نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نیشنل گیمز راؤنڈ اپ: یوپی کے رام نے قومی ریکارڈ قائم کیا جبکہ نوکھیلوں کے ریکارڈ ٹوٹے
Posted On:
04 OCT 2022 10:00PM by PIB Delhi
اتر پردیش کے رام بابو نے منگل کو 36ویں قومی کھیلو کے ریس واک میں قومی ریکارڈ قائم کیا جبکہ ایتھلیٹکس اور تیراکی میں نو قومی کھیلوں کے ریکارڈ ٹوٹے ۔
مقامی تیراک مانا پٹیل اور آسام کے سپرنٹر املان بورگوہین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروایا۔
مانا پٹیل نے صبح 50 میٹر فری اسٹائل ہٹ میں 26.60 سیکنڈز کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں شام میں، انہوں نے 2:19.74 وقت میں 200 میٹر بیک اسٹروک گولڈ جیتتے ہوئے اپنے کھیل کا ریکارڈ بہتر کیا۔
گھریلو شائقین کے لیے افسوس کی بات یہ رہی ہے کہ وہ 50 میٹر فری اسٹائل فائنل میں شکست کھا گئی۔
200 میٹر کی دوڑ میں آسام کے املان بورگوہین (آسام) نے پہلے ہٹ میں اور پھر فائنل میں دو ریکارڈ توڑے۔ فائنل میں چار رنر نے 21 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی ، لیکن اس سے قبل 100 میٹرمیں جیت چکے بورگوہین نے مردوں کے اسپرنٹ ڈبل میں دو ریکارڈ اپنے نام درج کرائے۔ املان نے فائنل میں 20.55 سیکنڈ میں ہی دوڑ پوری کرلی۔
آندھرا پردیش کی جیوتی یاراجی نے بھی 100 میٹر اور 100 میٹر ہرڈل ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا لیکن وہ خود کوخوش قسمت نہیں مان رہی ہوں گی۔ وہ 100 میٹر ہرڈل ریس میں 12.79 سیکنڈ) میں سب 13 ریس دوڑنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں لیکن اسے قومی کھیل یا قومی ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ جس سمت میں دوڑ رہی تھیں ہوا کی رفتار بھی اسی سمت میں 2 ایم /ایس کی قابل قبول حد سے زیادہ تھی۔
اس سال کے شروع میں کوزی کوڈ کے تھین ہیپالم میں فیڈریشن کپ میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب وہ 13.09 سیکنڈ میں ریس مکمل کی لیکن ہوا کی رفتار 2.1 ایم/ایس سے زیادہ تھی۔ تاہم، انہوں نے ڈچ شہر ووٹ میں منعقدہ ہیری شٹلنگ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 13.04 سیکنڈ میں قومی ریکارڈ بنایا۔
اتر پردیش کی ویٹ لفٹر پورنیما پانڈے نے مہاتما مندر میں، خواتین کے +87 کلوگرام کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا۔ پورنیما 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں چھٹے نمبر پر رہی تھیں۔ یہاں انہوں نے 95 کلوگرام اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں 120 کلوگرام کے ساتھ کل 215 کلوگرام وزن اٹھا کر پوڈیم پر سرفہرست مقام حاصل کیا ۔
مہاراشٹر نے کھو-کھو میں دو سونے کا تمغہ جیتا۔ مردوں کی ٹیم نے کیرالہ کے خلاف ہاف ٹائم میں 26-10 کی برتری کے بعد کیرالہ کو 30-26 سے شکست دی اور خواتین کی ٹیم نے 18-16 کی جیت کے ساتھ اوڈیشہ کا خواب چکنا چور کردیا۔
منی پور کے تیر اندازوں نے تیز اندازی کے مقابلے میں چار میں سے دو گولڈ میڈل حاصل کیے، جس میں مردوں کی ٹیم اور اوکرام نوبی چانو کی ذاتی کارکردگی شامل رہی ۔خواتین کے ذاتی مقابلے میں5-5 سے برابری پر رہنے کے بعد گجرات کی رتھوا امیتا گنپت بھائی کو انہوں نے سنگل ایرو شوٹ آؤٹ میں 0-1 سے ہرایا۔ کیرالہ کی خواتین ٹیم نے منی پور کو تیسرا گولڈ میڈل جیتنے سے روک دیا۔
سنیوکتا کالے (مہاراشٹر) نے ریچا چورڈیا (99.15) اور جموں و کشمیر کی سنیہا دیوان (74.55) کے مقابلے 101.65 پوائنٹ کے ساتھ خواتین کے آل راؤنڈ ریدمک جمناسٹک میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ یہ خواتین کی رید مک جمناسٹک میں پیش کردہ واحد تمغہ تھا۔
احمد آباد کے ریور فرنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں، مرد ٹینس کے سنگلس فائنل میں ارجن کادھے (مہاراشٹر) کا مقابلہ تمل ناڈو کے منیش سریش کمار سے ہوگا جبکہ خواتین میں گجرات کی زیل دیسائی کرناٹک کی شرمدا بالو سے مقابلہ کریں گی۔
سورت میں، ٹاپ سیڈ سائی پرنیت (تلنگانہ) اور مالویکا بنسوڈ (مہاراشٹر) نے کوائٹر فائننل میں بالترتیب مردوں اور خواتین کے بیڈمنٹن سنگلز کے مقابلے جیتے ۔ سائی پرنیت نے ستیش کمار (تامل ناڈو) کو سیدھے گیمز میں شکست دی جبکہ مالویکا بنسوڈ نے دہلی کی آشی راوت سےہار گئی تھیں اور پھر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
11069
(Release ID: 1865401)
Visitor Counter : 125