کامرس اور صنعت کی وزارتہ
2022میں چائے کے برآمدات میں اضافہ
Posted On:
27 JUL 2022 5:12PM by PIB Delhi
جنوری سے لے کر مئی 2022 کے دوران چائے کی برآمد 83.49 ملین کلو گرام تھی۔ جس کی قیمت (قیمت 2116.75 کروڑ روپے) کے مقابلے میں 77.26 ایم . کلوگرام رہی گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران (قیمت 2036.37 کروڑ روپے)، جو حجم میں 8.06% اور مالیت کی مدت میں 3.94% کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ فوری تخمینہ کے مطابق جون، 2022 میں چائے کی برآمدات کی مالیت 500.03 کروڑ روپے ہے جو ، 2021 میں 390.28 کروڑ روپے تھی ،جو کہ 28.12 فیصد کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ ٹی بورڈ اور چائے کی صنعت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ ہندوستان سے برآمد ہونے والی چائے کے معیار کو یقینی بنانے کےلئےطور طریقوں اور ذرائع کی حکمت عملی بنائیں۔ ٹی بورڈ کی طرف سے مستقل بنیادوں پر درج ذیل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
- ‘‘گڈ ایگریکلچرل پریکٹسز (جی اے پی)’’ اور ‘‘گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (جی ایم پی)’’کے لیے فیکٹری کی سطح پر ‘‘فیکٹری سیفٹی مینجمنٹ سسٹم (ایف ایس ایم ایس)’’ کے باغات میں ‘‘پلانٹ پروٹیکشن کوڈ (پی پی سی)’’ کا نفاذ۔
- فیکٹری کی سطح پر ایف ایس ایس اے آئی (فسائی) پیرامیٹرز کے ساتھ مطابقت کی جانچ کے لیے نمونے والی چائے کی لازمی جانچ (سال میں دو بار)۔
- جی اے پی پر تربیت دینے کے لیے نچلی سطح پر چائے کے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے باقاعدہ آگاہی کیمپ/ورکشاپ۔
- ہر سال دسمبر کے شروع میں تمام کارخانوں کی لازمی بندش بھی سسٹم میں غیر معیاری چائے کی ملاوٹ کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں تجارت و صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے ایک تحریری جواب میں دی۔
***********
ش ح ۔ ا م ۔
U. No.11409
(Release ID: 1867670)
Visitor Counter : 69