امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز اور بین الاقوامی الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن کے درمیان معیارات کے وسیع تر فروغ کے لیے باہمی تعاون کی کوششیں

Posted On: 06 OCT 2022 6:03PM by PIB Delhi

بین الاقوامی الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن (آئی ای سی) کے سکریٹری جنرل اور سی ای او، مسٹر فلپ میٹزگر نے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی سی) کے حالیہ دورے کے دوران بی آئی ایس  اورآئی ای سی کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل، جناب پرمود کمار تیواری کے ساتھ گہری بات چیت کی اور انڈین اسٹینڈرڈز کمیونٹی کو آئی ای سی کے تکنیکی، پالیسی اور گورننس باڈیز میں مزید قائدانہ عہدوں پر کام کرنے کی ترغیب دی۔

اس وقت، ہندوستان آئی ای سی  سٹینڈرڈائزیشن مینجمنٹ بورڈ (ایس ایم بی) اور مارکیٹ اسٹریٹجی بورڈ(ایم ایس بی) کا رکن ہے، جو کہ آئی ای سی کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے ہیں جو بالترتیب تکنیکی معاملات کے لیے ذمہ دار ہیں اور مستقبل کے کام کے لیے متعلقہ مضامین کے شعبوں کی شناخت کے لیے ذمہ دار ہیں۔ ہندوستان تکنیکی کمیٹیوں(ٹی سی) ، ذیلی کمیٹیوں(ایس سی) اور ان کے گروپوں میں اپنی شرکت کے ذریعے آئی ای سی کے تکنیکی کام میں بھی  اپنا تعاون دیتا ہے۔

بات چیت کے دوران، بی آئی ایس حکام نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ دونوں تنظیمیں کس طرح گہرائی کے ساتھ کام کر سکتی ہیں اور معیارات کو فروغ دے سکتی ہیں۔ جناب میٹزگر نے آئی ای سی گورننس باڈیز میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کمیونٹی کے ممبران کی ضروریات اور توقعات کو پورا کرنے کے لئے ہندوستانی معیارات کی کمیونٹی کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ متعلقہ صنعتی انجمنوں کے نمائندوں نے ہندوستانی نقطہ نظر سے آئی ای سی کی اہمیت اور بی آئی ایس  اور آئی ای سی کے درمیان مزید تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو جنیوا میں مقیم الیکٹریکل اور الیکٹرانکس کے شعبے میں بین الاقوامی معیارات تیار کرتی ہے۔ ہندوستان  انڈیا انڈین نیشنل کمیٹی آف آئی ای سی (آئی این سی۔آئی ای سی) کے ذریعے آئی ای سی  کے کام  میں حصہ لے رہا ہے اور تعاون کر رہا ہے۔ ڈی جی،  بی آئی ایس آئی این سی۔آئی ای سی کے صدر ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11123



(Release ID: 1865714) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi