مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ایشیا کے سب سے بڑے ٹیلی کام فیسٹیول انڈیا موبائل کانگریس کا چھٹا ایڈیشن دہلی میں شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
ہندوستان میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ 5G خدمات کے تاریخی آغاز کی چار روزہ عظیم الشان تقریب
آئی ایم سی 2022 نے 1 سے 4 اکتوبر 2022 تک 362 مقررین، 80 سیشنز میں 13,500 شرکاء اور 1.07 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی میزبانی کی جن میں 7000 سرکاری اہلکار، 10 مرکزی وزرا، 17 ریاستی وزرا، 30 ہزار طلبا، اور دیگر شامل ہیں
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے منتظمین سے آئی ایم سی کو دوبارہ برانڈ کرنے اور عالمی سطح پر لے جانے کے لیے تیس دنوں کے اندر ایک کمیٹی قائم کرنے کی درخواست کی
Posted On:
04 OCT 2022 7:15PM by PIB Delhi
ایشیا کے سب سے بڑے ٹیلی کام فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن، انڈیا موبائل کانگریس 2022 عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ہندوستان میں 5G خدمات کے تاریخی آغاز کے ساتھ، آج یہاں نئی دہلی کے پرگتی میدان میں شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ سالانہ تقریب جو پہلے 3 دن کے لیے طے کی گئی تھی، مزید ایک دن کے لیے بڑھا دی گئی۔ چوتھے دن میں ان مہمانوں کا خیر مقدم کیا گیا جنھوں نے جدید ٹیکنالوجی اور 5G مستقبل میں ہندوستان کی منتقلی کی جھلک دیکھی۔ پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب پی کے مشرا، اور وزیر اعظم کے مشیر جناب امت کھرے نے آئی ایم سی 2022 کے آخری دن اپنی موجودگی درج کی۔
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس میلے کو اب عالمی سطح پر شروع کیا جانا ہے۔ انھوں نے آئندہ 30 دنوں میں روڈ میپ اور فارمیٹ کے ساتھ آنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے پر بھی زور دیا۔ ٹیلی کمیونیکیشن اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (COAI) کے محکمہ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر آئی ایم سی 2022 نے 1 سے 4 اکتوبر 2022 تک 362 مقررین، 80 سیشنز میں 13,500 شرکاء اور 1.07 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی میزبانی کی جن میں 7000 سرکاری اہلکار، 10 مرکزی وزرا، 17 ریاستی وزرا، 30 ہزار طلبا، اور دیگر شامل تھے۔
اس سال چار روزہ عظیم الشان تقریب میں شرکت کرنے والے معززین میں جناب نریندر مودی، وزیر اعظم ہند، جناب اشونی ویشنو، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر، جناب منسکھ منڈاویہ، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گویل، تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر، جناب پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر، جناب دیو سنگھ چوہان، مواصلات کے وزیر مملکت، جناب مکیش امبانی، ریلائنس انڈسٹریز کے سی ایم ڈی، جناب سنیل بھارتی متل ، سی ای او، بھارتی انٹرپرائزز، کمار منگلم برلا، چیئرپرسن، آدتیہ برلا گروپ، اور دیگر شامل تھے۔
یہاں منعقدہ ایک سیشن سے اپنے خطاب کے دوران، مرکزی وزیر برائے مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے اعلان کیا کہ ہندوستانی حکومت ملک بھر میں سو 5G لیبز قائم کرنے جا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت تمام ٹیلی کام پلیئرز کے لیے لائسنس کے نظام کو آسان بنانے کے لیے نمایاں طور پر کام کر رہی ہے اور ٹیلی کام انڈسٹری سے زور دے کر کہا کہ وہ طالب علموں کی تربیت، جدت، تحقیق اور تجربات کو فروغ دینے کے لیے ان میں سے کم از کم 12 لیبز کو انکیوبیٹرز میں تبدیل کرے۔ مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گویل نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ان کے تعاون میں محققین، نجی تنظیموں، اسٹارٹ اپس اور دیگر کی کوششوں کی تعریف کی۔
آئی ایم سی 2022 کے چھٹے ایڈیشن نے ٹیلی کام اور ٹیک کمپنیوں کے سر کردہ رہنماؤں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم اور دیگر کی میزبانی کی۔ مقررین نے 5G ترقی کے مستقبل اور ملک میں اس کے بڑے پیمانے پر نفاذ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس نے 5G کے میدان میں چیلنجوں، کوششوں اور مواقع پر بحث کا بھی مشاہدہ کیا جو ہندوستان میں ایک مضبوط ٹکنالوجی ایکو سسٹم بنانے میں اپنا تعاون کر سکتے ہیں۔
آئی ایم سی کی کوششیں ڈیجیٹل انڈیا کے وژن اور تجارت، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، مواصلات اور مالی شمولیت کے شعبوں میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے میڈ ان انڈیا ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے ساتھ منسلک ہیں۔ اپنے قیام کے بعد سے، آئی ایم سی ٹیکنالوجی مصنوعات کی تیاری کے لیے ایک عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کی طاقت اور پوزیشن کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔ یہ نئی ڈیجیٹل کائنات میں اسٹارٹ اپس، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے کردار کو مزید اجاگر کر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو ایک ساتھ لانے اور ڈیجیٹلائزیشن، ٹیکنالوجی، قوم کی تعمیر، صنعتی انقلاب اور حکومتی خدمات کو گھر گھر پہنچانے سے متعلق مکالمے اور کوششوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے آئی ایم سی کی کوششوں کی تعریف کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 11058
(Release ID: 1865254)
Visitor Counter : 146