زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت جناب تومر نے پوسا کےدھان کے کھیت کا دورہ کیا
Posted On:
15 OCT 2022 6:39PM by PIB Delhi
آج انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آئی اے آر آئی) ، پوسا، نئی دہلی میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا کے دھان کے کھیت کا دورہ کیا اور وہاں پر کاشت کئے جارہے دھان کو دیکھا ۔ انہوں نے پوسا باسمتی 1979 کا جائزہ جو کہ پوسا باسمتی 1509 کو بہتر بنا کر براہ راست بوائی (ڈی ایس آرطریقہ) سے اگائی جانے والی جڑی بوٹیوں کی مزاحمتی اقسام جیسے کہ پوسا باسمتی 1121 اور پوسا باسمتی 1985 کو بہتر بنا کر تیار کیا گیا ہے۔
یہ اقسام براہ راست بوائی سے دھان کی کاشت کی لاگت کو کم کرکے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور پانی کی بچت میں مدد کریں گی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے موٹے چاول کی ایک جدید لائن، پوسا 44 کی بہتر پیداوار دینے والی قسم کا بھی معائنہ کیا اور پوسا انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کئے جانے والے کام کی تعریف کی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے باسمتی چاول کی جھلسا اور جھونکا بیماری کے خلاف مزاحم باسمتی کی تین اقسام کا بھی مشاہدہ کیا۔ ان اقسام میں پوسا باسمتی 1847 جو کہ پوسا باسمتی 1509، پوسا باسمتی 1885 جو کہ پوسا باسمتی 1121 اور پوسا باسمتی1886 جوکہ پوسا 1401 کی بہتر شکل ہے،شامل ہیں۔
ان اقسام میں ایگرو کیمیکل کا جھڑکاؤ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی جس سے لاگت کم ہونے کے ساتھ ساتھ کیمیکل کی باقیات سے پاک باسمتی چاول بھی تیار ہوں گے جس کی بین الاقوامی منڈی میں اچھی قیمت ملے گی جس سے کاشتکاروں کی آمدنی بڑھانے میں براہ راست مدد ملے گی۔
****
U.No:11466
ش ح۔م م۔م ر
(Release ID: 1868174)
Visitor Counter : 157