وزارت دفاع

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے پونیت ساگر ابھیان کی کامیابی کے لئے این سی سی کو مبارکباد دی

Posted On: 12 OCT 2022 3:56PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے سمندری ساحلوں، ریور فرنٹ  اور دیگر آبی ذخائر سے پلاسٹک اور دیگر کچرا اشیاء کو ہٹانے میں پونیت ساگر ابھیان کی کامیابی کے لئے این سی سی کی ستائش کی۔ وہ 12اکتوبر 2022کو دہلی میں منعقد این سی سی کے مشترکہ ریاستی نمائندوں اور ایڈیشنل ؍ڈپٹی ڈائریکٹرس جنرل(جے ایس آر اینڈ اے ؍ڈی)اجلاس میں افتتاحی خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ این سی سی کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت یافتہ ذمہ دار ، منظم اور متحرک شہری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، جو قابل ستائش ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے جڑے افراد کے ذریعے بھی اس کی بے حد ستائش کی گئی ہے۔

جے ایس آر اینڈ اے ؍ڈی ایک دو سالہ پروگرام ہے، جس میں دفاعی سیکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ، ڈی جی، این سی سی ، مختلف ریاستوں کے این سی سی سربراہ اور ریاستی حکومتوں کے نمائندوں سمیت وزارت دفاع کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔چونکہ این سی سی سرگرمیوں کا کام کاج پالیسیوں ، مالیات، انتظامی اور دیگر پہلوؤں کے پس منظر میں مرکز اور ریاستی سرکاروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، اس لئے یہ اجلاس مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے این سی سی سرگرمیوں کا منصوبہ بنانے، انہیں لاگو کرنے اورتال میل قائم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے کیڈٹوں کے لئے اعلیٰ سطح کی حوصلہ افزائی اور تحریک کو یقینی بنانے کے لئے تمام ریاستوں میں اچھی طرح سے لیس تربیت اور کیمپ  بنیادی ڈھانچے کے قیام کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ ریاستوں کے نمائندوں نے اپنی اپنی ریاستوں میں بنیادی ڈھانچہ، تربیتی سہولیات، کیڈٹوں کو معاوضے اور پیسے کے معاملے میں این سی سی کو بڑھاوا دینے اور مدد کرنے کے اپنے عہد کی تصدیق کی۔

************

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11333



(Release ID: 1867237) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi