صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت اب فوری او پی ڈی رجسٹریشن ممکن ہے


اے بی ڈی ایم  نے لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج (ایل ایچ ایم سی) اور محترمہ سوچیتا کرپلانی ہسپتال(ایس ایس کے ایچ) ہسپتال نئی دہلی میں

کیو آر کوڈ پر مبنی تیز رفتار او پی ڈی رجسٹریشن سروس متعارف کرائی

نئی دہلی میں صحت کی مزید سہولیات  اے بی ڈی ایم کے ذریعے چلنے والی کیو آر کوڈ پر مبنی او پی ڈی رجسٹریشن خدمات پیش کرتی ہے

Posted On: 06 OCT 2022 5:44PM by PIB Delhi

قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) اپنی فلیگ شپ اسکیم آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے تحت لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج(ایل ایچ ایم سی) اورنئی دہلی میں محترمہ سوچیتا کرپلانی ہسپتال(ایس ایس کے ایچ)  کے نئے اوپی ڈی بلاک میں تیز تر او پی ڈی  رجسٹریشن خدمات پائلٹ یعنی تجرباتی طور پر شروع کر رہی ہے۔ یہ خدمت پرانے اور نئے مریضوں کو صرف ایک کیو آر کوڈ اسکین کرنے اور اپنی آبادیاتی تفصیلات جیسے نام، والد کا نام، عمر، جنس، پتہ، موبائل نمبر وغیرہ ہسپتال کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ او پی ڈی  رجسٹریشن کاؤنٹر پر لگنے والے وقت کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے، ہسپتال کے ریکارڈ میں درست ڈیٹا فراہم کرتی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ لمبی قطاروں میں انتظار کرنے سے بچاتی ہے۔ اس خدمت کو جلد ہی دیگر صحت کی سہولیات اور محکموں تک پھیلانے کا منصوبہ ہے۔

کیو آر کوڈ پر مبنی او پی ڈی رجسٹریشن سروس مریضوں کو اپنے موبائل فون (فون کیمرہ/ سکینر/ اےبی ایچ اے/ ایپ/ آروگیہ سیٹو ایپ/ یا کسی اور اےبی ڈی ایم  فعال ایپ کا استعمال کرتے ہوئے) ہسپتال کے منفرد کیو آر  کوڈ کو اسکین کرنے اور اپنی پروفائل کی تفصیلات ہسپتال کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ . پروفائل شیئر ہونے کے بعد، ہسپتال ایک ٹوکن نمبر (قطار نمبر) فراہم کرتا ہے۔ تیار کردہ ٹوکن مریض کی منتخب کردہ ایپ کو اطلاع کے طور پر بھیجا جاتا ہے اور مریضوں کی آسانی کے لیے اوپی ڈی  رجسٹریشن کاؤنٹر پر رکھی گئی اسکرینوں پر بھی دکھایا جاتا ہے۔ ان کے ٹوکن نمبر کے مطابق، مریض رجسٹریشن کاؤنٹر پر جا سکتا ہے اور ڈاکٹر کے مشورے کے لیے براہ راست اپنی آؤٹ پیشنٹ سلپ (او پی سلپ) جمع کر سکتا ہے کیونکہ ان کی تفصیلات رجسٹریشن کاؤنٹر پر پہلے سے موجود ہیں۔

اس خدمت کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر آر ایس  شرما، سی ای او، این ایچ اے نے کہا - "اےبی ڈی ایم  کے تحت، ہم عمل کو آسان بنانے اور صحت کی دیکھ بھال کو مزید موثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ کیو آر کوڈ پر مبنی تیز رفتار او پی ڈی رجسٹریشن سروس اس سمت میں ایک قدم ہے۔ اس نے ایل ایچ ایم سی  اور ایس ایس کے ایچ  میں اس پائلٹ کے 15 دنوں کے اندر اندر 2200 سے زیادہ مریضوں کو انتظار کے وقت اور رجسٹریشن کاؤنٹر پر کم سے کم وقت کے ساتھ لمبی قطاروں سے بچنے میں مدد کی۔ براہ راست پروفائل شیئرنگ نے مریضوں کے ریکارڈ میں اعلیٰ سطح کی درستگی حاصل کرنے میں بھی مدد کی ہے۔ ہماری ٹیم صحت کی دیگر سہولیات اور محکموں کے ساتھ مل کر اس خدمت کو بڑھانے اور مزید مریضوں کی مدد کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔"

اے بی ڈی ایم ٹیم نے  ایس ایس کے ایچ/ ایل ایچ ایم سی کی ٹیم کے ساتھ مل کر اپنے او پی ڈی بلاک کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی تیز تر رجسٹریشن خدمت قائم کرنے کے لیے کام کیا۔ مریضوں کے انتظار کے وقت کو نمایاں طور پر کم کرنے کے لیے مناسب پیغام رسانی اور کیوسک لگائے گئے تھے۔ مزید، مریضوں کی مدد کے لیے، معاون عملے کو بھی تعینات کیا گیا تاکہ وہ اس سروس کو استعمال کرنے کے اقدامات اور فوائد کو سمجھ سکیں۔ ٹیم نے مریضوں کو اپنا آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ یا اےبی ایچ اے  نمبر بنانے میں بھی مدد کی جو ان کے صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔ ان خدمات کو اب مزید صحت کی سہولیات جیسے ہسپتالوں، کلینکوں، تشخیصی لیبز وغیرہ تک بڑھایا جائے گا تاکہ مریضوں کا وقت اور کوششیں بچ سکیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11121

 



(Release ID: 1865711) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Marathi , Hindi