وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر بورن اسٹورز کی تصدیق اور اہلیت  کے موضوع پر سیمینار


دیسی نوعیت کی تحقیق اور ترقی اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے نجی سیکٹر کی مدد کیا جانا

Posted On: 16 OCT 2022 4:00PM by PIB Delhi

بھارتی فضائی فورس (آئی اے ایف) سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچرز (ایس آئی ڈی ایم) کے ساتھ شراکت  داری میں ایئر بورن اسٹورز کے سرٹیفیکیشن اور اہلیت کی موضوع پر ایک سیمینار منعقد کررہی ہے،جس کا مقصد مقامی آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی حمایت کرنا ہے۔ اس سیمینار کا انعقاددفاعی نمائش ( ڈیف ایکسپو) 2022 کے دوران 19 اکتوبر 2022 کو دوپہر 2:00 بجے سے شام 4:30 بجے تک، ہال نمبر تین، مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر، گاندھی نگر، گجرات میں کیا جائے گا۔

بھارت کی ایرو اسپیس صنعت حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ہے اور یہ قوم کی تکنیکی صلاحیت اورخود انحصاری کی علامت بھی ہے۔ ایرو اسپیس شعبے میں خود انحصاری کو بڑھانے کے لیے  کئے گئے حالیہ اقدامات کے پیش نظر، بھارتی صنعت کے لیے ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ میں عالمی سپلائی چین میں شامل ہونے کا یہ ایک بہت بڑا موقع ہے۔ عالمی معیارات کے مطابق  ائیر بورن اسٹورز کی سرٹیفیکیشن اور اہلیت کا موضوع وقت کی اہم ضرورت ہے۔

میک ان انڈیا پر آئی اے ایف کی توجہ مرکوز کئے جانے کےایک حصے کے طور پرمنعقد اس سیمینار کا مقصد ایئر بورن اسٹورز کے سلسلے میں سرٹیفیکیشن کے عمل اور اہلیت کے تقاضوں کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل بنانا ہے۔اس عمل کے تحت کی گئی بات چیت  سرٹیفیکیشن اور اہلیت کی ایجنسیوں کے کردار پر مرکوز ہوگی۔مذکورہ سیمینار میں بھارتی صنعت کی امنگوں اور توقعات کے ساتھ ساتھ ایرو اسپیس سیکٹر میں عالمی ویلیو چین کا حصہ بننے کی کوشش میں آنے والے موجودہ چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مباحثے میں شامل افراد جو سرٹیفیکیشن، کوالٹی ایشورنس کے شعبے کے ماہر ہیں، نیز صنعت کے نمائندے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ بحث کے بعد سوال و جواب کا اجلاس ہوگا۔ اس سیمینار سے اسٹارٹ اپس،ایم ایس ایم ایز ، ایرو اسپیس سیکٹر میں دلچسپی رکھنے والے صنعت کے اراکین، ماہر ین تعلیم، اختراع کار، اور ایئر بورن اسٹورز کے لیے پیداواریت، اہلیت اور سرٹیفیکیشن سے متعلق پیشہ ور افراد کو فائدہ ہوگا۔

 

***********

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.11554


(Release ID: 1868764) Visitor Counter : 120


Read this release in: English