزیٹر کاؤنٹر : 153
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी