سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے سرکاری نوکری والی ذہنیت کو اسٹارٹ اپ ثقافت کےلئے رخنہ بتایا


ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نےجموں میں زراعت،خوشبو ،ڈیری، فارما،آئی ٹی،کمپیوٹر اور مواصلات  کے شعبوں پر محیط  اپنی طرح کے پہلے  ایکسپو  کا افتتاح کیا

جناب  سنگھ  نے کہا،جنوب کے مقابلے شمالی بھارت میں اسٹارٹ –اپ کلچر ابھی نوجوانوں  اور کاروباری افراد کی توقعات  سے تعلق نہیں بنا سکا ہے،جس نے عالمی سطح پر تصدیق حاصل کرتے ہوئے اسٹارٹ اپ کی ایک چین بناکر شاندار سبقت حاصل کی ہے

گزشتہ چند برسوں میں ملک میں ایگری-ٹیک اسٹارٹ –اپس  کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے،جس نے سپلائی چین  سسٹم،کولنگ  اور ریفریجریشن،بیجوں کا نظام اور تقسیم سے متعلق مسئلوں کو حل کرنے کےعلاوہ  کاشت کاروں کو بازار کی وسیع  رینج تک رسائی فراہم کرنے میں مدد کی ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 30 SEP 2022 3:56PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنولوجی  اور ارتھ سائنس  کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پی ایم،عملہ،عوامی شکایات،پینشن ،جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ،ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرکاری نوکری  کی ذہنیت  اسٹارٹ اپ کلچر  میں رخنہ پیدا  کررہی ہے،خاص طورپر شمالی ہندوستان میں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے  مستقبل کا ویژن اسٹارٹ اپ  دینے کےلئے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی ہے،جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر 2015 میں لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں ‘اسٹارٹ –اپ انڈیااسٹینڈ اپ انڈیا’ کا نعرہ دیا تھا،جس نے  لوگوں میں بیداری پیدا کی،جس کے نتیجہ میں بھارت میں اسٹارٹ اپ کی تعداد 2022 میں 100 سے زیادہ یونی کارن  کے ساتھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی  ہے جو 2014 میں صرف 350 تھی اور وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت نے اسٹارٹ اپ کی دنیا میں تیسری رینکنگ  بھی حاصل کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MS7A.jpg

 

جموں میں زراعت، خوشبو، ڈیری، فارما، آئی ٹی، کمپیوٹر اور مواصلات کے شعبوں کا احاطہ کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی اسٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح کرتے ہوئے جناب  سنگھ  نے کہا،جنوب کے مقابلے شمالی بھارت میں اسٹارٹ –اپ کلچر ابھی نوجوانوں  اور کاروباری افراد کی توقعات  سے تعلق نہیں بنا سکا ہے،جس نے عالمی سطح پر تصدیق حاصل کرتے ہوئے اسٹارٹ اپ کی ایک چین بناکر شاندار سبقت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے نوجوان کاروباری افراد کے کچھ مثالی کاموں پر توجہ مرکوز کرنا بہت ضروری ہے جنہوں نے ایم این سیز کی منافع بخش ملازمتوں کو چھوڑ کر اپنا اسٹارٹ اپ شروع کیا ہے کیونکہ ان نوجوان کاروباری افراد کو مستقبل میں اس شعبے میں مزید صلاحیت نظر آتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسٹارٹ اپ مہم نسبتاً سست رہی ہے، حالانکہ ہندوستان میں 'پرپل ریوولیوشن' جموں و کشمیر میں پیدا ہوا تھا اور جموں و کشمیر بھی خوشبو کی عظیم مہم کی جائے پیدائش رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈیری اور فارما کے شعبوں کے علاوہ زراعت پر مبنی مختلف اسٹارٹ اپس کی کامیابی کی کہانیوں کے ذریعے اس کے مثبت  اثرات کو محسوس کیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YYZO.jpg

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بینگلورو  اور چنئی  جیسے شہروں کو بھارت میں اسٹارٹ اپ کا بوم لانے والے مقامات کے طور پر نشاندہی کی اور کہا کہ  5جی ،آرٹیفیشیل انٹیلی جنس  ،ڈرون ،سیمی کنڈکٹر ،بلاک ،سبز توانائی اور خلائی معیشت جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرکے انویٹرس ،انکیوبیٹرس  اور کاروباری اپنی عالمی پہچان بنا رہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان کی قیادت میں مختلف وزارتیں  اور محکمے اسٹارٹ اپ مصنوعات کو بازار تک پہنچانے  کےلئے مالی مدد کے ساتھ ساتھ تکنیکی  مدد اور سہولیات دونوں  مہیا کراتے ہوئے  بہترین تعاون دے رہے ہیں،جس میں ذریعہ معاش کا ایک  بہترین موقع  بھی موجود ہے۔لیکن  بدقسمتی سے،خاص طورپر  اس شعبہ کے لوگ اور کوئی دیگر ممکنہ افراد اس کا فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں کیونکہ ان میں بیداری کی کمی ہے،حالانکہ سبھی معلومات ویب سائٹوں اور پورٹلوں پر دستیاب ہیں۔

ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھلے ہی اسٹارٹ اپ مودی حکومت کی اعلی ترجیحات مین سے ایک ہیں لیکن کچھ علاقوں کے لوگو اس کا فائدہ نہیں اٹھا پارہے ہیں۔انہوں نے میڈیا اہلکاروں سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کو اس طرف لانے کی کوشش کریں اور نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کےلئے ہفتے میں کم از کم ایک بار اسٹارٹ اپ کی کامیابی کی کہانیاں پیش کریں۔

زرعی ٹیکنولوجی اسٹارٹ اپ کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ زراعت  ہندوستانی معیشت  کا بہت ہی اہم ستون رہا ہے کیونکہ ہندوستان کی 54فیصد آبادی  مکمل طورپر اس پر منحصر  ہے اور یہ مجموعی گھریلو پیداوار  کا تقریباً 20فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ایس آئی آر کے ذریعہ جموں وکشمیر میں ‘اروما میشن آف لیوینڈر’ نامی مہم کے ذریعہ سے زراعت  کو فروغ دینے والی کامیابی  کی کہانی کو دیگر ریاستوں میں بھی نافذ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر جتیندر  سنگھ نے کہا کہ  پچھلے کچھ برسوں میں ملک میں زرعی –تکنیک اسٹارٹ اپ  کی ایک نئی لہر بھر کر سامنے آئی ہے اور یہ اسٹارٹ اپ  سپلائی چین نظام، کولنگ اور ریفریجریشن،بیج نظام اور تقسیم سے متعلق مسائل کا حل کررہے ہیں،اس کے علاوہ کسانوں  کو بازاروں کی ایک تفصیلی چین تک پہنچنے میں مدد بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کاروباری اب آئی ٹی شعبہ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں  کی نوکریاں چھوڑ رہے ہیں اور اپنا اسٹارٹ اپ قائم کررہے ہیں کیونکہ ان نوجوان کاروباریوں کو اب یہ سمجھ آنے لگا ہے کہ ان کےلئے اسٹارٹ اپ فائدے مند ہے اور زراعت جیسے شعبہ  میں سرمایہ کاری کرنا  بہت ہی کم جوکھم والا اور فائدے مند کاروبار ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z0Y1.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ فصل  کی تشخیص کو فروغ دینے ،زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز  کرنے،کیڑے مار دواؤں اور غذائی عناصر  کے چھڑکاؤ  کو فروغ دینے کےلئے  ‘کسان ڈرون’ کو بڑے پیمانے پر اپنایا جا سکتا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکنولوجیز کا استعمال کرتے ہوئے  اسرائیل ،چین اور امریکہ جیسے ملکوں نے اپنے یہاں زرعی  روایات کو تبدیل کردیا ہے۔

اس ایکسپو  میں شامل ہونے والے کچھ اہم اسٹارٹ اپ ہیں-انمول شکتی فارمر پروڈیوسر کمپنی لیمیٹڈ،فرمین ٹیک لیبز پرائیویٹ لیمیٹڈ،مرین گیٹ انکیوبیشن سینٹر (میجک)،ورندا ایگری فارم  ٹیکنولوجیز،وینکس  ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لیمیٹڈ،اروما ،بھاردرواہ،اربن  ایئر لیبز ،پہاڑی امرت ،اہوجا انجینئرنگ سروسز پرائیویٹ لیمیٹڈ،جینیٹکو ریسرچ اینڈ ڈائگنوسٹکس،اسکین پوائنٹ جیومیٹکس لیمیٹڈ،پیراڈوکس  سونک اسپیس  ریسرچ اسوسی ایشن (پی ایس ایس آر انڈیا)،پیراڈوکس سونک اسپیس  ریسرچ اسوسی ایشن(پی ایس ایس آر انڈیا)،سینگاتھالی بائو  فائبر پرائیویٹ لیمیٹڈ،ارتھ ٹیک ری نیوایبلس ایل ایل پی،کیدورا انوویشنز پرائیویٹ لیمیٹڈ،ورڈنٹ امپیکٹ  پرائیویٹ لیمیٹڈ(اس سے پہلے اسے اسٹار اسکل  کنسلٹنسی  پرائیویٹ لیمیٹڈ کے طورپر جانا جاتاتھا)،سائن ٹیک ٹیکنولوجیز پرائیویٹ لیمیٹڈ،ہمالیہ  ایسیشیل آئل پروڈیوسر کمپنی لیمیٹڈ ،ایس آر این اے ایس  او پی ایس پرائیویٹ لیمیٹڈ ،جے کے اروما لیمیٹڈ،گیئر ٹیکنولوجیز ،یو بریتھ ،ایسپیل کین پرائیویٹ لیمیٹڈ ،سورج شری کیمیکلز ،ساحل  ایئریز اینڈ بییویز  پروڈکٹ ،کشمیر ٹروٹ ،یوکتیکا  بائو ٹیک،ردرا شکتی ہربس پرائیویٹ لیمیٹڈ۔

***********

ش ح ۔  ا  م ۔

U. No.11144


(Release ID: 1865792) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi