امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معیارات مارکیٹ پر قابو پانے اور مینوفیکچرنگ میں اختراع لانے کی کنجی ہیں : جناب پیوش گوئل


بی آئی ایس ،  معیار کے قومی ادارے کے طور پر ہرگز خامی نہیں ، کوئی اثر اندازی نہیں سے متعلق پالیسی کو آسان بنانے کا کام کرے گی : جناب گوئل

Posted On: 14 OCT 2022 6:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14اکتوبر، 2022/معیارات نئے پیٹینٹ ہیں اور جو معیارات پر قابو پاتے ہیں ، وہ مارکیٹوں ، قیمتوں ، عمل ، مینوفیکچرنگ اور اختراعات پر قابو پاتے ہیں۔ یہ بات صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ ، کپڑے کی صنعتوں اور کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے معیارات کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے یہ بات آج بھارتی معیارات کے بیورو کی طرف سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیارات کو ترقی کے ایک بنیادی سطون کےطور پر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کو لائف (ماحولیات کے لیے سازگار طرز زندگی) کا منتر دیا ہے۔جب کوئی ملک معیارات قائم کرتا ہے تو اُس کی بنیاد پر اور اس کی صلاحیت پر اس کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس کوالٹی کنٹرول ، کوالٹی جائزے اور کوالٹی کی یقین دہانی کے لیےایک معیار بن جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس کو معیارات کے قومی ادارے کے طور پر ایسے معیارات تشکیل دے کر صنعت کےلیے آسانی پیدا کرنے والے ادارے کے طور پر کام کرنا چاہیے جن سے ہر گز خامی نہیں ، ہر گز کوئی اثر نہیں کی پالیسی کو مدد دینی چاہیے۔ اور اسے ایک عالمی سطح پر ابھرنا چاہیے۔ نیز اسے معیار قائم کرنے کے میدان میں قیادت کرنی چاہیے۔ انہوں نے سبھی متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بھارت کو کوالٹی کے تئیں شعور رکھنے والا ملک بنائیں۔ اور بھارتی کوالٹی کو ہر ایک بھارتی کے لیے فخر کا سبب بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ معیارات کے عالمی موضوع میں ایک بہتر دنیا کا بھارت کا وژن بھی شامل ہے جس میں معیارات اور دیرپا ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔

جناب گویل نے کہا کہ کوالٹی اور دیرپائیگی کے منتر کے ساتھ بھارت دنیا بھر میں اپنی مصنوعات کے لیے اپنی برانڈ ویلیو تخلیق کر سکتا ہے۔

انہوں نے بی آئی ایس سے کہا کہ وہ تجارت اور صنعت کو آسان بنائیں۔ بی آئی ایس کو چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں ایک قائدانہ کردار ادا کرنے کا مقصد بنائے اور غیر ملکی  اور غیر معیاری اشیا کو شکست دے۔

افتتاحی تقریب کی صدارت صارفین کے امور ، خوراک و تقسیم عامہ ، ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے کی۔

معیارات کا عالمی دن مانک منتھن ، کوالٹی والک اور کوالٹی کنیکٹ پروگراموں جیسی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے پانچ علاقائی اور 41 برانچ دفتروں میں اور صدر دفتر میں منائی گئی۔

پروگرام کے دوران اسنیپ 27-2022 کی تفصیلات بتائی گئی۔ یہ تفصیلات کچھ ممتاز صنعتوں کے نمائندوں نے فراہم کی۔

 اس سال کے معیارات کے عالمی دن کا موضوع تھا ایک بہتر دنیا کے لیے مشترکہ ویژن ۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

 

U - 11434

 


(Release ID: 1867957)
Read this release in: English , Hindi