صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے  چنڈی گڑھ میں ہندوستانی فضائیہ کی 90 ویں سالانہ تقریبات میں اور پنجاب راج بھون میں شہری استقبالیہ میں شرکت کی

Posted On: 08 OCT 2022 8:55PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (8 اکتوبر 2022) چنڈی گڑھ میں سکھنا لیک میں ہندوستانی فضائیہ کی 90 ویں سالانہ  تقریبات میں شرکت کی۔

بعد میں شام کو صدر جمہوریہ نے پنجاب راج بھون میں اپنے  اعزاز میں دیئے گئے  ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر  جمہوریہ نے کہا کہ سماجی اور مذہبی اصلاحات سے لے کر جنگ آزادی تک، زرعی انقلاب سے لے کر صنعتی ترقی تک، پنجاب اور ہریانہ کے اس خطہ نے بہت اہم رول ادا کیا ہے۔ جن ریاستوں کی راجدھانی چنڈی گڑھ ہے انہوں نے ہندوستانی زراعت کی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ 1960 کی دہائی میں جب ہمارا ملک خوراک کے بحران سے گزر رہا تھا، پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں نے سبز انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ سبز انقلاب نے ملک کے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ چنڈی گڑھ پنجاب پانچ دریاؤں والی  ریاست  اور ہریانہ  اور  شریمد بھگوت گیتا کے گہوارے ہریانہ دونوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ اسے دونوں ریاستوں کا راجدھانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دونوں ریاستوں کے لوگ تعلیم، روزگار، طبی اور بہت سی دیگر وجوہات سے چنڈی گڑھ آتے ہیں۔ اس لیے چنڈی گڑھ کا پنجاب اور ہریانہ کے لوگوں کی زندگیوں میں بہت اہم مقام ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر سال سردیوں کے موسم میں پورے ملک بالخصوص اس خطے میں ایئر کوالٹی انڈیکس سے متعلق مسئلہ زیر بحث آتا ہے۔ آلودگی کے برے اثرات سے ہر کوئی دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی طرز زندگی کی بنیاد فطرت کے ساتھ انسانوں کی ہم آہنگی رہی ہے۔ فطرت کے ساتھ زندگی گزارنے کے فن میں نوع انسانی کی بھلائی مضمر ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام خطے چنڈی گڑھ کے ساتھ  پنجاب اور ہریانہ کو قدرت نے بہت سے منفرد تحفوں سے نوازا ہے۔ ان کی قدر کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہمیں ان تمام طریقوں کو چھوڑ دینا چاہیے، جو فطرت کے مطابق نہیں ہیں اور جن سے آلودگی پھیلتی ہے۔ یہ ہم سب پر لاگو ہوتا ہے۔ ہمیں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کا بھی سہارا لینا چاہیے۔

خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں ہم درگا، لکشمی، کالی اور چنڈی کی شکل میں دیویوں کی پوجا کرتے ہیں۔ ہم اپنے گاؤں میں داخل ہونے سے پہلے گرام دیوی سے پرارتھنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرد اور خواتین ہمارے ملک کے دو مساوی اسٹیک ہولڈر ہیں۔ انہیں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین عزم اور محنت کے ساتھ تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ گاؤوں میں بھی آج کل لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے اور اپنا کریئر بنانے کے زیادہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں خدمات انجام دینے سے لے کر لڑاکا طیارے کی پائلٹ بننے تک آج خواتین ہر جگہ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کی آگے بڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی کے تاکہ ہمارا ملک آگے بڑھ سکے۔

صدر جمہوریہ  کی تقریر دیکھنے کے لیے  برائےمہربانی یہاں کلک کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2022۔10۔09)

U-11197

                            


(Release ID: 1866215) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi