نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائی پرانیتھ قومی کھیلوں کے بیڈ منٹن فائنل میں متھن کے ساتھ مقابلہ کریں گے


چوٹی کی کھلاڑی مالویکا بنسوڑ اکارشی کشیپ کا سامنا کریں گی

Posted On: 05 OCT 2022 8:47PM by PIB Delhi

تلنگانہ  کےسابق قومی چیمپئن بی سائی پرانیتھ  جمعرات کو سورت میں 36ویں قومی کھیلوں کے مردوں کے سنگلس کے بیڈ منٹن فائنل میں کرناٹک کے متھن منجوناتھ کا مقابلہ کریں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011L35.jpg

 

ٹاپ سیڈ مہاراشٹر کی مالویکا بنسوڑ دلچسپ مقابلے کے دوران خواتین کے سنگلس خطابی مقابلے میں چھتیس گڑھ کی سیکنڈ سیڈ اکارشی کشیپ کا سامنا کریں گی۔

مردوں کے سیمی فائنل میں جو بدھ کو یہاں پی ڈی ڈی یو انڈور اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا سائی پرانیتھ نے کرناٹک کے ایم رگھو کو اکیس بارہ اور اکیس انیس سے شکست دی تھی جبکہ کرناٹک کے متھن نے گجرات کے آریہ مان ٹنڈن پر اکیس نو ،اکیس گیارہ سے جیت حاصل کی تھی۔ متھن پوری طرح کھیل پر حاوی رہے ۔اپنی جیت کے بعد سائی پرانیتھ نے کہا کہ جس طرح میں نے اسٹروک لگائے اس سے مجھے کافی خوشی محسوس ہوئی اور انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

آریہ مان ٹنڈن جو نیشنل گیمس میڈل میں جیت حاصل کرنے کے لئے پہلی بار گجرات کے بیڈ منٹن کھلاڑی بن گئے ہیں بدھ کو متھن کو شکست دینے میں ناکام رہے ۔

گجرات کے آریہ مان ٹنڈن نے اعتراف کیا کہ میرے پاس متھن کے شارٹس کا جواب دینے کے لئے کوئی راستہ نہیں تھا آریہ مان جنہوں نے ماضی میں پرکاش پدوکون اکیڈمی میں متھن کے ساتھ تربیت حاصل کی ہے کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے او ر میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ شروع سے ہی میں  بڑھ چڑھ کر اور جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کروں گا، میں نے اس میچ کے لئے پوری تیاریاں کر لی تھیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

خواتین کے فائنل میں مالویکا بنسوڑ نے ایک بار پھراپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ۔اس بار اتراکھنڈ کی آدتی بھٹ  کو ہرانے میں کامیابی حاصل کی ۔البتہ چوٹی کی کھلاڑی کو اپنے تجربے پر انحصار کرنا پڑا جس سے انہوں نے اپنے دوسرے گیم میں واپسی کرتے ہوئے اپنی حریف کو اکیس دس، انیس اکیس ،تیرہ اکیس  سے ہرایا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YP1Z.jpg

 

اکارشی کشیپ نے آسانی سے کرناٹک کے تانیہ ہیمنت کو اکیس انیس اکیس پندرہ سے شکست دی ۔

سیمی فائنل میں شامل دیگر بڑے کھلاڑیوں میں اشونی پونپا اور سکی ریڈی  تھیں جنہیں حال ہی میں خواتین کے ڈبلس میں ایک ساتھ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا۔اشونی پونپا جو مکس ڈبلس میں کے سائی پرتیک کی ساتھی کھلاڑی ہیں ،نے ایک سخت مقابلے میں تمل ناڈو کے ہری ہرن امسا کرونم اور وی آر نردھانا کو تئیس اکیس ،تیرہ اکیس،اکیس انیس سے ہرایا۔

تئیس سالہ اشونی نے بتایا میں اپنے کھیل میں تھوڑا ہچکچاہٹ محسوس کررہا تھا کیوں کہ ہم ایک بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی بار کھیل رہے تھے اور مجھے کھیل کو اپنے مطابق کھیلنے میں کچھ وقت لگا حالانکہ میں نے کچھ غلطیاں کی تھیں لیکن پرتیک نے کچھ اچھے شارٹ لگائے میں اس کی گیم سے کافی متاثر تھا ،ہمیں مستقبل کے ٹورنامنٹ میں زیادہ مضبوط بننے کے لئے اس طرح کے میچوں کی ضرورت ہے۔

کرناٹک کی جوڑی روہن کپور اور کنیکا کنول کی دہلی کی جوڑی کا سامنا کرے گی جنہوں نے کیرالہ کی جوڑی سنجیت  اور ٹی آر گوری کرشنن کو چوبیس بائیس ،اکیس اٹھارہ سے ہرایا تھا۔

گائتری گوپی چند کے ساتھ ایک بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی بار کھیلتے ہوئے بائیں ہاتھ کی سکّی کو وومین خواتین کے ڈبلس میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ اپنے گیم میں سیٹ ہونے میں  وقت لگا تھا ،کیونک ہم نے کبھی بھی ایک بڑے میچ میں ایک ساتھ کبھی نہیں کھیلا تھا۔ انہوں نے کبھی بھی ایک لیفٹ ہینڈر کے ساتھ مل کر نہیں کھیلا تھا لیکن پھر بھی ہم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا سکّی نے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے کاویہ گپتا اور خوشی گپتا کی دہلی کی جوڑی کو اکیس سترہ ، اکیس سولہ سے ہرایا۔

فائنل میں تلنگانہ کی جوڑی شکھا گوتم اور اشون بھٹ (کرناٹک) کا سامنا کرے گی جنہوں نے کیرالہ کی مہرین ریزا اور اراتھی سنیل کو تئیس اکیس ،اکیس گیارہ سے شکست دی۔

مردوں کا ڈبلس فائنل کرناٹک کے پی ایس روی کرشنا اور شنکر پرساد ادے کمار اور تمل ناڈو کے ہری ہرن اور روبن کمار کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

نتائج

مردوں کے سنگلس سیمی فائنلس :مہاراشٹر کی مالویکا بنسوڑ نے اتراکھنڈ کی آدتی بھٹ کو اکیس دس ، انیس اکیس، اکیس تیرہ سے ہرایا۔چھتیس گڑھ کی آکارشی کشیپ نے کرناٹک کی تانیہ ہیمنت کو اکیس نو ، اکیس پندرہ سے ہرایا۔

خواتین کا ڈبلس سیمی فائنلس: تلنگانہ کی سکّی ریڈی اور گائتری گوپی چند نے دہلی کو کاویہ گپتا اور خوشی گپتا کو اکیس  سولہ، اکیس  سترہ  سے  ہرایا جبکہ کرناٹک کی شکھاگوتم اشون بھٹ نے کیرالہ کی مہرین ریزا اور اراچی سارہ کو تئیس اکیس ،اکیس گیارہ سے شکست دی۔

مردوں کا ڈبلس سیمی فائنلس: کیرالہ کی پی ایس روی کشن اور شنکر پرساد ادے کمار کی جوڑی نے کرناٹک کی ایچ وی نتھن اور ویبھو کی جوڑی کو اکیس سترہ ،اکیس چودہ سے ہرایا جبکہ تمل ناڈو کی ہری ہرن اور رون کمار کی جوڑی نے کیرالہ کی شیام پرساد اور ایس سنجیت کی جوڑی کو اکیس انیس ، اکیس سولہ سے ہرایا۔

مکس ڈبلس سیمی فائنلس: کرناٹک کی سائی پرتیک اور اشونی پونپا کی جوڑی نے تمل ناڈو کی ہری ہرن اور وی آر نردھانا کی جوڑی کو تئیس اکیس ، تیرہ اکیس،اکیس انیس سے ہرایا جبکہ دہلی کی روہن گپتا اور کنیکا کنول کی جوڑی نے کیرالہ کی ایس سنجیتھ اور ٹی آر گوری کرشنا کو چوبیس بائیس ، اکیس اٹھارہ سے شکست دی۔

 

***********

ش ح ۔  ح ا۔ م ش

U. No.11089


(Release ID: 1865504) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi