وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

'فخر کا راستہ': اب تک کا سب سے بڑا دفاعی ایکسپو، خصوصی طور پر ہندوستانی کمپنیوں کے لیے، کل گاندھی نگر، گجرات میں کھل رہا ہے


‘میک اِن انڈیا، میک فار دی ورلڈ’ ویژن کو حاصل کرنے کے لیے گھریلو دفاعی صنعت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے پانچ روزہ پروگرام: وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 اکتوبر کو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

دفاعی ایکسپو 2022 کے دوران 451 مفاہمت ناموں  ، ٹی او ٹی معاہدوں اور پروڈکٹ کا آغاز متوقع

ہند-افریقہ دفاعی ڈائیلاگ اور بحر ہند کا خطہ پلس کانفرنس کا مقصد امن اور سلامتی کو فروغ دینا اور نئی دفاعی اور صنعتی شراکت داری قائم کرنا ہے: وزیر دفاع

‘دفاع کے لیے سرمایہ کاری’ نامور صنعت کاروں کے لیے دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں میں تعاون پیش کرنے  کا ایک پلیٹ فارم

لائیو مظاہرے، اب تک کا سب سے بڑا ڈرون شو اور دیگر اہم  پروگرامو ں میں جہاز کے دورے شامل ہیں

Posted On: 17 OCT 2022 7:08PM by PIB Delhi

گجرات کا دارالحکومت گاندھی نگر، 18 سے 22 اکتوبر 2022 کے درمیان ہندوستان کی اب تک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش -دفاعی ایکسپو 2022 - کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔   پروگرام کا یہ 12 واں ایڈیشن ‘فخر کا راستہ’ کے موضوع پر منعقد کیا گیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 اکتوبر کو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

17 اکتوبر کو گاندھی نگر میں مختصر تعارفی  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا، دفاعی ایکسپو- 2022 گھریلو دفاعی صنعت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرے گا، جو کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق  'میک ان انڈیا،  میک فار دی ورلڈکو حاصل کرنے کے ملک کے عزم کے بڑے محرکات میں سے ایک ہے۔ دو سالہ نمائش کا انعقاد ہندوستانی ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبوں کے لیے ہندوستانی اور عالمی صارفین کے ساتھ شراکت داری، نمائش اور دوستانہ بیرونی ممالک کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے مجموعی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نےدفاعی ایکسپو- 2022 کو، خاص طور پر ہندوستانی کمپنیوں کے لیے، بابائے قوم مہاتما گاندھی کو، جو سودیشی تحریک کے ستون تھے، کو ایک ’آتم نر بھر بھارت‘ کا متواضع خراج عقیدت قرار دیا۔ ’’امرت کال‘‘ کے دوران دفاعی ایکسپو- 2022 اگلے 25 سالوں میں دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں سرکردہ ممالک میں شامل ہونے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں دفاعی شعبے نے دفاع میں ’آتم نربھارت‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے جذبے اور لگن کے ساتھ ’فخر کے راستے‘ پر بڑی پیش قدمی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تیزی سے عالمی سطح پر ڈیزائن، ترقی اور مینوفیکچرنگ کے علمبردار بننے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہم سب سے بڑے دفاعی درآمد کنندہ سے خالص برآمد کنندہ تک تبدیلی کے سفر کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دفاعی ایکسپو اس سفر کی رفتار کو مزید تیز کرے گا۔

وزیر دفاع نے 'فخر کا راستہ ' کو دفاعی ایکسپو- 2022 کا نہ صرف ایک تھیم کے طور پر بیان کیا بلکہ 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' ایک 'نیو انڈیا' کے ویژن کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے اسے ایک مسلسل عمل قرار دیا، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز - پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز، ایم ایس ایم ایز، اکیڈمیا، اسٹارٹ اپس اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلش منٹس مل کر کام کرتے ہیں،تاکہ دنیا  کو جدید آئیڈیاز اور جدید ترین مصنوعات فراہم کی جائیں۔

ریکارڈ رجسٹریشن

ایک لاکھ مربع میٹر (پچھلا ایڈیشن 76,000 مربع میٹر) کے اب تک کے سب سے بڑے کل رقبے میں منعقد شدہ   اور 1,340 کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن کے ساتھ، دفاعی ایکسپو- 2022 اب تک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش ہونے کے لیے تیار ہے۔ پہلی بار ایونٹ کو چار مقامات کی شکل میں منعقد کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب اور سیمینار مہاتما مندر کنونشن اور نمائشی مرکز ؛ ہیلی پیڈ نمائشی مرکز کے نمائش میں منعقد ہوں گے؛  سابرمتی ریور فرنٹ پر لائیو مظاہرے اور پوربندر میں عوام کے لیے جہاز کا دورہ؛  پہلے تین دن (18 سے 20 اکتوبر) کاروباری دن ہوں گے، جبکہ آخری دو دن (21 اور 22 اکتوبر) عوام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

ہندوستانی کمپنیوں کے لیےدفاعی ایکسپو

دفاعی ایکسپو - 2022  ہندوستانی کمپنیوں کے لیے خصوصی طور پر پہلا ایڈیشن ہوگا۔ ہندوستانی کمپنیاں، غیر ملکی او ای امیز کی ہندوستانی ذیلی کمپنیاں، ہندوستان میں رجسٹرڈ کمپنی کا ڈویژن، ہندوستانی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر رکھنے والے نمائش کنندہ کو ہندوستانی شرکاء کے طور پر سمجھا جائے گا۔ دفاعی ایکسپو- 2022 سات نئی دفاعی کمپنیوں کے قیام کے ایک سال کا جشن بھی منائے گا، جنہیں سابقہ ​​اسلحہ کی فیکٹری بورڈ سے نکالا گیا تھا۔ یہ تمام کمپنیاں پہلی بار دفاعی ایکسپو میں شرکت کریں گی۔ 20 اکتوبر کو بندھن کی تقریب کے دوران مفاہمت ناموں، ٹیکنالوجی کے معاہدوں کی منتقلی اور مصنوعات کے اجراء کے سلسلے میں 451 شراکتیں، جو پچھلے ایڈیشن سے تقریباً دگنی ہیں، متوقع ہیں۔

انڈیا پویلین - دفاعی پیداوار کے محکمے کا ایک عظیم پویلین - 2047 کے لیے ہندوستان کا ویژن پیش کرتے ہوئے دیسی دفاعی مصنوعات، اسٹارٹ اپس اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی پختگی کو ظاہر کرے گا، جس میں دفاع میں مصنوعی ذہانت بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ  ڈیفنس ایکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس) پویلین کے لیے خصوصی اختراعات ہوں گی، تاکہ آر اینڈ ڈی اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں جدت طرازی کے حامل ملک کے لئے  اسٹارٹ اپس کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا جاسکے۔

پہلی بار، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کو تقریب میں پویلین قائم کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر دفاع   نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئی پہل کے ساتھ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سرمایہ کاری کو راغب کرکے اور دیسی ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ کی اپنی صلاحیت کو تقویت دے کر قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

بین الاقوامی شرکت

دفاعی ایکسپو - 2022 میں پچھہتر (75) ممالک شرکت کریں گے۔ وزیر دفاع 18 اکتوبر کو دوسرے انڈیا-افریقہ ڈیفنس ڈائیلاگ (آئی اے ڈی ڈی) کی میزبانی کریں گے، جبکہ بحر ہند کے علاقے پلس (آئی او آر پلس) کنکلیو 19 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ 53 سے زیادہ افریقی ممالک کو آئی اے ڈی ڈی اور 44 کو  آئی او آر پلس کنکلیو کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ افریقہ اورآئی او آر پلس خطے کے کئی وزرائے دفاع نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا، "آئی اے ڈی ڈی  اور آئی او آر پلس کنکلیو پورے خطے میں امن، سلامتی، خوشحالی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور نئی دفاعی اور صنعتی شراکت داری کے قیام کے لیے دو انتہائی اہم پروگرام  پر مشتمل ہوگا۔"

اہم پرکشش  پروگرام

مسلح افواج،ڈی پی ایس یوز اور صنعت کے سازوسامان اور مہارت کے سیٹ کو ظاہر کرنے والے لائیو مظاہرے تمام سطحوں پر فعال شرکت اور ہم آہنگی کی کوششوں کے ذریعے سابرمتی ریور فرنٹ پر پانچوں دن منعقد کیے جائیں گے۔ مظاہروں میں سارنگ ایکروبیٹک ڈسپلے، سرچ اینڈ ریسکیو، کامبیٹ فری فال اور پیرا ٹروپر سرگرمیاں شامل ہیں۔ پوربندر میں ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی  کوسٹ کے ذریعہ عوام کے لئے جہازوں کے دوروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایونٹ کی ایک اور خاص بات آئی آئی ٹی  دہلی اسٹارٹ اپ  ایم / ایس بوٹ لیبس،  جو کہ آئی ڈی ایکس  کا فاتح  ہے،کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون شو ہوگا۔  19 اکتوبر کو ہونے والے شو کے دوران تقریباً 1,600 ڈرون آسمان کو روشن کریں گے ،جو کہ ایک عوامی تقریب ہو گی۔

پہلی بار، ’انویسٹ فار ڈیفنس‘، وزارت دفاع کا پہلا عظیم ایونٹ، جس کا ہدف ملک میں دفاعی شعبے میں ہندوستانی صنعت کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز کی طرف سے سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، منعقد کیا جائے گا۔ اس کا افتتاح وزیر دفاع 20 اکتوبر کو کریں گے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ تقریب نامور صنعت کاروں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہو گا، کیونکہ وہ ملک میں دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں میں اپنا تعاون پیش کر سکتے ہیں اور 'میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ' کے عزم کا  حصہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایونٹ ملک میں ایم ایس ایم ایز اور سٹارٹ اپس کی ترقی کو فروغ دے گا، تاکہ وہ عالمی سپلائی چین میں حصہ دار بن سکیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کر سکیں۔

دفاعی ایکسپو کے دوران پہلی بار دفاعی مینوفیکچرنگ میں بہترین کارکردگی کے لیے رکشا منتری  ایوارڈز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

سیمینارز

ایونٹ کے دوران سیمینار ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد ہوں گے، جس میں مقررین کے ساتھ ساتھ سامعین بھی ورچوئل طور پر شرکت کر سکیں گے۔ یہ دنیا بھر میں محکمہ دفاعی پروڈیکشن کے یوٹیوب چینل پر نشر کیے جائیں گے۔ یہ سیمینار معروف صنعتی ایسوسی ایشنز، تھنک ٹینکس، ہندوستانی دفاعی پبلک سیکٹر کے اداروں، سروس ہیڈکوارٹرز (ایس ایچ کیوز)، دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)، کوالٹی اشورینس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی کیو اے)، شہری ہوا بازی کی وزارت اور ریاستی حکومت وغیرہ  کے ذریعہ منعقد کیے جائیں گے۔

یہ سیمینار وسیع  پیمانے پر برآمدات ، دفاعی اسٹارٹ اپس  اور ایم ایس ایم ایز میں فائنانسنگ اور سرمایہ کاری، ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ اور ایم آر او میں  ایم ایس ایم ای کا ابھراتا ہو اکردار،  دفاعی آر اینڈ دی ، ایئر ڈومینینس وغیرہ کے لئے  مستقبل کی خود مختار ٹیکنالوجیوں میں آتم نربھرتا جیسے موضوعات کا احا طہ کرے گا۔ دفاع اور ایرو اسپیس شعبے سے تعلق رکھنے والے سرکردہ قومی اور بین الاقوامی ماہرین مختلف سیمیناروں میں  مقررین ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ سیمینار ایک اہم پلیٹ فارم ہوں گے، جو دفاعی شعبے کی مزید ترقی کے لیے اقدامات اور ایکشن پوائنٹس فراہم کریں گے۔

گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی رجنی کانت پٹیل؛ رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ؛ حکومت گجرات  کے صنعتوں کے وزیر مملکت جناب  جگدیش بھائی ایشور بھائی وشوکرما (پنچال)؛ دفاع کے سیکرٹری ، ڈاکٹر اجے کمار؛ گجرات حکومت کے چیف سکریٹری، جناب پنکج کمار اور وزارت دفاع اور گجرات حکومت کے دیگر سینئر افسران نے پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ک۔ ق ر۔

U-11540


(Release ID: 1868732) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi