وزارت خزانہ
پنشن فنڈز کو منضبط کرنے اور اس کے فروغ سے متعلق اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے ) کل نیشنل پنشن سسٹم دیوس (این پی ایس دیوس) منائے گی تاکہ پنشن اور ریٹائرمنٹ سے متعلق منصوبہ بندی کو فروغ دیا جاسکے
Posted On:
30 SEP 2022 8:06PM by PIB Delhi
پنشن فنڈز کو منضبط کرنے اور اس کے فروغ سے متعلق اتھارٹی ( (پی ایف آر ڈی اے) نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ پنشن کو منضبط کرنے والا ادارہ یکم اکتوبر کو نیشنل پنشن سسٹم دیوس (این پی ایس دیوس ) کے طور پر منائے گا تاکہ بھارت کے باشندوں میں پنشن اور ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی کو فروغ دیا جا سکے اور ریٹائرمنٹ کے بعد مالی طور پر خودانحصاری سے لطف اندوز ہو اجاسکے۔ پی ایف آر ڈی اے ادارہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس مہم کو فروغ دے رہا ہے۔
پنشن کو منضبط کرنے کا مقصد ہر شہری (کام کرنے والے پیشہ ور افراد اور خود ملازمت پیشہ افراد) کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے لیے مالی طور پر بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر پنشن کارپس بنانے کی منصوبہ بندی کرسکیں۔ این پی ایس میں شامل افراد ٹیکس میں چھوٹ کے فوائد سے لطف اندوز ہوسکیں گے، کمپاؤنڈنگ کی طاقت اور ریٹائرمنٹ کے بعد باقاعدہ آمدنی کے فوائد حاصل کرسکیں گے۔
پی ایف آر ڈی اے کے صدر نشیں جناب سپرتیم بندوپادھیائے نے کہا، ’’ہم یکم اکتوبر کو ’’این پی ایس دیوس کو– پنشن پلاننگ کا دن‘‘ کے طور پر منائے جانے پر بے حد خوش ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ہم عوام میں پنشن سے متعلق منصوبہ بندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ایک منضبط ادارے کے طور پر، ہمارا اولین مقصد تمام مجاز شہریوں کا پنشن اسکیم کے تحت احاطہ کرنا ہے تاکہ بھارت کے لیے پنشن یافتہ معاشرے کے وژن کو پورا کیا جا سکے۔"
24 ستمبر 2022 تک، این پی ایس کے تحت صارفین کی کل تعداد 571.86 لاکھ (5.72 کروڑ) ہے اور مینجمنٹ کے تحت کل اثاثہ جات 7,99,467 کروڑ(اے یو ایم) (7.99 ٹریلین) ہے۔
پی ایف آر ڈی اے کے بارے میں
پنشن فنڈز کو منضبط کرنے اور اس کے فروغ سے متعلق اتھارٹی بھارت میں پنشن کی مجموعی نگرانی اور ریگولیشن کے لیے بھارتی حکومت کے وزارت خزانہ کے دائرہ اختیار کے تحت ایک منضبط ادارہ ہے۔ پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 19 ستمبر 2013 کو منظور کیا گیا تھا اور اسے یکم فروری 2014 کو نافذ کیا گیا تھا۔ بھارت، ریاستی حکومتوں اور نجی اداروں/تنظیموں اور غیر منظم شعبوں کے ملازمین کے ذریعہ پی ایف آر ڈی اے پنشن مارکیٹ کی منظم ترقی اور فروغ کو یقینی بنا رہا ہے۔
****
ش ح۔ ش ر ۔ م ص
(Release ID: 1865762)
Visitor Counter : 148