ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے ،کپاس کا عالمی دن منایا
ہندوستان میں ٹیکسٹائل ویلیو چین میں پائیداری سے متعلق قومی سطح کی مشاورت منعقد کی گئی
ہندوستان میں ٹیکسٹائل ویلیو چین میں پائیداری اور گردش انتہائی اہم ہیں: سکریٹری وزارت ٹیکسٹائل
Posted On:
07 OCT 2022 7:00PM by PIB Delhi
وزارت ٹیکسٹائل نے یواین ای پی اور سی سی آئی کی شراکت میں ہندوستان میں ٹیکسٹائل ویلیو چین میں پائیداری سے متعلق ایک قومی سطح کی مشاورت منعقد کرکے عالمی کپاس دن 2022 منایا۔
میٹنگ کا اصل مقصد ہندوستانی ٹیکسٹائل ویلیو چین میں پائیداری / گردش کو آگے بڑھانے کی غرض سے ٹیکسٹائل ویلیو چین میں پائیداری سے متعلق پہل قدمیوں اور امکانی حکمت عملی کے ساتھ ڈجیٹل اقدامات کوسامنے رکھنا اور غوروخوض کرنا تھا۔
یواین ای پی اور ‘‘ٹیکسٹائل شعبے میں پائیداری اور گردش کو اصل دھارے میں لانے سے متعلق ’’ ایک مہم کی خاکہ سازی کے لئے ٹیکسٹائل کمیٹی کےدرمیان ایک باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔
وزار ت ٹیکسٹائل کے سکریٹری جناب اوپیندر سنگھ ، جنہوں نے پہلے جلسے کی صدارت کی ، نے اپنے خطاب میں ہندوستان میں ٹیکسٹائل ویلیو چین میں پائیداری اور گردش کی اہمیت پر زور دیا ہے۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اگر چہ ٹیکسٹائل پارک سی ای ٹی پی سہولیات سے لیس ہیں ، پھر بھی ٹیکسٹائل صنعت کوپروسیسنگ کلسٹروں سے فضلہ کی تخَلیق سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے فضلہ کے انتظام میں مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس جلسہ کے پائیداری سے متعلق جو کہ صنعت کے لئے مزید ایک انتخاب نہیں ہے، ایک منصوبہ عمل وضع کرنے پر زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔
قومی مشاورت نے ٹیکسٹائل ویلیو چین میں اسٹیک ہولڈرس اورصنعت کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تاکہ ٹیکسٹائل شعبے میں پائیداری ،گردش اور تلاش کو اصل دھارے میں لانے کے لئے موجودہ حیثیت اور آگے کے راستے پر غوروخوض کیا جاسکے ۔
ٹیکسٹائل کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ پراجکتا ورما ،اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈی نیٹر جناب شومبی شارپ کے ساتھ ، یو این ای پی ہندوستانی آفس کے سربراہ جناب اتل بگائی ، محترمہ بھاونا سنگھ ، ایم او ای ایف سی سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بھی پہلے جلسے کی صدارت کی ۔
یواین ای پی انڈیا آفس کے سربراہ جناب اتل بگائی نے جلسے کی شروعات استقبالیہ تاثرات کے ساتھ کی اور وزارت ٹیکسٹائل کی طرف سے کئے جانے والے منفرد اقدامات ،جس میں وزار ت کے اندر پائیداری سیل کی تخلیق شامل ہے، کی تعریف کی ۔ انہوں نے ایک پائیدار مستقبل کے لئے ‘‘ پراکرتی دیوو بھوا ’’ کے اصول کو اجاگر کیا۔
اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈی نیٹر جناب شومبی شارپ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندوستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت اقتصادی پیداوار اور روزگا ر مہیا کرنے والی ایک سب سے بڑا ادارہ ہونے کی حیثیت سے ہندوستانی معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے۔ انہوں نے اس شعبے میں پائیداری لانے کی غرض سے اٹھائے گئے اقدامات کے لئے وزارت کی کوششوں کی تعریف کی ۔
وزارت ٹیکسٹائل کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ پراجکتا ور ما نے اس بات پر زوردے کر کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایک ایسی دنیا میں جو 2030 تک پائیداری اور موسمیاتی ایجنڈے کے زیر اثر ہے ، نقطہ نظر کا تنقیدی طور پر جائزہ لیا جائے ۔ یہ کانفرنس ایک کثیر جہتی نقطہ نظر ، جو ہمیں مستقبل میں لے جانے کے لئے بہت اہم ہے ، کو وضع کرنے کے لئے اسی سیاق وسباق میں منعقد کی گئی ہے۔
ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر محترمہ بھاونا سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان خام مواد اور ہنر مند افرادی قوت کی وافر مقدار میں دستیابی کی وجہ سے دنیا میں سب سے بڑے ملبوسات اور ٹیکسٹائل سورسنگ علاقوں میں سے ایک ہے ۔
سی سی آئی کے سی ایم ڈی ڈاکٹر پردیپ کمار اگروال نے ٹیکسٹائل کمیٹی کے ساتھ شراکت میں بلاک چین ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کاٹن بیس کی دریافت کے لئے سی سی آئی کی نئی پہل قدمی پرتفصیل سے روشنی ڈالی اور اس کے بعد ٹیکسٹائل کمیٹی کے سکریٹری اور سی ای او جناب اجے چوہان نے کاٹن بیل انوینٹری کی زندہ نگرانی کے لئے کیو آر کوڈ والے بلاک چین کے بارے میں مختصراََ روشنی ڈالی ۔
*************
ش ح۔ا ک ۔ رم
U-11237
(Release ID: 1866449)
Visitor Counter : 98