کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

پیٹنٹ، ڈیزائن اور تجارتی نشانات کے کنٹرولر جنرل کے دفتر (سی جی پی ڈی ٹی ایم) نے وزیر تجارت کی ہدایت کے تحت آئی پی برادری کے لیے اوپن ہاؤس مکالمہ کا آغاز کیا

Posted On: 17 OCT 2022 6:40PM by PIB Delhi

 

5.jpg

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 15 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں  نالج اکانومی کی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے آئی پی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے موضوع پر نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی کانفرنس 2022 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نےپیٹنٹ، ڈیزائن اور تجارتی نشانات (سی جی پی ڈی ٹی ایم) کے کنٹرولر جنرل کے دفتر کے ذریعہ آئی پی برادری کے ساتھ کھلے گھر میں بات چیت کرنے اور ان کے خدشات، شکایات کو دور کرنے اور آئی پی ایکو سسٹم میں درکار تبدیلیوں پر بات چیت کو آسان بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

 

6.jpg

پہلے دن سے ہی اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا تھا۔ 16 اکتوبر 2022 کو، سی جی پی ڈی ٹی ایم کے دفتر نے اس بات  کے حوالے سے  غورو خوض کے ایک اجلاس کا اہتمام کیا کہ ہندوستان کو سرفہرست جی آئی آئی ممالک  میں کیسے شامل کیا جائے؟ ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی  میں منعقدہ  اس اجلاس میں  آئی پی پریکٹیشنرز، آئی پی تخلیق کاروں۔موجدوں اور صنعت کے 120 سے زیادہ شرکاء نے میں شمولیت اختیار کی۔

7.png

 

مزید برآں، عزت مآب سی آئی ایم  نے پروفیسر اننت پنڈت، سی جی پی ڈی ٹی ایم  کو ورچوئل میٹنگ کے ذریعے اوپن ہاؤس آئی پی ڈائیلاگ کی منصوبہ بندی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اوپن ہاؤس آئی پی ڈائیلاگ 17 اکتوبر 2022 سے شروع ہوا اور یہ تمام کام  کاج کے دنوں میں صبح 10.30 سے ​​11.30 بجے تک منعقد کیا جائے گا (https://cgpdtm.webex.com/meet/cgoffice-mh)۔اس کے لیے عوامی نوٹس آئی پی آفس کی ویب سائٹ پر دستیاب رکھا گیا ہے اور پہلے اوپن ہاؤس آئی پی ڈائیلاگ میں آج ملک کے مختلف حصوں سے 104 سے زائد شرکاء نے شمولیت اختیار کی ہے۔ آئی پی کے معاملات جس میں پریکٹیشنرز کو تحفظات ہیں اور آئی پی ڈائیلاگ پر عمل میں تبدیلیوں کے بارے میں ان کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی پی -انوویشن ایکو سسٹم کو مضبوط بنا کر کام میں حساسیت پیدا کرنے کے لیے عزت مآب  سی آئی ایم کا وژن  پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.11544


(Release ID: 1868726) Visitor Counter : 144


Read this release in: Hindi , English