وزارت خزانہ
اپریل تا جون (مالی سال 23-2022کی پہلی سہ ماہی ) کے لئے سرکاری قرض بندوبست کی رپورٹ
Posted On:
30 SEP 2022 7:59PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے نے بجٹ ڈویژن کا سرکاری قرض بندوبست کا شعبہ (پی ڈی ایم سی) سال 11-2010کی پہلی سہ ماہی یعنی اپریل تا جون سے باقاعدہ ہرسہ ماہی کے لئے قرض بندوبست پر رپورٹ جاری کررہا ہے۔موجودہ رپورٹ اپریل تا جون (ایف وائی 23 کی پہلی سہ ماہی ) پرمبنی ہے۔
مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مرکزی حکومت نے مقررہ تاریخ کی تمسکات کے ذریعہ 390000 کروڑروپے کی رقم حاصل کی ہے جبکہ مالی سال 22 کی پہلی سہ ماہی میں یہ رقم 318493 کروڑروپے تھی جبکہ پچھلے تمسکات کی ادائیگی 134989.71 کروڑروپے تھی۔بنیادی طور پرتمسکات کے اجرا میں ایف وائی -23 کی پہلی سہ ماہی میں 6.95 فیصدکا اضافہ ہوا ہے جو ایف وائی 22 کی چوتھی سہ ماہی میں 6.66 فیصد تھی۔اسی طرح مقررہ تاریخ کی تمسکات کے نئے اجرا کی میچیورٹی کا اوسط ایف وائی 22 کی چوتھی سہ ماہی میں 17.56 سال کے مقابلے ایف وائی 23 کی پہلی سہ ماہی میں 15.69 برس ہوگیا ہے۔ اپریل تا جون 2022 کے دوران مرکزی حکومت نے کیش مینجمنٹ بل کے ذریعہ کوئی رقم حاصل نہیں کی ہے۔ سہ ماہی کے دوران ریزروبینک نے سرکاری تمسکات کے لئے کوئی اوپن مارکیٹ آپریشن نہیں کیا۔سہ ماہی کے دوران مارجنل اسٹینڈنگ فیسلٹی اور اسپیشل لکویڈیٹی فیسلٹی سمیت لکویڈٹی ایڈجسٹمنٹ فیسلٹی (ایل اے ایف ) کے تحت آر بی آئی کے ذریعہ حاصل کی گئی نقد رقم کا یومیہ اوسط 452405.87 کروڑروپے رہا ۔
عبوری اعداد وشمار کے مطابق ،حکومت کی کل مجموعی دین دینداریاں (پبلک اکاؤنٹ کے تحت دینداریوں سمیت ) مارچ 2022 کے آخر میں13958774 کروڑروپے کے مقابلے بڑھ کر جون 2022 کے آخر میں14572956کروڑڑوپے ہوگئیں۔ اس سے ایف وائی 23 کی پہلی سہ ماہی میں ہرسہ ماہی کے مقابلے 4.40 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔مقررہ تاریخ والی تمسکات کا تقریباََ 28.9 فیصد کی میچیورٹی میں پانچ سال سے بھی کم کا عرصہ باقی ہے۔
ثانوی مارکیٹ میں جی سکیورٹی کی ایف وائی 23 کی پہلی سہ ماہی میں سرکاری تمسکات کے نفع میں ایف وائی 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سپلائی میں اضافے کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔
ثانوی مارکیٹ میں سہ ماہی کے دوران دس سال کی بینچ مارک سکیورٹی میں زیادہ ٹریڈنگ کی وجہ سے 10-7 سال کی میچیورٹی کے زمرے میں تجارتی سرگرمیاں مرکوز رہیں۔سہ ماہی کےدوران ثانوی مارکیٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کے بینک ٹریڈنگ کے زمرے میں سب سے اوپر رہے ۔مرکزی حکومت کی سکیورٹیز کی ملکیت کے رجحان سے ظاہرہوتا ہے کہ جون 2022 کے آخر میں تجارتی بینکوں کی حصہ داری 38.04 فیصدرہی جبکہ یہ مارچ 2022 کے آخر میں 37.75 فیصد تھی۔
*************
ش ح۔و ا۔ رم
U-11143
(Release ID: 1865775)
Visitor Counter : 122