مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی او ٹی کوایم ٹو ایم سروس پرووائیڈر/وی ایل اے این  /وی پی اے این کنیکٹیویٹی فراہم کنندگان کے لیے 100 رجسٹریشنز موصول ہوئے

Posted On: 14 OCT 2022 5:46PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی)، وزارت مواصلات نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایم ٹو ایم سروس پرووائیڈر/وی ایل اے این /وی پی اے این کنیکٹیویٹی پرووائیڈر س کے لیے 100 رجسٹریشن حاصل کیے ہیں۔ ایم ٹو ایم /آئی  او ٹی  کمیونیکیشن لامحدود توسیع کو فعال کرنے کے علاوہ بہتر آپریشنل  کارکردگی ،مصنوعات اور خدمات کے بہتر معیار، منصفانہ اور آزاد فیصلہ سازی، لاگت کی کارکردگی اور بہتر آر او آئی   کو وجود بخشے  گی۔

ایم ٹو ایم /آئی او ٹی  ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور اس شعبے میں وسیع تر پھیلاؤ اور اختراع کو آسان بنانے کے لیے، ڈی او ٹی نے ایم ٹو ایم  سروس فراہم کرنے والوں اور وی ایل اے این  /وی پی اے این کنیکٹوٹی فراہم کرنے والوں کے  رجسٹریشن کے لیے رہنما خطوط جاری کیے تھے۔کاروبار کرنے کی سہولت اور آسانی  پیدا کرنے کے مقصد سے   ممکنہ رجسٹریشن کرنے والوں کی مدد کرنے کے لیے، ڈی او ٹی  نے اپنے موجودہ سرل سنچار پورٹل پر ایک بہت ہی آسان آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے ذریعے مارچ، 22 میں ایم ٹو ایم سروس فراہم کرنے والوں کو جوڑنے کا عمل شروع کیا تھا۔

یہ رجسٹریشن ایم ٹو ایم سروس فراہم کرنے والوں کے لیے مجاز ٹیلی کام لائسنسوں سے وسائل کو محفوظ کرنے، کے واءی سی، ٹریس ایبلٹی اور انکرپشن جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک بڑا اقدام ہوگا۔اس سے ایم ٹو ایم  سروس فراہم کرنے والوں کو عالمی سطح پر اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں بھی مدد مل سکتی ہے، کیونکہ یہ رجسٹریشن انہیں حکومت ہند کے ساتھ ایک رجسٹرڈ ادارے کے طور پر پہچان دے گی۔ اس کے علاوہ، آن لائن رجسٹریشن ایک ڈیٹا بیس بنائے گا، جسے کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والے بغیر لائسنس والے بینڈز میں موثر  اسپیکٹرم شیئرنگ کا انتظام کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، جو اعلی کیو او ایس  کو حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس رجسٹریشن سے حکومت کو ایم ٹو ایم /آیء او ٹی   کے استعمال کے مختلف کیسز کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی جو ایم ٹو ایم ایس پی  کے ذریعے تیار کی جا رہی ہے اور ملک میں ایم ٹو ایم  معیار پر مبنی پھیلاؤ کو اپنانے میں بھی  اس سے  مدد ملے گی۔

ایم ٹو ایم سروس فراہم کرنے والے اور وی ایل اے این  /وی پی اے این کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والے جنہوں نے ابھی تک رجسٹر نہیں کیا ہے ان سے  دوبارہ  درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ڈی او ٹی  کے سرل سنچار پورٹل: https://www.saralsanchar.gov.in کے ذریعے خود کو  رجسٹر کریں۔

****

U.No:11427

ش ح۔ م م۔م ر


(Release ID: 1867889) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi