نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

قومی کھیل: ہرتیکا شری رام نے  غوطہ خوری  میں دوسرا گولڈمیڈل جیتا، زیل دیسائی نے گجرات کی تعداد میں ایک اور  طلائی تمغہ  کا اضافہ کیا

Posted On: 05 OCT 2022 8:50PM by PIB Delhi

پسندیدہ ہرتیکا شری رام (مہاراشٹر) بدھ کو راجکوٹ کے سردار پٹیل ایکواٹکس کمپلیکس میں خواتین کے 10 میٹر پلیٹ فارم ایونٹ میں جیت کر قومی کھیلوں کے  ڈائیونگ مقابلے میں گولڈ میڈل  حاصل کرکے اپنی  ہیٹ ٹرک کو دہرایا ۔

تین دنوں میں یہ ان کا دوسرا گولڈ ہے، اور  قومی کھیلوں کے چار ایڈیشن  ان کا 10واں تاج ہے۔

ممبئی میں مقیم ریلوے غوطہ خور، جو سولاپور سے تعلق رکھتی ہیں، اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی تھیں لیکن  انہوں نے ٹائٹل جیتنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 179.30 پوائنٹس حاصل کیے۔ پالک شرما (مدھیہ پردیش) نے 175.10 پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور ایشا واگھموڑے (مہاراشٹرا) نے 172.35 پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ تینوں نے 48 گھنٹے پہلے 3 ایم اسپرنگ بورڈ مقابلے میں اسی ترتیب سے کامیابی حاصل کی تھی۔

‘‘آج میں اپنی بہترین حالت میں نہیں تھی اور میں نے کچھ غوطے لگانے میں غلطی کی۔ پیٹ میں کچھ خرابی  تھی اور میں نے سوچا کہ مجھے چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔ لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں اس کے باوجود طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی،’’ اس نے  یہ بات  یہاں  دوسرا طلائی تمغہ جیتنے میں سروسز کے مردغوطہ خور سدھارتھ پردیشی کو پچھاڑنے کے بعد کہی۔

دریں اثنا، احمد آباد کے ریور فرنٹ اسپورٹس ڈیولپمنٹ کمپلیکس میں، زیل دیسائی  نےگجرات کے آنے والے  نےٹینس کھلاڑی تجربہ کار انکیتا رینا کی غیر موجودگی میں ریاست کو خواتین کے سنگلز کا طلائی تمغہ برقرار رکھنے میں مدد کی۔ تیسرےسیڈ میں  زیل کرناٹک کے شرمدا بالو پر 6-2، 3-2 سے آگے تھا جو بعد میں ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے میچ ہار گیا۔

زیل نے پورے کھیل  پر غلبہ حاصل کیا، اور اس نے اپنے معیاری گراؤنڈ اسٹروک کی بدولت ابتدائی سیٹ آسانی سے جیت لیا۔ شرمدا بالو نے دوسرے سیٹ کے پہلے دو گیمز جیت کر اسے دباؤ میں رکھنے میں کامیابی حاصل کی ،لیکن تیسرے سیٹ میں مقامی لڑکی نے تیزی سے بریک بیک کر لیا۔

اوور ہیڈ شاٹ لینے کے دوران شرمڈا کا ٹخنہ مڑ گیا،  اور اس نےمیڈیکل ٹائم آؤٹ لیا اور اس کے بعد اپنے کھیل کو  جاری رکھنے کی کوشش کی۔ لیکن اس کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کے ساتھ، اس نے اگلے گیم میں اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکا۔

زیل ڈیسائی نے کہا‘‘میں آج سونے کا تمغہ جیت کر بہت خوش ہوں۔ ہوم ٹرف پر اتنی حمایت کے ساتھ کھیلنا بہت خاص تھا،’’ اس نے مزید کہا‘‘میں احمد آباد کی گرمی کا عادی ہوں اور ان میں سے کچھ کے خلاف کھیلتے ہوئے اس نے میری  بڑی مدد کی۔’’

زیل نے ان منتظمین کی بھی تعریف کی جو صرف تین مہینوں میں قومی کھیلوں کا انعقاد کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت سے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں گئی ہوں اور میں کہہ سکتی ہوں کہ یہاں کی سہولیات ان میں سے زیادہ تر کے برابر ہیں۔ یہ قابل ستائش ہے کہ یہ تمام انتظامات ریاستی حکومت کی طرف سے محض صرف تین مہینوں میں کئے گئے۔

تمل ناڈو کے منیش سریش کمار نے بھی ابتدائی سیٹ جیتنے کے بعد مہاراشٹر کے ارجن کڈھے کو درپیش جسمانی تکلیف اور پسلیوں کے درد سے فائدہ اٹھایا۔ دوسرے سیٹ میں میڈیکل ٹائم آؤٹ لینے کے بعد وہ اس رفتار کو برقرار نہیں رکھ سکے اور منیش سریش کمار نے 2-6، 6-1، 6-3 سے  یہ سیٹ  آسانی سے جیت لیا ۔

راجکوٹ میں، دو قومی کھیلوں کے ریکارڈ کو توڑ دیا گیا کیونکہ ہندوستانی تیراکی کے سب سے بڑے ناموں نے پول میں ایک بار پھر لہریں پیدا کر دیں۔ آسام کی آستھا چودھری، جنہوں نے پہلے دن ایک ریکارڈ کے ساتھ خواتین کی 100 میٹر بٹر فلائی میں طلائی تمغہ جیتا تھا، نے 200 میٹر بٹر فلائی کی ہیٹ میں رچا مشرا کے 2:21.66 کے نشان کو 2:21.52 جیتنے کی کوشش  کوکم  کردیا ۔

پنجاب کی چاہت اروڑہ نے بھی خواتین کے 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں 33.17 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ  کھیل  کا نیا نشان قائم کیا، جس نے اے وی جیوینا (تمل ناڈو) کے مقرر کردہ 34.43 سیکنڈ کے پرانے وقت کو  توڑ دیا۔ چاہت نے دوسرے دن 200 میٹر بریسٹ اسٹروک میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

نتائج (فائنل):

غوطہ خوری

خواتین کا 10 میٹر پلیٹ فارم: 1. ہرتیکا شری رام (مہاراشٹر) 179.30 پوائنٹس؛ 2. پالک شرما (مدھیہ پردیش) 175.10; 3. ایشا واگھموڑے (مہاراشٹر) 172.35۔

ٹینس

مردوں کے سنگلز: منیش سریش کمار (تمل ناڈو) نے ارجن کڈھے (مہاراشٹرا) کو 2-6، 6-1، 6-3 سے شکست دی۔ کانسے کے تمغے: ایس ڈی پرجول دیو (کرناٹک) اور جی منیش (کرناٹک)۔

خواتین کے سنگلز: زیل دیسائی (گجرات) نے شرمدا بالو (کرناٹک) کو 6-2 سے شکست دی،  شرمڈا بالو کو کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا: یوبرانی بنرجی (مغربی بنگال) اور رتوجا بھوسلے (مہاراشٹر) کو کانسہ کا تمغہ۔

دیگر نتائج:

تیر اندازی (مرکب)

مرد

انفرادی: کانسی کا تمغہ پلے آف: گروندر سنگھ (پنجاب) نے امیش سنگھ (اتراکھنڈ) کو 141-140 سے شکست دی۔

ٹیم: مہاراشٹر نے اتراکھنڈ کو 230-220 سے ہرایا۔

خواتین

انفرادی: ساکشی چودھری (اتر پردیش) نے پرنیت کور (پنجاب) کو 143-140 سے شکست دی۔

ٹیم: کانسے کا تمغہ پلے آف: پنجاب نے دہلی کو 224-221 سے ہرایا۔

مخلوط ٹیم: کانسے کا تمغہ پلے آف: اتر پردیش نے آندھرا پردیش کو 152-151 سے ہرایا۔

بیڈمنٹن

مردوں کے سنگلز (سیمی فائنل): بی سائی پرنیت (تلنگانہ) نے ایم راگھو (کرناٹک) کو 21-12، 21-19 سے شکست دی۔ ایم متھن (کرناٹک) نے آریامن ٹنڈن (گجرات) کو 21-9، 11-21 سے شکست دی۔

خواتین کے سنگلز (سیمی فائنل): مالویکا بنسوڈ (مہاراشٹر) نے ادیتی بھٹ (اتراکھنڈ) کو 21-10، 19-21، 21-13 سے شکست دی۔ آکرشی کشیپ (چھتیس گڑھ) نے تانیا ہیمنتھ (کرناٹک) کو 21-9، 21-15 سے شکست دی۔

خواتین کے ڈبلز (سیمی فائنل): سکی ریڈی اور گایتری گوپی چند پلیلا (تلنگانہ) بی ٹی کاویہ گپتا اور خوشی گپتا (دہلی) 21-16، 21-17؛  اورشیکھا گوتم اور اشونی بھٹ (کرناٹک) نے مہرین رضا اور آرتھی سارہ سنیل (کیرالہ) کو 23-21، 21-11 سے شکست دی۔

مردوں کے ڈبلز (سیمی فائنل): پی ایس روی کرشنا اور سنکر پرساد ادے کمار (کیرالہ) نے ایچ وی نتھن اور ویبھو (کرناٹک) کو 21-17، 21-14 سے شکست دی۔ ہری ہرن امساکارونن اور روبن کمار (تامل ناڈو) نے شیام پرساد اور ایس سنجیت (کیرالہ) کو 21-19، 21-16 سے شکست دی۔

مکسڈ ڈبلز (سیمی فائنل): سائی پراتیک اور اشونی پونپا (کرناٹک) نے ہری ہرن امساکارونن اور وی آر نردھنا (تمل ناڈو) کو 23-21، 13-21، 21-19 سے شکست دی۔ روہن کپور اور کنیکا کنول (دہلی) نے ایس سنجیت اور ٹی آر گوری کرشنا (کیرالہ) کو 24-22، 21-18 سے شکست دی۔

باسکٹ بال (5 5 ایکس)

مردوں کا سیمی فائنل: تمل ناڈو نے سروسز کو 90-47 سے ہرایا (ہاف ٹائم: 46-15)۔

خواتین کا سیمی فائنل: تمل ناڈو، مدھیہ پردیش کو 82-30 (42-15) سے شکست دی۔

*************

ش ح۔  ج ق ۔ رض

U. No.11088



(Release ID: 1865507) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi