شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی کونسل کے 70ویں مکمل اجلاس کا پہلا دن ایک مثبت نوٹ پر اختتام پذیر

Posted On: 08 OCT 2022 8:58PM by PIB Delhi

شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کا 70 واں مکمل اجلاس 8 اور 9 اکتوبر 2022 کو گوہاٹی، آسام میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر (ڈی اوا ین ای آر) ، سیاحت اور ثقافت، جناب جی۔ کشن ریڈی، اور تعاون کی وزارت کے وزیر مملکت، جناب بی ایل ورما اور این ای سی کے ارکان جن میں 8 شمال مشرقی ریاستوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ اور دیگر اراکین شامل ہیں، نے کی۔ دیگر معززین میں مرکز کے سینئر افسران، حکومت ہند اور ریاستوں کی اہم وزارتیں اور 8 ریاستوں کے چیف سکریٹریز شامل ہوں گے۔

وزیر برائے ایم ڈی او این ای آر، جناب جی کشن ریڈی اور وزیر مملکت جناب بی ایل۔ ورما، محترم سکریٹری، ایم ڈی او این ای آر، شری لوک رنجن، محترم سکریٹری، این ای سی ، جناب  کے-موسیس چلائی نے گوہاٹی میں این ای سی کے 70ویں مکمل اجلاس کے لیے تیاریوں اور طریقہ کار کا جائزہ لیا۔

دو روزہ اجلاس کے دوران مختلف ترقیاتی اقدامات اور شمال مشرقی خطہ کے مستقبل کے منصوبوں پر ڈونئر کی وزارت، این ای سی، ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ منتخب مرکزی وزارتوں کی طرف سے پیشکشیں (پریزینٹیشنز) ہوں گی۔ توقع ہے کہ مکمل اجلاس سے شمال مشرقی خطہ میں مختلف پروجیکٹوں کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا، جاری پروجیکٹوں کی پیشرفت کو دانستہ اور تیز کیا جائے گا، 69ویں مکمل میٹنگ کی کارروائی، شمال مشرقی خطے میں مرکزی وزارتوں کے اخراجات اور مالیاتی مدت کے منصوبے سال 2022-23 اور اس سے آگے کی تصدیق ہوگی۔

پہلے دن کی میٹنگوں میں شمال مشرقی خطے کی ترقی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی، اس کے بعد معززین کے خطابات ہوئے۔ این ای سی اور اس کی تنظیموں کے منصوبے کے ساتھ ساتھ این ای آر کے لیے وژن اور حکمت عملی پر گروتھ انجن، الائنڈ وژن پر سیشنز ہوئے۔

پورے این ای آر کے ریاستی چیف سکریٹریوں نے اپنی اپنی ریاستوں کی 'ترجیحات اور کامیابی کی کہانیوں' پر اپنی پریزنٹیشنز دیں اور ' ٹیلی کام، براڈ بینڈ اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے علاقائی منصوبہ بندی، بنیادی شعبے کی ترقی اور سیاحت جیسے اہم موضوعات پر غور کیاگیا۔

تقریب کے چائے کے بعد کے حصے میں آف فارم لائیولی ہڈز، معاشرے  کی صلاحیت اور خدمات، گاؤں کی سطح کی منصوبہ بندی اور سیچوریشن اور خطے میں ترقی کے لیے سرمائے کا جامع جائزہ شامل تھے۔ حکومتی نمائندوں کی طرف سے اہم نکات اور تاثرات کا نوٹس لینے کے بعد پہلے دن کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد ثقافتی پروگرام اور عشائیہ ہوا۔

تمام آٹھ شمال مشرقی ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کے سینئر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں کوششیں جاری ہیں، جو شمال مشرقی خطہ میں امن اور خوشحالی لانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ . انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی ہندوستان اپنے 'امرت وقت' میں داخل ہو چکا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز، چاہے وہ مرکز ہو یا ریاست، کو اس کا مکمل فائدہ اٹھانے اور خطے میں ترقی اور ترقی کے تمام امکانات کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

سکریٹری، ایم ڈونئر ، جناب لوک رنجن نے مکمل اجلاس میں تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور 'ہمارے ملک کے ترقی کے انجن کے طور پر شمالی مشرقی خطہ کے لیے وژن اور حکمت عملی' پر اپنی پیشکش پیش دی، جس میں حالیہ اصلاحات اور خطے کی پائیدار اور تیز رفتار ترقی کے لیے توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں پر روشنی ڈالی گئی۔

سوشل میڈیا پوسٹس کے لنکس:-

****************

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11189


(Release ID: 1866222) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi