شہری ہوابازی کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے، راج ماتا وجے راجے سندھیا گوالیار ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیادرکھا


یہ عمار ت  172 ایکڑ اراضی پر تعمیر کی جائے گی اور اس پر بیک وقت 13 پروازوں نیز 1400 مسافر وں کو ہینڈل کیا جاسکے گا: جناب جیوترادتیہ سندھیا 

مرکزی وزیر داخلہ نے مراٹھاؤں کی شاندار تاریخ کی نمائش کرنے والے جے ولاس  پیلس میوزیم میں ایک گیلری کا بھی افتتاح کیا

Posted On: 16 OCT 2022 8:51PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے گوالیار ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت کا افتتاح کیا۔ ا س موقع  پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شوراج سنگھ چوہان ، شہری ہوابازی اور فولادکےوزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور زراعت اورکسانوں کی بہبودکے وزیر جناب  نریندر سنگھ تومر  موجود تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BXM0.jpg

اس نئے ٹرمنل کا ڈیزائن مستقبل کی ضروریات  پر مبنی ہے ۔ اس وقت ہوائی اڈے پر ،   زیادہ بھیڑ بھاڑ کے دنوں میں  200 مسافروں  کو خدمات فراہم کی جاسکتی ہیں جبکہ رن وے پر اے -320 اور اے ٹی آر -72 طرز کے  ہوائی جہاز  اترسکتے ہیں۔ٹرمنل کی اس نئی عمارت کی تعمیر 172  ایکڑاراضی پر کی جائے گی جو کہ موجودہ  29  ایکڑ اراضی سے  چھ گنا زیادہ ہے  اور جس پر 450 + کروڑروپے  کی لاگت آئے گی ۔ اس میں  بہت  زیادہ  بھیڑ بھاڑ والے دنوں میں 1400 مسافروں کو خدما ت فراہم کی جاسکیں  گی جو کہ  موجودہ صلاحیت سے سات گنا زیادہ ہے۔ایپرن میں  13 ہوائی جہازوں کو  پار ک کرنے کی صلاحیت ہوگی جو کہ موجودہ صلاحیت سے چار گنا زیادہ ہے ۔اس کے علاوہ  علاقائی صنعتوں کو فروغ دینے کی غرض سے ایک کارگو ٹرمنل بھی قائم کیا جائے گا، جو اس خطے کی  مقامی مصنوعات اور پیداوار کو  ملک اور دنیا کے کونے کونے پر پہنچانے میں مدد کرے گا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں  وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے ، شہری ہوابازی کی وزارت  کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ جس طرح سے ا س ہوائی اڈے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ،  یہ دنیا کے بہترین   ہوائی اڈوں میں  ایک ہوگا۔

شہری ہوابازی اورفولادکے وزیر  جناب جیوترادتیہ سندھیانے کہا کہ وزیر اعظم  مودی کی قیادت میں  ،  ایک نیا ہندوستان  ابھر کر سامنے آرہا  ہے ،جس کی وجہ سے ایک  نئے مدھیہ پردیش  اور ایک نئے  گوالیار  کا فروغ  ہوا ہے ۔گوالیار  ہوائی اڈے کا یہ ٹرمنل اس  فروغ  کو استحکام بخشے گا۔ گزشتہ ایک سال میں  مدھیہ پردیش کی فضائی سرگرمیوں میں  48 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ  اس سے قبل پوری ریاست میں  ہر ہفتہ،  مجموعی  طورپر 554 پروازوں کی آمد و روانگی ہوا کرتی تھی ، آج ہر ہفتہ 821 پروازیں  آپریٹ کی جاتی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  گوالیار کو بنگلورو سے منسلک کیا جائے گا ،جس میں   ہر ہفتہ میں  6 دن  اسپائس جیٹ  پروازیں ہوں گی جبکہ ایک دن ،بوئنگ  737 کی پرواز ہوگی۔ علاوہ ازیں  گوالیار کو  ائیر بس  321 کے ذریعہ  ممبئی سے منسلک کیا جائے گا جس کے لئے  ہفتہ میں  چاردن پروازیں دستیاب کی جائیں گی۔

نئی  ٹرمنل عمار ت  کی تیاری میں  بارش کے پانی   کو  ذخیرہ کرنے  اور شمسی توانائی جیسی  ٹکنالوجیوں  کو  استعمال کیا جائے گاتاکہ  ماحولیات کو  تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔2.5 میگاواٹ کا  ایک  شمسی توانائی کا پلانٹ بھی شروع کیا جائے گا۔اس  ٹرمنل کا ڈیزائن  اس  طریقے سے تیار کیا گیا ہے کہ  ہرایک مسافر  ، جو یہاں آئے گا وہ گوالیار کے  ثقافتی ورثے  اور  جدیدیت  کا متنوع  سنگم  دیکھ سکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QB26.jpg

اس موقع پر مدھیہ پردیش سرکار نے امور داخلہ کے وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا  ،  رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب وویک نرائن شیجواکر  ، مدھیہ پردیش  سرکار کے وزیر جناب  پرادیو مان  سنگھ تومر   ، مدھیہ پردیش  کی سرکار میں رہی جناب تلسی  سلاوٹ  ،  مدھیہ سرکار میں وزیر مملکت  بھرت سنگھ خوشوا موجود تھے۔ مزید برآں  شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری  جناب راجیو  بنسل اور   شہری ہوابازی کی وزارت ،  اے اے آئی  ،  اور مدھیہ پردیش  سرکار کے  دیگر عہدے داران  بھی ا س موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RPY9.jpg

اس موقع پر وزیر داخلہ نے جے ولاس  پیلس میں  ‘‘ گتھا سوراج کی ’’  نامی ایک مستقل نمائش  کا افتتاح  کیا۔ اس نمائش کی  گیلری کو  مراٹھاؤں  کی شاندار  تاریخ  کے لئے وقف کیا گیا ہے۔

*************

ش ح۔اع ۔ رم

(17-10-2022)

U-11497

 



(Release ID: 1868435) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi